نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپان کے تعاون سے 3.3 ملین ڈالر کی امداد سےقومی ادارہ صحت کو جدید مشینری فراہم

جس سے پولیو لیبارٹری میں مزید بہتری لائی گئی ہے

جاپان کے تعاون سے 3.3 ملین ڈالر کی امداد سےقومی ادارہ صحت کو جدید مشینری فراہم کردی گئی۔جس سے پولیو لیبارٹری میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت میں قائم پاکستان ریجنل ریفرنس پولیو لیبارٹری میں حکومت جاپان کی جانب سے 3.3 ملین ڈالر کی امداد سے مزید بہتری لائی گئی ہے۔

لیبارٹری میں بہتری سے پولیو وائرس کے تدارک اور نگرانی میں بہتری آئے گی۔ مذکورہ لیبارٹری موجودہ وقت میں 30 ہزار پولیو ٹیسٹ اور 950 ماحولیاتی نمونوں کا جائزہ لیتی ہے جن میں نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان سے بھی ٹیسٹ کیلئے نمونے لائے جاتے ہیں۔

لیبارٹری کیلئے جاپان سے ملنے والی امداد میں مختلف اقسام کی جدید مشینری شامل ہیں۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالہ نے کہا کہ پاکستان میں قائم پولیو لیبارٹری دنیا کی سب سے بڑی اور جدید لیبارٹری ہے۔جس میں جدید طریقوں سے وائرس کی نگرانی کی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت میں لیبارٹری کیلئے دی گئی مشینری کی تقریب میں وزارت صحت کے افسران،حکومت جاپان، عالمی ادارہ صحت اور جائیکا(جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی) کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

About The Author