گڑھی خیرو : عدالت نے ایس ایچ او گڑھی خیرو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
دینہ:گذشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے واقعہ کا مقدمہ درج۔پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ بچوں کی نانی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔.مقدمے میں مقتول بچوں کا سوتیلا بھائی ،بہن اور اور سوتیلی والدہ شامل۔پولیس
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سی نکالنے کے لیے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ، مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت 11مارچ کو ہوگی
لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار یوسف عباس کی ضمانت پر رہائی کا 22صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا
سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ، سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 2اپریل تک ملتوی ، عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مہلت دے دی
لاہور. گلشن راوی اور مناواں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔
لاہور ہائیکورٹ ،گیس چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت، عدالت کا درست معاونت نہ کرنے پر ایس پی، ڈی آئی جی کی سخت سرزنش، عدالت نے کل آئی جی پنجاب کو زاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا
بھارتی جارحیت پرپاکستان کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل،وزیراعظم آفس میں سرکاری سطح پرتقریب کاانعقاد
پاکستان ریلوےکا بڑا فیصلہ،کوئٹہ تفتان بارڈر تک چلائی جانیوالی 4ٹرینوں کو بند کردیا گیا،ٹرینوں کو فی الحال آئندہ کسی فیصلے تک بند رکھا جائیگا۔کوئٹہ تفتان اپ ڈاؤن بارڈر کھلنے تک بند رہینگی۔ شیخ رشید
لکی مروت:ٹڈی دل ایک بار پھر لکی مروت کے علاقے غرومنج میں داخل،ٹڈیوں کی تعداد لاکھوں میں ہیں اور کئی کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئیں ہیں۔ٹڈیاں وانڈہ نظامی اور وانڈہ بارو میں چنے اور گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں
کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کمی ہوئی ،انٹر بینک میں ڈالر 154.25 سے کم ہوکر 154.22 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلرز
ضلعی انتظامیہ پشاور کا ورسک روڈ پرقبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔آپریشن میں مشینری کے زریعے ورسک روڈ پر چہل گزی قبرستان سے درجنوں تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ترجمان
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ احسن قدم ہے،کیا نوازشریف کی رپورٹس جعل سازی سے تیار کرائی گئی تھیں؟ایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے؟ آزادکمیشن بٹھانا ہوگا،وفاقی وزیرفوادچودھری کا ٹویٹ
سرکاری زمین واگزار کرانے کے خلاف آپریشن / قبضہ مافیا کا سرکاری ملازمین پر تشدد ، .ہربنس پورہ میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے جانے والے ریونیو سٹاف کو یرغمال بنا لیا گیا ،پٹواری تاج قانگو حمید میو نے ریونیو آفسر جمیل خان کو تشدد کا نشانہ بنایا
لاہور: ننکانہ میں سکھ لڑکی سے شادی کرنے والے جوڑے کو حراساں کرنے کامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں عائشہ اور حسن کی درخواست پر سماعت ۔۔عدالت نے درخواست پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی ۔۔۔
احتساب عدالت اسلام آباد،جعلی اکاؤنٹس کیس، ملزم لیاقت قائم کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،لیاقت قائم خانی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم لیاقت قائم خانی کو 2 مارچ تک دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موخر،ای سی سی کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جانا تھا
پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کا دھاوا، احتجاجی کیمپ لگانے والے اساتذہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں احتجاجی اساتذہ کو پولیس نے رہا کردیا
ستائیس فروری 2019 ملکی دفاع کےلیے تاریخ ساز دن،پاکستان نے بھارت کوجنگی محاذ پرشکست فاش دی
مسلح افواج کا بھارت کوجارحیت پرمنہ توڑجواب،شاہینوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی طیارہ مار گرایا
بھارتی طیارے مگ 21 کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن گرفتارہوا
کروناوائرس سےبچاوَکےلیےاقدامات کیےگئےہیں،ایک ذمہ دارعہدیدارکےطورپرکہتاہوں پاکستان میں کروناکاکوئی کیس نہیں،کرونا وائرس سے پاکستان کو محفوظ رکھنے پراللہ کےمشکورہیں،ظفر مرزا
سندھ ہائی کورٹ،پاکستان ریلوے میں گریڈ ون سے پانچ کی بھرتیوں کا معاملہ ،قرعہ اندازی کے زریعے تقرریوں کا فیصلہ عدالت میں چیلنج، عدالت نے قرعہ اندازی کے ذریعے تقرریوں کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ،فریقین کو چار ہفتے کیلئے نوٹس جاری۔
سپریم کورٹ رجسٹری :تجاوزارت کے خلاف جاری آپریشن کا معاملہ ،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی مشکل میں آگئے ،پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
سپریم کورٹ رجسٹری :تجاوزارت کے خلاف جاری آپریشن کا معاملہ ،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی مشکل میں آگئے ،پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
سندھ ہائیکورٹ ،کے ایم سی ڈائریکٹر مسعود عالم کے خلاف نیب انکوائری ،مسعود عالم کے خلاف انکوائری کی منظوری کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا، پراسیکیوٹر نیب
بہاولپور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کی لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ آمد، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کو پولیس کے چاق وچوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔الاہور ہائی کورٹ لاہور کے سینئر جج مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی ہمراہ تھے
سپریم کورٹ میں اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،اس معاملے پر جو میٹنگ ہوئی اس میں کیا فیصلہ ہوا، جسٹس اعجازالاحسن ، 24 فروری کی میٹنگ کے فیصلوں کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع،سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا
لاہور. پاکستان میں جنتا حق ہمارا ہے اتنا ہی یہاں بسنے والی اقلیتوں کا بھی ہے. میاں اسلم اقبال
اسلام آباد۔ تربیلا میں پانی کی آمد 23 ہزار100 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد15 ہزار600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 45 ہزار 500کیوسک اور اخراج 48 ہزار کیوسک ہے: ترجمان واپڈا
اٹارنی جنرل خالد جاوید کی سپریم کورٹ کے صحافیوں سے ملاقات ،سپریم کورٹ کے صحافی یہاں کا اثاثہ ہے،یہاں کچھ ہوتا ہے میڈیا کے لوگوں سے معلومات ملتی ہے،وفاقی حکومت کا قانونی نمائندہ ہو ،اللہ نے میری بساط سے زیادہ امتحان میں ڈالا ہے،میڈیا ہماری غلطیوں کی تصیح کرے ۔صدارتی ریفرنس میں حکومت کی جانب سے پیش نہیں ہونگا،سیکیورٹی اشوز اور دیگر آئینی معاملات پر عدالت کی معاونت کرونگا
لاہور:پولیس افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ
چمن: کرونا وائرس کی روک تھام کےلئے افغانستان کیساتھ بارڈر پرخصوصی اقدامات،باب دوستی پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خصوصی ٹیم تعینات کردی، ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق مینگل
لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی سکھ سائیکل سواروں سے ملاقات، بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان آنے والے سکھ سائیکل سواروں کی الحمراء آمد،وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ان کا استقبال کیا۔
لاہور: کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پنجاب پولیس کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا افتتاح ہوگیا۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے سنٹرل پولیس آفس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
لاہور. آج دنیا کی واحد سوپر پاور امریکہ یے اور دوسری چین.، 200 سال تک برطانیہ سوپر پاور رہا،بدقسمتی سے کشمیر آج بھی 200 سال سے کالونی ہی ہے. سید فخر امام
پشاور میں دوروزہ کریٹیوفیسٹول کا آغاز،فیسٹول میں صوبے بھر سے آئے طلباء نے پچاس سے زائد سٹالز سجا لیے،آئی ٹی کی دنیا میں مہارت رکھنے والے طلباء کے انوکھے ایجادات سب کی توجہ کا مرکز بن گئے
اسلام آباد: افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار، پاکستان کا افغان مفاہمتی عمل کے لیے قومی ڈائیلاگ کروانے کا فیصلہ، نیشنل ڈائیلاگ کی میزبانی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کرے گا، افغانستان پر خصوصی قومی مکالمہ آئندہ ماہ مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا
چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انویسٹیگیشنز اور انکوائریوں کی منظوری
وفاقی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا اصلاحات کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے،اصلاحات کا مقصد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کو روکنا ہے، صوبائی مشیر برائے آئی ٹی ضیا اللہ بنگش
لاہور: ”سرپرائز ڈے“ کی پہلی سالگرہ پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے واک کا انعقاد ، ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باغبانپورہ میں واک کی قیادت کی
لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کامعاملہ، مسلم لیگ ن کو تاحال حکومت پنجاب کا تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا
کراچی کے پارکس سے تجاوزات کے خاتمے کا سپریم کورٹ کا حکم ، آرام باغ پارک سے تجاوزات کا خاتمہ نا کیا جاسکا ، پارک میں ٹریفک چوکی اور کے الیکٹرک کا سب اسٹیشن تاحال موجود
لاڑکانہ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے سول اسپتال میں زیرتعمیر 50 بیڈس پر مشتمل ایکسٹینشن کا دورہ، صوبائی وزیر صحت نے انتظامیہ کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں
لاہور: رائیونڈ کے علاقے سفاری پارک میں چارہ کاٹنے والے مالی پر شیروں کا حملہ، لاہور: شیروں نے نوجوان مالی کا چیر پھاڑ دیا،
لاہور پولیس کے 708 کانسٹیبلز نے اے لسٹ کا تحریری امتحان پاس کر لیا ، ہیڈکانسٹیبل کے رینک پر ترقی کے لئے 2621 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں،25 فروری کو ہونے والے تحریری امتحان میں 2084 امیدوار شریک ہوئے پولیس
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں ،وارداتوں میں ملوث ,6 ملزمان گرفتار
لاڑکانہ رتودیرو میں ایچ آئی وی اسکریننگ کے دوران 2 نئے کیسز سامنے آ گئے تعداد 1301 ہو گئی سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا PACT کی مہورتی تقریب سے خطاب، دہشت گردی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، دہشتگرد ی یا دہشتگرد کی کوئی سرحد یا ملک نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
امریکی سیکریٹری برائے کامرس ولبو ر اس کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود سے ملاقات
یو این او ڈی سی،یورپی یونین، نیکٹا اور حکومت سندھ کے اشتراک سے پیکٹ پروگرام کی لانچ تقریب،پروجیکٹ کے مقاصد پراسیکیوشین، کرنل جسٹس سسٹم اور فنانس آف ٹیررازم کے خاتمے پر رہنمائی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے
لاہور:پولیس نے دوبارہ ایس ایس پی مفخر عدیل کی جانب سے کرایے پر لیے جانے والے گھر سے شواہد اکٹھے کر لیے
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا کی روک تھام کیلیےخصوصی اقدامات کئےجارہےہیں،تفتان میں اس وقت 270زائرین سمیت دیگرافرادموجودہیں،ترجمان حکومت بلوچستان
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے نائب صدر عرفان اللہ خان مروت کی گورنر ہائوس میں ملاقات، سندھ کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات اور صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبر: پاک افغان سرحد طورخم پر میڈیکل چیک پوائینٹ قائم،محکمہ صحت اور نیشنل ہیلتھ اسٹبلشمنٹ کا عملہ تعینات ہے، ڈاکٹر طارق حیات
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص منظرعام پرنہیں آیا،اب تک قومی ادارہ صحت میں کوروناوائرس کے 104 سیمپلز کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ذرائع وزارت صحت
مظفرگڑھ:وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ۔حادثہ وسندے والی کے قریب ہوا ،ریسکیو
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پردفتر خارجہ میں میڈیا سٹریٹجی سے متعلق اہم اجلاس، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی صدارت کی
لاہور :نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ/پنجاب حکومت کی قانونی مشاورت،پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی مشاورت مکمل کر لی، ذرائع
کرونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے کے اثرات ،ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ،ملک میں ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی
لاہور: ایس ایس پی مفخرعدیل لاپتہ اور شہباز تتلہ اغوا کیس میں نئی پیش رفت، پولیس اور فرانزک ٹیم نے اسد بھٹی کے بیان پر گھر سے دوبارہ شواہد اکٹھے کیے
کسٹمز حکام کی لاہور ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی، لاہور سے بنکاک جانے والے مسافر سے 43 کلو ماسک برامد کر لئے،فیصل آباد کا رہائشی ریحان فلائٹ نمبر ٹی جی 346 کے زریعے بنکاک جا رہا تھا۔
لاہور: پنجاب حکومت نے ضمانت منسوخی میں توسیع کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا،خط کے ساتھ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے فیصلے بھی لف کر دئیے، ذرائع
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 17 مارچ تک توسیع کر دی
سیالکوٹ:اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر ڈسکہ میں اسسٹینٹ کمشنر اور محکمہ صحت کی مشترکہ کاروائی،جیسر والا میں چوزوں کی خواراک تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ، 5 سو من سے زائد مردہ مرغیاں پکڑی گئیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ, پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں
تنگوانی ۔ لاڑو اسٹاپ کے مقام پر نندوانی قبائل کے دو گروپ میں زمینی تنازعہ پر تصادم ہوا ۔ ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال 6افراد زخمی ۔ پولیس
وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ ایک ارب آبادی والے ایٹمی ملک بھارت میں نازی نظریات سے متاثرآرایس ایس نے غلبہ پالیا،وزیراعظم
سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا ،بھارتی فائرنگ سے گزشتہ روز نیزہ پیر سیکٹر میں ایک شہری شدید زخمی ہوا تھا، ترجمان
گھوٹکی:حلیم عادل شیخ پر سرکاری امور میں مداخلت کا کیس ، پولیس چھ ماہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما علیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش نہ کرسکی
ن لیگی راہنماوں کی ضمانت سپریم کورٹ چیلنج کرنیکا معاملہ ,نیب نے احسن اقبال کا پاسپورٹ تحویل میں لینے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد ہائیکورٹ، احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ,چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے سماعت کی,عدالت نے نیب کے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد ضمانت کی درخواست نمٹا دی
اسلام آباد:جنید اکبر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس,کمیٹی اجلاس میں داسو ڈیم کیلئے زمین کی خریداری کی تفصیلات کا معاملہ زیر غور,داسو ڈیم کیلئے زمین خریداری کی تفصیلات مانگی گئی تھی،کمیٹی
ظاہرپیر: ظاہر پیر کے نواحی علاقہ مکھن بیلہ میں فائرنگ کا واقعہ-فائرنگ میں سرائیکی فنکار اجمل ٹشکری کا بیٹا جاں بحق ۔پولیس
اسلام آباد : عراقی ایئر ویز کے نمائندوں کی سیکرٹری ہوا بازی حسن ناصر جامی سے ملاقات
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی چییز ریپبلک کے سفیر ٹامس سمیٹانکا سے ملاقات , باہمی امور کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا سوات موٹروے پر تعمیراتی کام کا فضائی معائنہ , سوات موٹروے کی توسیع و تکمیل سے صنعت کاری اور سیاحت کو فروغ ملے گا، محمود خان
اسلام آباد:نیب میں تقرریوں و تبادلوں کا نوٹفکیشن جاری،نیب کے ڈائریکٹر راولپنڈی مسعود عالم خان کو نیب کراچی بھیج دیا گیا، ڈائریکٹر نیب ہیڈکوارٹر اظہار احمد کا تبادلہ نیب پشاور کر دیا گیا،نعمان اسلم کو نیب ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت
محراب پور : مقتول صحافیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف محراب پور میں یونین آف جرنلسٹس کا احتجاج
وزارت خارجہ میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس، چیئرمین کمیٹی ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے اجلاس کی صدارت کی، شام میں پاکستانی مشن کے زیر انتظام سکول کے حوالے سے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
راولپنڈی : پی ایس ایل کا بخار راولپنڈی میں بھی ،،، تیاریاں مکمل راولپنڈی کا میدان سجنے کو تیار ، بس مزید ایک دن کا انتظار ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پنجہ لڑائیں گی ،لاہور قلندر ، کوئٹہ گلیڈیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی
سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کو سزا پوری ہونے پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،ملزم ثقلین کو 2015 میں فیس بک پر رسالت بارے متنازعہ پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا
لاہور: آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کی وفد کے ہمراہ سیف سٹیز اتھارٹی آمد، وفد کو ایم ڈی سیف سٹیزعلی عامر ملک ،سی او اواکبر ناصر خان اور سی اے او کامران خان نے بریفنگ دی
ملتان، جامعہ زکریا دو طلباء گروپوں میں تصادم اور فائرنگ دوطلبہ زخمی ,پولیس
نیب لاہورنےراناثناء اللہ کواثاثہ جات کیس میں 6مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا
قومی اسمبلی کے رکن جاوید لیطیف کوبھی13 مارچ کو طلب کرلیا
پاک فضائیہ کے شیردل27فروری کو سی ویو پر شاندار ائیرشو پیش کریں گے
وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان سےچینی سفیریاوَژنگ کی ملاقات میں توانائی کےشعبے میں دوطرفہ تعاون اورجاری منصوبوں پرتبادلہ خیال
میرعامرمگسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بحری امورکااجلاس، علی زیدی کی کیماڑی میں زہریلی گیس کےاخراج کےمعاملےپربریفنگ کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 10افرادجاں بحق ہوئے،اتوارکی رات کواطلاع دی گئی کہ گیس اخراج سے لوگ متاثرہورہے ہیں،علی زیدی کی بریفنگ
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے، ذرائع
پاکستان کا ویمن ورلڈٹی20کپ میں فاتحانہ آغاز پاکستان ویمن ٹیم کی پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست
نیب نےاحسن اقبال کی ضمانت منظوری پرطلبی کاسمن پھرجاری کردیا نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو28 فروری دوبارہ طلب کر لیا
خانپور مہر کے نواحی گاوَ ں میں دو گروپوں میں تصادم، تین افراد زخمی،پولیس
کراچی: چیئر مین نیب جسٹس جاوید قبال کی ہدایات پر ڈی جی نیب بروز جمعرات نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری کا اہتمام کیا ہے،ڈی جی نیب نجف قلی مرزا و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے
باجوڑ عدالت نے دو بہنوں کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ،باجوڑ دو بہنوں کو مارنے والے مجرم کو دوبار پھانسی سنا دیباجوڑ مجرم محمد شفیق نے 29 اگست 2019 کو دو سکول ٹیچرز کو فائیرنگ کرکے قتل کیا تھا
لاہور: رائیونڈ کے علاقے سفاری پارک میں نوجوان پر شیروں کے حملے کا معاملہ ،بلال کے والدنے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے سے معذرت کرلی
لاہور: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے مسلم لیگ ق کے رہنما و ُرکن قومی اسمبلی مونس الہی کی ُملاقات میں موجوہ پنجاب کی سیاسی اور ترقیاتی صورتحال پر گفتگو کی گئی
ڈھاکہ میں شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے ایشیا الیون کا اعلان کردیا گیا، پی ایس ایل میں مصروفیت کے باعث پاکستانی کھلاڑی ایشیا الیون کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،
چیئرمین نیب نے سابق وزیر لیبر سندھ عادل صدیقی و دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ۔ اعلامیہ
ڈھاکہ میں شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے ایشیا الیون کا اعلان کردیا گیا ، پی ایس ایل میں مصروفیت کے باعث پاکستانی کھلاڑی ایشیا الیون کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں
گوجرانوالہ مختلف محکموں کے سب انجینئرز کا ٹیکنیکل الاونس نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال
پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے قیوم اسٹیڈیم میں سکواش کمپلیکس کا افتتاح کردیا
کراچی کے علاقے اورنگی رئیس امروہی کالونی میں مکان سے12سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، لڑکی کی شناخت مریم دختر قربان کے نام سے ہوئی،پولیس
لاہور: برطانیہ کے معروف پنجابی گلوکار این ایس چوہان کی دورہ پاکستان میں گورنر ہاؤس آمد،گورنر پنجاب چوہدری سرور سے خصوصی ملاقات کے لیے چوہان گورنر ہاؤس آئے
وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم جناب عمر ایوب خان سے چین کی سفیر جناب یاؤجنگ کی ملاقات،ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بات چیت
عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور کو مزید پانچ ریفرنسز میں 10 کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ،نیب کی عبدالغنی مجید کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد
سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی ٹرین کی آخری بوگی میں آگ بھڑک اٹھی
شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا ،اسلام آبادہائی کورٹ نےگزشتہ روزضمانت پررہائی کاحکم دیاتھا۔کارکنوں کی جانب سے دونوں رہنماوَں کا استقبال
وفاقی وزیر برائے نجکاری محمدمیاں سومرو کی زیر صدارت پرائیویٹائیزیشن کی نظر ثانی کمیٹی کا اجلاس , وفاقی وزیر کو رواں مالی سال تکمیل پانے والے اداروں کی نجکاری کے متعلق پیش رفت پر بریفنگ۔
لاہور: چونگی امرسدھو مدرسہ کی دیورا گرگئی، دیوار گرنے کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے، ریسکیو
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے وزارت سے فارغ کئے گئے وزرا کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا کہتے ہیں معاملے اندرونی ہے اس پر بات نہیں کرونگا۔
لاہور: راونڈ روڈ سیکورٹی گارڈ رائفل صاف کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا
سیالکوٹ ٫۔سائپرس کے شہر نکوسیا میں سیالکوٹ کا نوجوان قتل
امریکی سکریٹری برائے تجارت ولبر راس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا معاملہ , وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر ڈاکٹر محمد علی شیخ کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دوست لیجنڈ ویون رچرڈز کو ملاقات کے لیے بلا لیا،کوئٹہ گلیڈیٹرز کے منٹور سر ویون رچرڈز آج عمران خان سے ملاقات کرینگے،ذرائع
فیروزوالہ شاہدرہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کا شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال کا دورہ
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ