نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24فروری2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل

پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر کی شراب فروشوں کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی، ایس ایچ او سب انسپکٹر سیف اللہ حنیف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بہاولی چوک میں کاروائی کے دوران ملزمان فرقان،دلاور کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا،

ملزمان نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کر ہے تھے ،دوسری کاروائی مہاجرکالونی میں کی گئی، ملزم دلاور خاں کے قبضہ سے شراب 87 لیٹر شراب ،آلات کشید چالو بھٹی برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری

ایس ایچ او سب انسپکٹر سیف اللہ حنیف نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں، پولیس فورس جرائم پیشہ افراد ، سماجی برائیوں، منشیات فروشوں، قبحہ خانوں، شراب فروشوں، رسہ گیروں ،اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ۔

قانون شکن ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کی حوصلہ شکنی کے لیے پولیس ٹیمیں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہی ہے اور ان ناسوروں کو گرفت میں لے کر قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام دوست پالیسی کو فروغ دیں تاکہ پولیس کا سوفٹ امیج کو بحال کرنے میں ضلعی پولیس کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو،میرٹ کی بنیاد عوام الناس کو انصاف مہیا کرنا پولیس افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،

ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کے لیے کسی قسم کا پریشر یا دباؤ نہ لیں ۔میرٹ کی پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے فرائض کی انجام دہی سر انجام دیں۔


بہاولنگر

فورٹ عباس ؛پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ فورٹ عباس سب انسپکٹر روف خالد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر دو وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج،

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ایس ایچ او سب انسپکٹر روف خالد نے کہا ہے کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں،

نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر من و عن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں و ملزمان عدالتی مفروران کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے، تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے..


بہاولنگر

پولیس تھانہ صدر بہاولنگر نے پل نادر شاہ سے ملزم شہباز کو گرفتار کیا جو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،جبکہ دوسری کاروائی وال چاکنگ ایکٹ کے تحت کرتے ہوئے ملزم فیضان کو موسی بھوتہ سے گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا،

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری سب انسپکٹر راو شاہد حمید نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ایچ او انسپیکٹر عظمت شاہین کی سربراہی میں موثر کاروائیاں جاری رہیں گئی۔

پل نادر شاہ میں پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہباز کو گرفتار کیا ملزم بڑے سلنڈر سے چھوٹے سلنڈروں
میں گیس ریفلنگ کررہا تھا۔

اتنی گنجان آبادی میں دیگر انسانوں کی جانوں اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر گیس ریفلنگ کرنے کاعمل انتہائی خطرناک عمل ہے۔ملزم کے خلاف 286/286کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے

،ملزم کے قبضہ سے گیس ریفلنگ کے آلات قبضہ میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے،..


بہاولنگر

چشتیاں پولیس تھانہ صدر چشتیاں کی بروقت کاروائی، ایس ایچ او انسپیکٹر ممتاز حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چکنبر 12 گجیانی سے ملزم محمد حسین کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد، دوسری کاروائی چکنبر 108 فتح سے ملزم کاشف کو گرفتار کیا ،

ملزم اپنی دوکان پر گیس ریفلنگ کررہا تھا ۔جو انتہائی خطرناک عمل ہے ۔جو اپنی جان کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،

جبکہ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے واضع احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔

پولیس ٹیمیں دن رات سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی کمین گاہوں پر گرفتاری کے لیے ریڈ کررہی ہے،علاقہ تھانہ کو کرائم فری بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے،

عوامی شکایات کا ازالہ، بروقت انصاف کی میرٹ پر فراہمی ،جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ، مجرمان وملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے،

قانون کی بالادستی کے لیے پولیس ٹیمیں شب روز کرائم کے خاتمہ کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔..


بہاولنگر

ڈونگہ بونگہ سے ہارون آباد جاتے ہوئے علاقہ کے معروف زمیندار میاں محمداسلم ڈھڈی

بیوی سمیت کاروں کے تصادم میں جاں بحق جبکہ 4افراد شدید زخمی..

About The Author