نومبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ظفرمرزا

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ  ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں

انہوں نے یہ بات آج قومی ادارہ برائے صحت میں ایمرجنسی کور گروپ  کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ  ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے ۔ 

ڈاکٹر ظفر مرزا کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، میڈیا پر کرونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے چین سے آنے والے مسافروں کو ایس ایم ایس بھیجے جا رھے ہیں۔ ایس ایم ایس کا مقصد کروناوائرس کی علامات کے حوالے سے آگاہی اور نگرانی کرنا  ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ الحمدالللہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔ قومی ایکشن پلان کے مربوط حکمت عملی پر عمل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کروناوائرس سے بچاو کیلئے موجود 19 پوائنٹس آف آنٹری پرسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ 18 فروری کو 14879 مسافروں کی سکریننگ کی گئی  ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایمرجنسی کور گروپ کی صورت حال پر گہری نظر ہے۔

About The Author