نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

کروناوائرس، ، بلوچستان میں    تعلیمی ادارے 15مارچ تک بند رکھنےکااعلان, بلوچستان  میں  میٹرک کے امتحانات 15 مارچ تک ملتوی،نوٹی فکیشن جاری

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبہ بھر کے اسکول بند کرنے کی ہدایت دے دیں،27 اور 28 فروری کو سندھ بھر میں اسکول بند رکھے جائیں، وزیر تعلیم

پاکستان میں  دو مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کا معاملہ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سکریننگ کا عمل سخت کردیا گیا،بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی

پاکستان سےماسک کی غیرقانونی برآمدات کو فوری طور پر  روکا جائے، کرونا وائرس کے باعث ماسک کی ضرورت پیش آئی تو مشکل ہوگی، مئیر کراچی وسیم اختر

سعودی عرب نے عمرہ اور زیارت کے لئے داخلے پر عارضی پابندی لگا دی، عمرہ زائرین پر عارضی پابندی کرونا وائرس کے پھیلے کے خدشے کے باعث لگائی ہے، خبر ایجنسی

مردان: برہ خانخیل میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔متاثرہ  بچی مناحل کے ماموں کی مدعیت میں رپورٹ درج ملزم گرفتار۔پولیس

لاہور ہائیکورٹ میں ماسک کی فلت اور زخیرہ اندوزی کیخلاف متفرق درخواست دائر،درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سرجیکل ماسک جو 80 روپے مین فروخت ہو رہا تھا وہ بڑھ کر 480 تک پہنچ چکا ہے، درخواست گزار

لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھارتی طیارے گرانے کا سال مکمل ہونے پر ”سرپرائز ڈے“ پر پیغام،پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عثمان بزدار

رانا ثناءاللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں پیش رفت، نیب نے رانا ثناءاللہ سے بجلی، گیس، ٹیلی فون، نوکر چاکر، سمیت دیگر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔۔ نیب نے رانا ثناءاللہ کو تمام تفصیلات 6 مارچ کو ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی۔۔

کشمور. جاگیرانی اور لولائی برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی کا جرگہ دڑی میں پی پی پی ایم پی اے میر عابد سندرانی کی سرپنچی میں ہوا.جرگے میں جاگیرانی و لولائی برادری کے معززین اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی.جاگیرانی برادری پر لولائی برادری کے 5 خون ثابت ہونے پر 74 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا.

پشتو کی لیجنڈ گلوکارہ مہ جبین قزلباش کی نماز جنازہ اج 11 بجے پشاور میں ادا ،نماز جنازہ گل گشت کالونی سول کوارٹرز میں ادا کی گئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا منفی آغاز، دوران کاروبار100انڈیکس میں 840پوائنٹس کی کمی، کاروبار کے دوران انڈیکس37ہزار495پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا

کراچی:مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر کا پریڈ سے خطاب،پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،بریگیڈیئر ثاقب قمر

لاہورستوکتلہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد چالیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔

لاہور: جناح اسپتال میں  داخل نہ کرنے پر خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا ،آصفہ حماد نے جناح اسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیا

کرونا وائرس کی وجہ سے سندھ کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کر دیا، احتجاج انسانیت کے تحت ختم کیا جا رہا ہے، سندھ ینگ ڈاکٹرز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق ہنگامی اجلاس،کل کرونا وائرس کے 2 کیس سامنے آنے پر پریشانی ہوئی ہے، اس لیے اچانک اجلاس بلانا پڑا، کرونا وائرس ایک گلوبل مسئلہ بنتا جا رہا ہے،ہمیں اس کو روکنے کی اور اسکے لیے موثر تدابیر بنانا ہیں، مراد علی شاہ

آج کے دن پاک فضائیہ نےدشمن کا غرور خاک میں ملایا،پاک فضائیہ ملکی دفاع یقینی بناتی رہے گی،پاکستان نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،ائیرچیف

سندھ ہائیکورٹ :خاتون زیب اللہ سمیت درجنوں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق  درخواست پر سماعت ،22 فروری سے خاتون زیب اللہ  لاپتہ ہے ،، اہلہ خانہ، میرا  شوہر محمد ریاست اللہ  2015 سے ناظم آباد سے لاپتہ ہوگیا جس کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ،، اہلیہ لاپتہ ریاست،، عدالت کا پولیس حکام کو آئندہ سماعت پر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم ،،

وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ضروری انتظامات کررکھے ہیں،ترجمان وزارت صحت

خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج شام سے شروع ہونےکا امکان،بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،سبی کے سات ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت

مظفرگڑھ:چوک قریشی کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم۔حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو

خوشاب: تحریک انصاف کے ایم پی اے غلام رسول سنگھا نے واٹر سپلائی مسئلہ حل نہ ہونے پر وزیراعظم پورٹل پر شکایت بھیج دی, وزیراعلٰی پنجاب کو 9 مرتبہ واٹر سپلائی  مسئلے پر آگاہ کیا مگر انکی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا. ایم پی اے

اوباڑو: موٹروے پر وین اور ٹرالر میں تصادم ایک شخص جانبحق. پولیس

منڈی بہاءالدین۔ نجی کالج کے طلباگروپوں میں تصادم ،متعدد طلبا  زخمی ,تصادم کے باعث مین شاہراہ کٸی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا،دونوں اطراف کی ٹریفک معطل،

لاہور ہائی کورٹ نے ملازمت کرنے والے سابق ملازمین ( مرحومین ) کے اہل خانہ اور بچوں کو فل پینشن کا حق  دار  قرار دے دیا , دو رکنی بنچ نے 5 صفات پر مشتمل  تحریری فیصلہ  جاری کر دیا ۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کا سی اسپارک کے دوران گوادر اور تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات اور کھلے سمندر میں بحری جہازوں کا دورہ. ترجمان پاک بحریہ

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کی نااہلی سےمتعلق کیس کی سماعت ، الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے خلاف مقدمات کو یکجا کردیا، درخواست گذاروں کی جانب سے فیصل واڈا کے خلاف حتمی شواہد اور ریکارڈ جمع نہ کرائے جاسکے، فیصل واڈا کے وکیل نے جواب جمع کرانے کےلئے مہلت مانگ لی

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں قومی خزانے کے بے جا استعمال کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اے  کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی

احتساب عدالت لاہور،پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت عدالت نے سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کے کیس پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی

ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاک  ایران کے مشترکہ بارڈر تفتان کا دورہ، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر الللہ بخش ملک بھی ھمراہ ، تفتان بارڈر پر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ، وفاق اور صوبائی حکومت ملکر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رھے ھیں ڈاکٹر ظفر مرزا

کرونا وائرس اور اسکولوں کو بند کرنے کا معاملہ، وزیر تعلیم کے احکامات نا ماننے والے اسکول کے خلاف کارروائی ،مدینتہ العلم ہائی اسکول نارتھ کراچی کی رجسٹریشن کینسل کردی گئی

تربیلا میں پانی کی آمد  22 ہزارکیوسک اور اخراج  40 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا، منگلا میں پانی کی آمد14   ہزار300  کیوسک اور اخراج  40  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 43 ہزار  500کیوسک اور اخراج  48 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

چمن: کرونا وائرس کی روک تھام کےلئے باب دوستی پر اسکریننگ کا عمل جاری، میڈیکل ٹیم انچارج عبدالمنان

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں وزیر قانون پنجاب  بشارت راجہ کی نااہلی کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت، وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش

شیخوپورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی حالت غیرہو گئی ۔ریسکیو

سندھ ہائیکورٹ ، بونڈری وال گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ، عدالت نے ایس بی سی اے ڈائریکٹر ماسٹر پلان ، ڈی آئی جی ساوتھ اور ایس ایچ او بلوچ کالونی کو نوٹس جاری ، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ,سندھ رولز 1986 میں ترمیم کرنے کا معاملہ , غیر منتخب نمائندے کو وزرات اور عہدے دینے کے خلاف درخواست کی سماعت  ,عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کر لیا

لاہور:  ”سرپرائز ڈے“ کی پہلی سالگرہ پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی واک واک, ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب یونیورسٹی میں واک کی قیادت کی

کروناوائرس کےلیے پہلے ہی تیار تھے،انتظامات مکمل ہیں،کروناوائرس مزید نہیں پھیلے گا،متاثرہ مریضوں کےلیے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ بنا رکھے تھے،ڈی جی صحت سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلیے ٹاسک فورس قائم کردی, ٹاسک فورس وزیراعلیٰ سندھ کی نگرانی میں ہوگی جن میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت، کمنشر کراچی اور دیگر متعلقہ صحت کے افسران شامل ہونگے

کائنات سومرو سمیت سندھ میں زیادتی سے متعلق معاملات پر آجی سندھ طلب, آئی جی سندھ کلیم امام عدالت میں پیش,جسٹس محمد علی مظہر کی عدالت میں آئی جی سندھ رپورٹ جمع کرائیں گے

موٹر ویز اور بڑی شاہراوں پر 8 سیٹلائٹ ریسکیو سٹیشنز کے قیام کی منظوری دے دی گئی,  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے زیر صدارت پراونشل سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں منظوری, منصوبے کی تکمیل پر 13کروڑ82لاکھ روپے لاگت آئیگی۔ترجمان محکمہ ریلیف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کرونا وائرس کی پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق ہونے پر سخت تشویش کا اظہار،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا حکومت کو کرونا وائرس کی فوری روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایات،

این آئی سی وی ڈی کے 16ویں چیسٹ پین یونٹ کا کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کراچی میں افتتاح،  این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے این آئی سی وی ڈی کے 16ویں چیسٹ پین یونٹ کا  افتتاح کیا

اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش اشتہاری گرفتار کرلیے

جامپور۔ 2 بھائیوں کے نہر میں ڈوبنے کا معاملہ، سرچ آپریشن کے بعد چھ روز بعد ایک بھائی کی لعش مل گئی۔ریسکیو

لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کے خلاف درخواست کی  سماعت، ڈاریکٹر ایف آئی اے عبدالرب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عدالت میں پیش، آزادی اظہار پر ایسے پابندی نہیں لگ سکتی۔چیف جسٹس

تونسہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی

احتساب عدالت اسلام آباد، نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس، راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ، احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، بریت کی چار درخواستوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر، 10 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، سپریم کورٹ نےریلوے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، عدالت نے ریلوے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا

لاہور سے سعودی عرب جانے والی پروازوں سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا گیا

مہمند:تحصیل یکہ غنڈ میں کاشت کاروں کا محکمہ ایرگیشن مہمند کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں گزشتہ روز اساتذہ پر تشدد، یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء کا وائس چانسلر دفتر کا گھیراو،اساتذہ ایسوسی ایشن اور طلباء کا وائس چانسلر سے استعفی کا مطالبہ

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں معذور ٹیچر کی بحالی کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت، عدالت نے ٹیچر کی بحالی کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،  ٹیچنگ کیلئے پروفیشنل ڈپلومہ یا ڈگری حاصل کرنا ضروری ہے،اگر معلم معذور ہے تو اسے جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں دے سکتے،عدالت نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخوپورہ کا فیصلہ بحال کر دیا

تفتان: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاک  ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ ،صوبائی وزارء اور دیگر حکام بھی ہمراہ ، تفتان بارڈر  پر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ملتان، ریلوے ڈرائیورز نے احتجاجا مال گاڑیوں کا پہیہ جام کر دیا،  ملتان ڈویژن کے مختلف اسٹیشنز پر 10 مال گاڑیاں روک دی گئیں،ریلوے سے ترسیل کا کام بند ہوگیا

سرگودھا: چینی خاتون کا ضلع کچہری کے باہر خاوند کے خلاف احتجاج، خاتون نے کچھ عرصہ قبل کلکتہ چوک کے رہائشی منصور سے شادی کی تھی،  شادی کے بعد منصور اپنی بیوی کو لے کر سرگودھا آ گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ، سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کے خلاف ایک اور کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر فریقین 14 روز میں جواب جمع کرائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

لاہور۔ مختلف شہروں کے داخلی وخارجیطراستوں کی صبح تک ناکہ بندی، 17 ہزار 200 لیٹر ناقص دودھ تلف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے پر اظہار تشویش

لاہور۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی ہربنس پورہ کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن.

لاہور:  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے نو منتخب صدر راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم کی ملاقات۔

لاہور۔ سابقہ دور حکومت میں لگایا جانے والا منصوبے میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ۔ واسا کے شہر میں لگنے والے پانی کے میٹرز ناکارہ ہوگئے پانی استعمال کرنے کی ریڈنگ میٹر کی بجائے گھر کے رقبے سے ہونے لگی

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراور پاکستان سٹاک ایکسچینج لیمیٹڈ کے مابین 6 نکاتی تعاون کا معاہدہ۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج لاہور کے ریجنل انچارج سرمد حسین نے معاہدے پر دستخط کیئے،

چیف آف دی نیول اسٹاف کا سی اسپارک کے دوران گوادر اور تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات اور کھلے سمندر میں بحری جہازوں کا دورہ. ترجمان پاک بحریہ

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 207 دن ہو چکے ہیں ۔

27فروری کوپاک فوج نے بھارتی طیارے گرائے تھے،ہمیں اپنی افواج پر فخر  ہے،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

پاک فضائیہ کی جانب سے ساحل سمندر پر 27 فروری کے حوالے سے ائیر شو کا انعقاد ، پاک فضائیہ کے لڑاکا جہاز پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کیا۔ سی ویو پر ائیر شو کی خصوصی تقریب میں وزیراعلی سندھ اور گورنرسندھ عمران اسماعیل کی شرکت

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی، میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے تمام داخلی گیٹ بند کردئیے جائیں گے، راولپنڈی ڈبل روڈ تمام ٹریفک کے لیے بند رہے گی

کوئٹہ،اجلاس کے شروع ہوتے ہی حکومتی رکن میر جان محمد جمالی نے کورم کی نشاندہی کردی ایک تو اجلاس تاخیر سے شروع ہوتا اوپر سے ممبران اجلاس میں آتے بھی نہیں،جان محمد جمالی

پاکستان اور سعودی کے عرب کے درمیان پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہورہی ہیں، عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو سعودی عرب سفر نہیں کر سکتے

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے پیمرا کو ہدایات، پیمرا سارے ٹی وی چینلز پر لازم قرار دے کہ کرونا وائرس کے متعلق بیداری پیغام چلائے،ہم سارے ٹی وی چینلز سے اپیل کرتے ہیں کہ کرونا وائرس کیخلاف عوام میں بیداری پھیلائے، چئیرمین کمیٹی

کرونا وائرس پھیلاؤ کا خدشہ, وائے ڈی اے کی جانب سے ویڈیو پیغام سامنے آگیا، چار روز قبل پمز ہسپتال انتظامیہ کو درخواست کی تھی کہ وہ آئی سی یو میں تعینات ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان مہیاء کرے ڈاکٹرز کو N95 ماسک فراہم کیے جائیں تاکہ ہمیں مشکوک مریضوں کو ڈیل کرنے میں آسانی ہو: وائے ڈی اے

احتساب عدالت اسلام آباد:جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 مارچ تک توسیع

سیکرٹری کالجز اور سیکرٹری اسکولز سندھ نے صوبے بھر میں 27 اور 28 فروری کو تمام کالجز اور اسکولز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مصر کے کمانڈر ان چیف اور وزیر دفاع جنرل محمد احمد ذکی کی ملاقات،

جامعہ کراچی میں آ ج بروزجمعرات 27 اور جمعہ 28 فروری کو ہونے والی ایوننگ پروگرام کی کلاسز ملتوی کردی گئیں ۔رجسٹرار جامعہ کراچی

پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی نوعیت کی دس درخواستوں پر سماعت کی

اسلام آباد بار کونسل کے زیر اہتمام وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک

کرونا سے متاثرہ مریض یحیی جعفری کی فیملی کو ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس منتقل کردیا گیا ،فیملی کے تین افراد کو صبح ڈاؤ اسپتال منتقل کیا گیا ، ذرائع محکمہ صحت

کراچی میں کرونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق کے بعد میڈیکل اسٹورز سے ماسک ناپید ہوگئے ، ہول سیل مارکیٹ میں بھی ماسک موجود نہیں

پنڈی بھٹیاں کے علاقے تھانہ سکھیکی میں 20سالہ آمنہ کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔پولیس

جج ویڈیو سکینڈل کے ملزم نادر خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، ضمانت کی درخواست دائر کر دی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا

سینٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا ڈاکٹر اسد اشرف کا  اجلاس، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن چار گروپس کی ٹرانسفر پوسٹنگ کرتا ہے، سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

شرمیلا فاروقی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہو گئیں ، الیکشن کمشن سندھ نے خواتین کی مخصوص نشت پر شرمیلا فاروقی کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کا معاملہ، پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں پر پابندی عائد،  پابندی 27 اور 28 فروری کی درمیانی رات 12 تک لگائی گئی ہے

خیبر: کروناوائرس کی روک تھام، طورخم سرحد پر 13ڈاکٹروں سمیت طبی عملہ دن رات فرائض انجام دیتے ہیں،  ڈی سی خیبر محمود اسلم

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کو سہولتیں فراہم نہ کرنے کا خلاف کیس کی سماعت ، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان وکلا کو سہولیات فراہم کرنے ناں کرنے پر پنجاب حکومت کے افسران پر برس پڑے ، وکلا کو سہولیات فراہم نہ کرنا انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے نامزد چیف جسٹس قاسم خان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی چلڈرن اسپتال میں میڈیا سے گفتگو ،  کرونا وائرس کے حوالے سے تمام اقدامات مکمل ہیں،،جو ممکن ہوا کریں گے، اسپتالوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنا رہے ہ

لاہور:  شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے شعیب قمر، فضل داد عباسی اور قاسم قیوم کی درخواست ضمانتیں مسترد کر دیں

ایوی ایشن ڈیوژن میں ایک ہنگامی کنٹرول روم قائم ، ہنگامی کنٹرول روم کسی تعطیل کے بنا کام کرے گا۔ ایوی ایشن ڈویژن کا افسر  اپنے  عملے کے ساتھ  ہنگامی کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے تعینات رہے گا۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن

وزارت ایس ٹی اینڈ آئی ٹی پاکستان اورکے پی آئی ٹی بورڈ کے درمیان ڈیجیٹل کمپلیکس پشاور کے قیام کے جوائنٹ وینچر پر دستخط

ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ، 27 فروری پاکستان کی مسلح افواج کا کسی بھی جارحیت کےخلاف عزم کا دن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت انجمن ہلال احمر قبائلی اضلاع برانچ کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس میں تقریب ، تقریب میں چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ابرارالحق، ناروے کے پاکستان میں تعینات سفیر کی شرکت

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں "خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل "کے نام سے کمپلینٹ سیل کا قیام۔  خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل ” کے لینڈ لائن نمبر1800 پر براہ راست عوامی شکایات وصول کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی

سینیٹ کا اجلاس کل ساڑھے دس بجے صبح ہوگا،جمعہ کے دن ہونے والے سینیٹ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے،سینیٹ اجلاس میں مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن بحث کرے گی

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے اعلان   کرونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کے تحفظ  کے لئیے صوبے کے تمام سرکاری ادارے ، مدارس اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ۔

گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت انجمن ہلال احمر قبائلی اضلاع برانچ کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس میں تقریب ، تقریب میں چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ابرارالحق، ناروے کے پاکستان میں تعینات سفیر کی شرکت،ناروویجن ریڈ کراس کی جانب سے انجمن ہلال احمر قبائلی اضلاع کو 4 ایمبولینسز اور 4 ہائی ایس گاڑیاں عطیہ کی گئیں

صادق آباد۔ ذخیرہ اندوزوں سے پکڑی گئی چینی حکومت نے عوام کو فروخت کیلئے پیش کردی ،  صادق آباد اور چوک شہباز پور میں دو سٹال قائم ، چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے ،اسسٹنٹ کمشنر

گلگت : بلتستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے۔  بلتستان سے تعلق رکھنے والے زائرین اسلام آباد میں ہی ہیں،

ہل پارک کی اراضی واگزار کرانے کیلئے رکھا گیا آپریشن موخر کردیا گیا، کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کے ایم سی انسداد تجاوزات کو کاروائی کرنے سے روک دیا ، سپریم کورٹ کے احکامات پر ہل پارک اراضی پر بنے چار غیر قانونی مکانات توڑنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

کرونا وائرس کے باعث ملک میں فیس ماسکس کی عدم دستیابی اور مہنگے فروخت ہونے کا معاملہ، حکومت نے فیس ماسکس کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی

شکارپور: سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے ایڈیشنل سیشن جج کے همراہ چهاپہ مارا.محکمہ خوراک کے دفتر سے سال 2017-2018 کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا.

سکھر میں نجی تعلیمی ادارے نے پانچویں جماعت کی طالبا کو  سترہ ہزار روپے کا چالان تھما دیا، فیس میں اضافہ کی وجوہات جاننے پر اسکول انتظامیہ برہم، اسکول انتظامیہ کنزا سرور کو اسکول سے ہی نکال دیا

پی پی 241 بہاولنگر سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت ، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی

خضدار : پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ میں حادثے کے نتیجے میں خواتین بچے سمیت 16 افراد زخمی,

خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، شوکت یوسفزئی سے محکمہ اطلاعات لیکر دوسری وزارت حوالہ کی جائے گی۔ سرکاری زرائع

لاہور: فیملی کورٹ نے ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کردیا

چینی چور حکومت نے پنجاب میں  کورونا وائرس سے بچائو کے لباس بھی چوری کروا دئے، مہنگائی اور ذخیرہ اندوز مافیا سرگرم اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے، حسن مرتضی

کرونا وائرس،جڑواں میں ماسک نایاب ہو گیا, شہر بھر میں ماسک بلیک میں فروخت ہونے لگے

کراچی :اے وی ایل سی نے موٹرسائیکل  چھیننے،چوری کرنے  میں  ملوث 6 رکنی گروہ پکڑلیا

لاہور: شہباز شریف حکومت نے 2013-18کے درمیان مستحق فنکاروں کو20،20ہزار کے مالی امداد کے 1675چیک دیے

ملتان: کورونا وائرس کی وجہ سے باپ اور بیٹے میں دوری پیدا ہونے کا خدشہ, چائنہ سے آئے باپ سے بیٹے کی ملاقات رکوانے کے لیے ماں نے درخواست دائر کردی, عدالت نے بچے کے والد کو نوٹس جاری کردیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے کمیٹی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز کو طلب کرلیا، آئندہ اجلاس میں حکام کو بلاکر لاپتہ افراد کے معاملے پر تفصیلات لیتے ہیں، بلاول بھٹو

خیبر: طورخم سرحد پر افغان پولیس نے ٹرانزٹ کے 20 کنٹینرز کو افغانستان داخل ہونے سے روک دیا، پولیس ذرائع

اسلام آباد: پاکستان میں کرونہ وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کا معاملہ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوگی ، نٹر بینک میں ڈالر 154.25 سے کم ہوکر 154.22 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلر

سیکرٹری ایوی ایشن ناصر جامی نے اسلام آباد آئیر پورٹ پر پیڑسٹرین برج کا افتتاح کردیا

سہون شریف: سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں کرونا وائرس آئسولیشن وارڈ قائم

لاہور: صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ خان کی ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس ، ن لیگ لائر فورم کے رہنما رانا ظفر اقبال بھی ہمراہ تھے،عمیر بلوچ ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے منتخب جنرل سیکرٹری اپنے دیگر وکلاء کے ہمراہ ن لیگ میں شامل ہو گئے

شورکوٹ:کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر کینٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔۔۔۔

لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فنڈ ریلیز کر دئیے ، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ رومان برانا نے پنجاب حکومت کے احکامات  پر 23 کروڑ 65 لاکھ روپے جاری کردیئے

اسلام آباد:صحت انصاف کارڈ پروگرام، پاکستان مسلم لیگ ن کی تحقیات کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو دو درخواستیں، پی ٹی ائی حکومت صحت انصاف کارڈ سے اپنی تشہیری مہم چلا رہی ہے،  مسلم لیگ ن کا اعتراض ، اسپیکر کو دو درخواستیں اراکین لیگی قومی اسمبلی محسن رانجھا اور چوہدری نور الحسن ٹوانہ نے جمع کروائیں

جیکب آباد: قومی شاہراہ پر مسافر وین الٹ گئی۔حادثے کے نتجے میں مسافر وین میں سوار 7افراد زخمی ۔ پولیس

کرونا وائرس کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی ، پابندی سیکریٹری قومی اسمبلی کی ہدایات پر لگائی گئی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی لارنس روڈ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن آمد،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس، کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حکومتی اقدامات کا جائزہ

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک سے وزارت داخلہ میں ملاقات

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہونے والی ہلاکتیں اور مشتبہ جہاز کی منتقلی ،ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کا پورٹ قاسم اتھارٹی کو مراسلہ ،پورٹ قاسم اتھارٹی سے  ایئرکوالٹی رپورٹ اورمانیٹرنگ کی تفصیلات طلب،مشتبہ جہاز کے پورٹ قاسم پہنچنے پر تشویش ہے، ادارہ تحفظ ماحولیات

پاکستان میں پی ایس ایل میچز،دبئی سے بکی سرگرم  ،بکی مافیا دبئی سے کراچی میں اہم نیٹ ورک چلانے لگا،پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے،3بکی گرفتار

کوئٹہ: صوبائی وزارت داخلہ نے محکمہ پی ڈی ایم اے کو میڈیکل سٹورز اور گوداموں پر چھاپوں کے اختیارات دے دیئے, ذرائع

About The Author