نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقے میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرمان کی شہریوں سےلوٹ مار– گن پوائنٹ پر پانچ موٹرسائیکل اورموبائل فونز سمیت نقدی چھین کر فرار ہو گئے —

عدم تحفظ کا شکار سینکڑوں علاقہ مکین احتجاج کےلیےسڑکوں پرنکل آئے– متاثرین کاآرپی اوآفس کےسامنےاحتجاج —

مشتعل مظاہرین نے کہچری روڈ کوٹریفک کےلیےبندکردیا–مظاہرین نے کوہ سلیمان میں روپوش مجرمان کے خلاف آپریشن کرنےکامطالبہ

ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقےوڈورمیں بدنام زمانہ اشتہاری مجرمان کی شہریوں سے لوٹ مار –گن پوائنٹ پر پانچ موٹرسائیکل اور موبائل فونز سمیت لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم نہ کرنے پر علاقہ مکین احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے — متاثرین کاآرپی او آفس کےسامنے احتجاج —

مشتعل مظاہرین نے کاروٹیں کھڑی کرکے کہچری روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا.. متاثرین کاوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سےواقعہ کانوٹس لینےاور کوہ سلیمان پر

روپوش مجرمان کی سرکوبی کیلئے رینجرز کے ذریعہ آپریشن کرنےکامطالبہ کردیا


ڈیرہ غازیخان :

جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازیخان کے ملحقہ رقبہ پر جوگنگ ٹریکس کی تیاری شروع کردی گئی۔کمشنر نسیم صادق نے خود کھڑے ہوکر نشانات دئیے.

اس موقع پر سید اعجاز حسین بخاری بھی موجود تھے. جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک 80 کنال پر جنرل پارک کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے۔

کئی سالوں سے جمع سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ تلف کرکے پارک کیلئے پلاٹ تیار کرلیا گیا۔کمشنر نے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور دیگر کو

جوگنگ ٹریکس اور شجرکاری کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کم وقت میں عوام کی تفریح کے لئے جنرل پارک بناکر دیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے ملاقات کی اور حلقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے کہا کہ کوٹ چھٹہ میں صفائی اور سیوریج مسائل حل کرنے کے ساتھ کلین اینڈ گرین مہم کو فوکس کیا جائیگا۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی معاونت سے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔

اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں۔خامیوں کی بروقت نشاندہی کے ساتھ حل کیلئے سفارشات پیش کی جائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں عوام کی تفریح کیلئے میلہ مویشیاں کی جگہ اور دن کا تعین کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مجوزہ جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے

سخی سرور روڈ پر سرکاری رقبہ کو فائنل کرنے کی منظوری دے دی۔کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کی زیر نگرانی سات روزہ میلہ مویشیاں 25 فروری سے شروع ہوگا

جس میں علاقائی و مقامی ثقافت اجاگر کرنے کے ساتھ مویشیوں کی نمائش،دوڑ،دودھ کے مقابلے کرائے جائیں گے

نیزہ بازی،پتلی تماشا، سپورٹس اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،جنرل منیجر ڈاکٹر فقیر حسین اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان :

محکمہ زراعت ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت سورج مکھی کی پیداوار کے حوالے سے سیمینار 20 فروری کو گیارہ بجے دن وہوا میں

عبدالغفور کلاچی کے ڈیرہ پر منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی کے بھائی سردار محمد جعفر بزدار ہوں گے۔

صدارت ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کریں گے جس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالغفور غفاری،ڈپٹی ڈائریکٹر مہر عابد حسین اور دیگر کاشتکاروں کو رہنمائی دیں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے دوسرے روز 1732 خانہ بدوش سمیت 225203 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

مجموعی 96اعشاریہ 81 فیصد ٹارگٹ بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی گئی۔دوسرے روز بچوں کو 247720 او پی وی ڈوز بھی دی گئی

یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں بتائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر بچہ کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ

دوسرے روز 232613 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا اور مائیکرو پلان کے مطابق پولیو ٹیمیں کام کررہی ہیں

دوسرے روز 24790 این اے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال کو وزیر اعلی شکایات سیل سے موصول ہونے والی شکایات کو مانیٹر کرنے کیلئے فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تمام سرکاری افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ

عوامی شکایات بالخصوص وزیر اعلی پورٹل سروس پر ریکارڈ شکایات فوری طور پر نمٹاکر رپورٹ پیش کی جائے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گرمیوں کی طلب کے مطابق صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے ڈسپوزل کیلئے ابھی سے اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ٹاون سطح پر خراب ٹیوب ویل،ٹربائن اور دیگر مشینری کو فنکشنل کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنرز کوٹاسک دے دیا۔

کمشنر نے کہا کہ گرمیوں میں صاف پانی کا استعمال زیادہ ہونے سے سیورج مسائل بڑھ جاتے ہیں لہذا ابھی سے تیاری شروع کردیں۔

بیک اپ میں مشینری موجود ہونی چاہئیے۔صاف پانی کی کلورینیشن کرائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں واٹر سپلائی اور سیوریج مسائل کو فوکس کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں آٹا کی فراہمی اور نرخ کنٹرول میں ہیں۔ آٹا کی سپلائی کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائیگا۔

آٹے کی سمگلنگ کا خاتمہ کرنے پر کچھ گروپس چیخ رہے ہیں۔محکمہ فوڈ اگر آٹے کی سمگلنگ میں ملوث ہے تو فلور ملز مالکان ثبوت دیں۔

انہوں نے یہ بات فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ آٹاسمگلنگ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ علم کی ترقی کیلئے امتحانی نظام کلیدی کردارادا کرتاہے کیونکہ طلبہ کی سال بھر کی محنت او رکاوش نتائج کی صورت میں منعکس ہوتی ہے

جس کیلئے تعلیمی بورڈز شفاف امتحانات کے انعقاد، بہترین امتحانی ماحول کی فراہمی اور نتائج کی تیاری میں شب و رو ز مستعدی سے کام کرتے ہیں.

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے صوبائی وزیر سے خصوصی ملاقات کی اور اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود بورڈ آفس تشریف لانے پر ان کاشکریہ ادا کیا.

شیخ امجد حسین نے کہاکہ ادارہ میرٹ اور شفاف انداز میں امتحانات کے انعقاد اور نتائج کی تیاری کو یقینی بنا رہا ہے

جس میں وزراء سمیت وی آئی پیز کی آمد سے افسران اور سٹاف کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا کے ہمراہ سخی سرور اور ٹرائیبل ایریا کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری طاہر احمد، ڈسٹرکٹ منیجر اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے حضرت سخی سرور کے عرس کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے پیدل زائرین کے روٹس کا معائنہ کیا سی سی ٹی وی کنٹرول روم کو چیک کیا گیا

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ضلعی انتظامیہ، پولیٹیکل اسسٹنٹ، اسسٹنٹ کمشنر، اوقاف اور دیگر محکموں کے افسران کو بھرپور انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

انہوں نے زائرین کے روٹس اور درگاہ کی صفائی ستھرائی،لائٹنگ اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عرس حضرت سخی سرور ؒکے موقع پر زائرین کو مکمل سہولیات دینے کے ساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے.

عرس پر مثالی انتظامات ہونگے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف چوہدری طاہر احمد خان نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان :

میلہ مویشاں ڈیرہ کا انعقاد، سخی سرورروڈ پر 25 فروری سے شروع ہوگا جو سات دن جاری رہے گا،روایتی میلہ اسپان و مویشاں کا باقائدہ افتتاح کمشنر نسیم صادق کریں گے،

مقررہ تاریخ سے پہلے کوئی پرائیویٹ بند ہ بغیر اجازت کے کوئی بھی سٹال،دکان،ٹھیلہ اور شونہیں کرسکے گاخلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کاروائی کی جائے گی،

محکمہ پولیس میلے کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گی جبکہ محکمہ صحت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمبولنسز کو تیار رکھیں گے۔

یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ

سخی سرور روڈ ٹریکرفیکٹری کے نزدیک لگنے والے میلہ مویشاں کے شرکاء کھانے پینے کے سٹالوں کی جانب بھی راغب ہوں گے

جس کی وجہ سے کاروبار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔میلہ مویشاں میں کشتی، کیٹل شو، سٹون لفٹنگ،،

بیل گاڑی ریس، والی بال، گھڑ دوڑ، نیزہ بازی کے علاوہ جھومر، دیگر روایتی و ثقافتی رقص شامل ہوتے ہی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے منایا جائے تاکہ وسیبی لوگ لوگوں کو ثقافتی، علاقائی اور روایتی دھوم دھام سے منانے کے مواقع میسر آ سکیں۔میلہ اسپان کے انعقاد سے جہاں لوگوں کو بہتر تفریحی مواقع میسر آتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت صاحبزادہ مفتی محمد احمد شاہجمالی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے،

اس وقت طلباء و اساتذہ کرام نے ان کا بھرپور استقبال کیا عوامی و سماجی مذہبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے،

گزشتہ روز پاکستان علماء کونسل کی ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عمر فاروق مکی، مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی،

محمد طلحہ مدنی، حکیم عبدالمجید فیض، حکیم حافظ عبدالمجید نقشبندی، مفتی محمد عبداللہ کھوسہ و دیگر شخصیات نے نیو ماڈل ٹاؤن ڈیرہ غازی خان میں

واقع مدرسہ میں جا کر مفتی محمد احمد شاہ جمالی سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔


ڈیرہ غازیخان :

مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل ڈیرہ غازی خان کا اجلاس زیر صدارت امیر مخدوم محمد زاہد قریشی منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل ناظم اعلی حاجی عبدالمتین بھٹہ،نائب امیر حافظ محمد اسحاق کھلول،

ماسٹر غلام قادر، وزیر احمد انصاری،ناظم تبلیغ قاری عبدالوہاب بلوچ، قاری سمیع اللہ بڈانی، تحصیل نائب ناظم اعلی حاجی محمد لطیف سپل،ناظم مالیات قاری عبدالجلیل کھوسہ،

عصمت اللہ فاروقی،ضلعی ناظم نشرواشاعت عرفان مجید خٹک، تحصیل ناظم نشرواشاعت فخر الزمان لکھیسر، محمد شکیل،

محمد حنیف خان اور انعام الحق قریشی نے شرکت کی اجلاس میں رابطہ سکرٹری کے لئے وزیر انصاری اور نائب ناظم مالیات کیلئے قاری سمیع اللہ بڈانی کو نامزد کیا گیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا آج ملت اسلامیہ کی تباہی و سوائی کا اصل سبب یہ ھے کہ ھم نے اسلامی تعلیمات کو فراموش کر دیا ھے

جب تک ارض مقدس میں اسلامی نفاذ نہیں ھوگا اس وقت تک امن وامان و خوشحالی نہیں مل سکتی عقیدہ ختم نبوت ص کے دفاع کیلے شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر کا مشن جاری رھے گا

حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا ھے وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف پیکیج دینے میں ناکام رھے ھیں اجتک حکمرانوں نے کرپشن ظلم جبر اور نا انصافی کے سوا کچھ نہیں

بے روز گاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ھے عوام دو وقت کی روٹی کیلے ترس رھے ھیں جب تک عدل انصاف میں نہیں ھوگا اسوقت تک امن وامان نہیں ھوگا

وزیراعظم بیرونی قوتوں کی غلامی سے نکلیں اپنی خارجہ پالیسی بہتر کریں وزیراعظم ہندو سکھ یہودیوں اور عیسائی قادہانی جیسے بد ترین متعصب اسلام دشمنوں کو خوش کرنے گریز کریں

اقوام متحدہ سے مسلمانوں پر ظلم وستم اور کشمیر ی مسلمان بھائیوں کی آزادی کیلے روٹ میپ دیں دشمنوں کی مکروہ سازشوں پر آنکھیں کھولیں.


ڈیرہ غازیخان :

سردار غلام عباس گورچانی ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 29 فروری کو مرکزی سیکرٹری انفارمیشن سید نفیسہ شاہ ایم اےن اے ،

مولا بخش چانڈیو، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین سینیٹر خان گڑھ 11 بجے نواب افتخار ایم این اے اور سیکرٹری انفارمیشن سا¶تھ پنجاب کی رہائش گاہ پر آئیں گے

جن میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹریز، ملتان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن، بہاولپور ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشنز سیکرٹری شرکت کریں گے

جس میں موجودہ حکومت کے حوالے سے ضلعی اور ڈویژنل عہدیداران کے بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا اگلی حکمت عملی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا

صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے عباس گورچانی کا کہنا تھا کہ آج حکمرانوں کو یہ تک پتہ نہیں کہ وہ گورنمنٹ میں ہیں،

شوگر مافیا ، انڈسٹریل ، دیگر سرمایہ دار گورنمنٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جس وقت چاہتے ہیں چینی ، میڈیسن ، آٹا،

سبزی ٹماٹر کی شکل میں عوام سے ٹیکسز کی مد میں وصول کر رہے ہیں، واپڈا کے بل 18ماہ میں 6کھرب سے زیادہ عوام سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ناجائز وصول کر چکے ہیں

سوئی گیس کے بل پریشر کے نام پر لوگوں سے اربوں روپے موجودہ حکمران نکا ل چکے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ مو جودہ حکمران بجائے عوام کو سہولیات دینے کے اُلٹا روزگار بند کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

یہی حکمران مزیدرہے تو پاکستان میں غریب آدمی کا جینا مشکل ہے۔ اقتدار سے پہلے عمران خان کی باتیں اور تھیں اور آج اور ہیں اتنی بد ترین حکومت 1947سے لے کر آج تک نہیں آئی

اگر بیرون ممالک میں ٹیکس لگاتے ہیں تو گورنمنٹ ان کو صحت،

تعلیم ، ماحولیات کے حوالے سے کئی سہولیات دی جاتی ہیں۔ موجودہ حکمران صرف عوام کو مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دے رہے۔


ڈیرہ غازیخان :

نجی سکول کی پروقاررنگا رنگ سالانہ تقریب انعامات ،سابق صدر ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن ملک فیض احمدکی بطور مہمان خصوصی شرکت،تفصیلات کے مطابق نجی سکول کی سالانہ تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی ،

تقریب میں والدین، سکول ہذا کے طلبا ، اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بچوں اور بچیوں نے انتھک محنت سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے،

تقریب میں بچوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خاکے اور ملی نغموں،پشتو،سرائیکی ،

بلوچی جھومرپر پرفارمنس دی اور شرکاءسے داد وصول کی ، ملک فیض احمدایڈووکیٹ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی

اور مزید محنت کی تلقین کی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامات کا انعقاد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیاں بچوں میں مقابلے کے رجحان پیدا کرتا ہے بچوں کی اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ اکرام اور والدین کی اہم ذمہ داری ہوتی ہیں

اچھی تربیت یافتہ بچے معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں پرنسپل مشتاق احمد نتکانی ،امان اللہ بھٹہ،احمد بخش بزدارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

علم ایک وزوال دولت ہے جو کبھی بھی ختم ہونے والا نہیں ہے علم کے لیے جو خرچ کیا جاتا ہے اس سے علم بڑہتا جاتا ہے مال کے لیے جتنا بھی خرچ کیا جاتا ہے،

اس ملک سے جاہلیت ،غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہوسکتا ہے تعلیم یافتہ معاشرہ ہر معاشی برائی سے پاک ہوتا ہے اور ایک دورے کے مفاد کا بھی محافظ ہو تا ہے

آخر میں ملک فیض احمدایڈووکیٹ نے پوزیشن ہولڈر طلباءمیں انعامات تقسیم کئے اور مولانا احمد بخش بزدارنے ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کرائی۔


ڈیرہ غازیخان  :

سینئر صحافی و صدر انجمن صحافیان محمد حسین آزاد کی ساس بقضائے الٰہی وفات پا گئےں،

نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح 10بجے ٹاہلی والا قبرستان میں اداکی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق سےنئر صحافی و صدر انجمن صحافیان محمد حسین آزاد کی ساس جو کچھ عرصہ سے علیل تھیں

گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملیں، ان کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات صبح10بجے مقامی قبرستان ٹاہلی والا میں اداکی جائےگی۔


ڈیرہ غازیخان :

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جناح کالونی ڈیرہ غازی خان میں "جشن بہاراں 2020” کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی مہر محمد سراج الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری ایجوکیشن)

ضلع ڈیرہ غازی خان، مہمان خصوصی محمد فاروق اکبر خان لغاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ) تحصیل ڈی جی خان جبکہ

مہمانان اعزاز میں شیراز غفور ایکسین میپکو ڈی جی خان اور محمد رمضان لغاری اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(ہیڈ کوارٹر) ڈی جی خان شامل تھے۔

تمام مہمانان گرامی نے حاضرین سے خطاب کیا،سپرنگ سٹالز کا دورہ کیا،ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا محمد شہباز اکمل اور رضوان علی اے ای او صدر کے ساتھ ساتھ تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہا

اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی۔بعد ازاں محمد شہباز اکمل نے ادارہ ہذا اور سٹاف کی جانب سے تمام مہمانان گرامی کو بھی شیلڈز پیش کی گئیں۔


ڈیرہ غازیخان :

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی خان ڈویژن میں کاروائیاں،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکنگ ایریا میں چھپکلیوں،چوہوں کی گندگی کی موجودگی پربیکری یونٹ،خریدفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے،

واشنگ ایریا ایریا خراب ہونے پرسموسہ یونٹ سربمہر،متعددفوڈپوائنٹس کو169,000روپے کے جرمانے،

وارننگ نوٹسز جاری،مضرصحت خوراک موقع پر تلف۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے ڈی جی خان میں واقع ایٹ اینڈ ڈیلائٹ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو سابقہ طو رپر دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،

ورکنگ ایریا میں گندی کی موجودگی،کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے،ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال،گندے فریزرز،

ایکسپائرڈ ملک کریم کی موجودگی،نیوز پیپرز کے استعمال،ناقابل سراغ ساسز کی موجودگی پر بیکری یونٹ کو سربمہر کیا جبکہ گندہ نالہ مستوئی کالونی ڈی جی خان میں ورکرز کے میڈیکل نامکمل ہونے،

ایس ایس شیٹ،واشنگ ایریا خراب ہونے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے اورصفائی کے ناقص انتظامات ہونے پرچوہدری سموسہ یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔

علاوہ ازیں مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء تیار کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پررحیم یارخان میں91ہزارروپے،

مظفرگڑھ میں 24ہزار،ڈی جی خان میں 42ہزار اور لیہ،راجن پور میں 6,6ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اس کے علاوہ بیورجز،گٹکا،ملاوٹی دودھ،ملاوٹی کالی مرچ اوردیگرغیر معیاری خوراک کوموقع پر تلف کر دیاگیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران160فوڈ پوائنٹس وزٹ کرتے ہوئے 124کو بہتری نوٹس بھی جاری کیے۔

About The Author