نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کردی

ایران سے آئے ڈیڑھ ہزار افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ ائیرپورٹس پر مناسب اسکریننگ نہیں ہورہی۔

سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کردی۔وزیراعلی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ایران سے آئے ڈیڑھ ہزار افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ ائیرپورٹس پر مناسب اسکریننگ نہیں ہورہی۔ ایران سے فلائٹس بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔وزیراعلی کا وفاقی وزیر دفاع سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے بھی صورتحال پر انہیں بریف کیا۔

کرونا وائر س کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سندھ حکومت متحرک ہوگئی۔وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹاسک فورس اور محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم ۔
وزیراعلی کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت،

کمشنر کراچی اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران شامل ہوں گے۔ٹاسک فورس کا روزانہ سات بجے وزیراعلی ہاوس میں اجلاس ہوگا۔

بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔اس کی فیملی میں وائر س کی علامات نہیں۔حال میں ایران سے آئے 1500 لوگوں کا ڈیٹا حا صل کرلیا ہے۔

مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ

وزیراعلی نے کہا کہ کرونا وائرس کے لئے ایک اسپتال مختص کر رہے ہیں۔ ائیر پورٹس پر مناسب اسکریننگ نہیں ہو رہی۔ ایران سے فلائٹس بند کردی جائیں۔ وفاقی حکومت نے صورتحال پر کسی اجلاس میں نہیں بلایا۔

مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ

ذرائع کے مطابق سول ایویشن حکام نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے ایران اور چین سے آنے والی پروازوں پر معلومات حاصل کی۔ سول ایوایشن حکام نے بتایا کہ

ایئرپورٹ پر ائیوسولیشن رومز قائم کئے ہیں۔وزیراعلی نے بیرون ملک سے کراچی آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ اور مسافروں کی اسکریننگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر دفاع سے بھی رابطہ کیا ،، اور کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بات چیت کی۔

About The Author