مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19فروری 2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

شفافیت کے ساتھ بلاامتیاز مستحقین تک زکوٰة ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی محمد انور خان یوسفزئی

ڈیرہ اسماعیل خان :چیئر مین ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان محمد انور خان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مستحقین کی امداد کسی بھی عبادت سے کم نہیں ہے حکومت خیبر پختونخوا غریبوں اور معاشی بد حال افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے

اس نیک کام میں محکمہ زکوٰةو عشر کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جس میں شفافیت کے ساتھ بلاامتیاز مستحقین تک زکوٰة ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی ، وہ گزشتہ روز ضلعی دفتر زکوٰة و عشر کمیٹی ڈیرہ میں منعقدہ ضلعی ممبران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب رہے تھے ،

اس موقع پر انہوںنے زکوٰة کمیٹی کے نومنتخب ضلعی ممبران سے حلف لیا ، تقریب میں پی ٹی آئی ڈیرہ کے ضلعی صدر ہمایوں خان گنڈہ پور اور نومنتخب مردوخواتین ضلعی ممبران نے بھر پور شرکت کی ۔

تقریب میں چیئر مین ضلعی زکوٰةوعشر کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زکوٰةو عشر بغیر کسی سیاسی وابستگی کے مستحقین کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے کام کرے گا ، مستحقین کو غیر جانبدار اور بلاامتیاز زکوٰةکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی زکوٰة کمیٹی تشکیل پانے کے بعد اب اگلے مرحلے میں لوکل زکوٰة کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جس کے باقاعدہ الیکشن کا شیڈول جاری کرکے اسے مشتہر کیاجائے گا ،

ضلع بھر میں 187 لوکل کمیٹیوں کے لئے ضلع ڈیرہ کی پانچ تحصیلوں میں الیکشن کا الگ الگ شیڈول جاری کیا جائے گا جس میں پینل تشکیل دے کر اوپن فورم پر الیکشن کرائے جائیں گے اور کچھ خفیہ نہیں رکھا جائے گا ،

ان کا کہناتھا کہ ان پر کسی قسم کا کوئی سیاسی دباﺅ یا مداخلت نہیں ہے صرف میرٹ کے مطابق کام کیا جائے گا۔ انہوںنے تمام نومنتخب ممبران اور اپنے سٹاف پر زور دیا کہ وہ سب ٹیم ورک کے ذریعے کام کریں اتفاق اور اتحاد ہوگا تو ہم سب مضبوط ہوں ،

چیک اینڈ بیلنس کو ہر صورت میں قائم رکھا جائے گا۔
٭٭٭
،قوم لوط کے پیروکارنے اپنے مقصد میں ناکامی پر پندرہ سالہ نوجوان کو چاقوﺅں کے وار سے زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خوش شکل ہونا وبال بن گیا ،قوم لوط کے پیروکارنے اپنے مقصد میں ناکامی پر پندرہ سالہ نوجوان کو چاقوﺅں کے وار سے زخمی کردیا ،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اور دیگر ملحقہ علاقوںمیں ایسے گروہ سرگرم ہیں جو معصوم بچوں کو ورغلا کر یا زبردستی ان کے ساتھ دوستی کے بہانے ان کی نازیبا حرکات کی وڈیو بنالیتے ہیں اور بعدازاں انہیں بلیک میل کرتے ہیں ،

تحصیل کلاچی کے علاقہ محلہ ابراہیم زئی میں قوم لوط کے پیروکار نے پندرہ سالہ لڑکے کو زبردستی کرنے پر مجبور کیا لیکن اس کے انکار پر ملزم نے چاقوﺅں کے وار سے اسے شدید زخمی کردیا ،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،

پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
دولہا کے بھائی کو شادی شدہ قریبی رشتہ دارخاتون کے ساتھ فوٹو بنوانے کا شوق مہنگا پڑگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی ، دولہا کے بھائی کو شادی شدہ قریبی رشتہ دارخاتون کے ساتھ فوٹو بنوانے کا شوق مہنگا پڑگیا ،خاتون کے واویلے اورشورشرابے پر دولہا اس کے بھائی اور دیگر افراد کا رشتہ دار خاتون اس کے شوہر سمیت دیگر افراد پر تشدد ،

خاتون کی رپورٹ پر دولہا اور اس کے بھائی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،ذرائع کے مطابق تھہیم آباد ڈیرہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون اپنے شوہر کے پھوپھی زاد بھائی کی ماموں زاد بہن کے ساتھ شادی کی تقریب میں دلہن والوں کے گھر فلک آباد میں موجود تھی

کہ تقریب کے بعد دولہا کے بھائی نے اسے اپنے ساتھ تصویر بنوانے کو کہا لیکن خاتون کے انکار پر وہ طیش میں آکر اسے گالم گلوچ کرنے لگا ، خاتون کے شور شرابے پر دولہا اور دیگر رشتہ دار وہاں آگئے ،انہوں نے خاتون اس کے شوہر ،سسر اور نند کو تشدد کا نشانہ بنا کر زدوکوب کیا ،

بعدازاں دیگر رشتہ داروں نے ان کی جان چھڑائی ،پولیس نے دولہا ،اس کے بھائی سمیت دیگر افراد کے خلاف خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
محمد امتیاز شاہ کا گومل یونیورسٹی کا اچانک دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید محمد امتیاز شاہ نے گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اورگومل یونیورسٹی کی سیکورٹی وموجودہ حالات کے تناظر میں وی سی گومل یونیورسٹی کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یونیورسٹی کے پرووسٹ نے سیکورٹی اور ڈسپلن کے معاملات پر تفصلاً آگاہ کیا ۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ سیکورٹی کو مزید مو¿ثر بنائیں خاص کر ہاسٹلز میں غیر متعلقہ لوگوں کی رہائش پر سختی سے پابندی کے لیے باقاعدہ طور پر اقدامات اٹھائیں

اور یونیورسٹی کے طلباءکو باقاعدہ طور پر سٹوڈنٹ کارڈ کا اجراءکیا جائے اور ہاسٹلز کی وقناًفوقتاً اچانک چیکنگ کی جاوے تاکہ غیر متعلقہ افراد کی نشاندہی ہو سکے۔بعدہ¿ کانفرنس ہال میں فیکلٹی کے ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے شرکاءکو موجودہ سیکورٹی حالات سے آگاہ کیا اور انکو یونیورسٹی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں تعاون کی یعقین دہانی کرائی۔آخر میں وسی گومل یونیورسٹی نے ریجنل پولیس آفیسر کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور گومل یونیورسٹی کی جانب سے سوینیئر پیش کی۔
٭٭٭
پولیس وین بم دھماکے کا مقدمہ نامزد دہشت گردوں کے خلاف درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس موبائل وین بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کلاچی کی مدعیت میں 9 نامزد دہشت گردوں کیخلاف قتل، اقدام قتل، بارودی مواد اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب پولیس موبائل وین بم دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ،

افسوسناک واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ نے ایس ایچ او کلاچی سب انسپکٹر عطاءاللہ کی مدعیت میں نو دہشت گردوں خالد،مجیب،زبیر سکنان جنڈولہ،گل یوسف،نجیب سکنان چگملائی،ظھور،غفور سکنان ٹانک،زکی اور امتیاز سکنان روڑی کو نامزد کرکے

ان کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 302.324.353.148.149.427.3/4EXP,7ATA درج کرلیاہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض موقع پر ہی شہید جبکہ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطااللہ زخمی ہوگئے تھے ،

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔
٭٭٭
طلباءکا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج وتوڑ پھوڑ،نوطلباءگرفتار 35 کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) یونیورسٹی کے طلباءکا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج وتوڑ پھوڑ ، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی، پولیس نے طلباءکو منتشر کرکے 9 طلباءرہنماﺅں کو گرفتار کرلیا ، 35 طلباءکیخلاف مقدمہ درج ،

پولیس نے ہاسٹلز میں رہائش پذیر 15آﺅٹ سائیڈر طلباءسے ہاسٹلز خالی کرالئے، سمسٹر بریک پر یونیورسٹی انتظامیہ نے 12 یوم کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گومل یونیورسٹی کے طلباءفیسوں میں اضافے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

اور یونیورسٹی مین گیٹ کے قریب انڈس ہائیوے روڈ بند کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مشتعل طلباءنے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پروآ سرکل افتخار شاہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے

اور مذاکرات کے دوران مظاہرین کے منشتر نہ ہونے پر پولیس نے مختلف طلباءتنظیموں کے 9 طلباءرہنماﺅں خالد وزیر، نعمت اللہ وزیر، ذیشان بیٹنی، ثناءاللہ مروت، رحمن اللہ، محمد جنید، سلیمان محسود، عثمان محسود اور رحیم جان وزیرکو گرفتار کر لیا

،پولیس نے 35 طلباءکیخلاف روڈ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر بریک کے باعث 12 یوم کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، پولیس نے ہاسٹلز میں رہائش پذیر 15آﺅٹ سائیڈرطلباءسے ہاسٹلز خالی کرالئے ہیں۔
٭٭٭
ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ پہاڑپور کی حدود سیدو والی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا،

نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود گاﺅں سیدو والی میں سی ٹی ڈی اہلکار حبیب الرحمن سکنہ سیدو والی نجی کام کے سلسلے میں موٹر سائیکل پرجارہاتھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔

پہاڑ پور پولیس نے زخمی سی ٹی ڈی اہلکار کی رپورٹ پر نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی زیر صدارت رواں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ۔ریجنل پولیس آفیسر سید امتیاز شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ واحد محمود کی خصوصی شرکت۔

تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل کیلئے دعائے مغفرت۔ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے جہد مسلسل کا عزم۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں رواں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا

جس میں ریجنل پولیس آفیسر سید امتیاز شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، محکمہ صحت سمیت ڈی پیک ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں افسوسناک واقعے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کیلئے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پوری تندہی سے فرائض کی بجا آوری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران این سٹاپ آفیسر ڈ اکٹر حفیظ اﷲ مروت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایک لاکھ تین ہزار 819پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا گیا ہے جو کہ مقررہ ہدف کا% 92 بنتا ہے

جبکہ مہم کے پہلے دو روز کے دوران دو لاکھ 18ہزار97بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جا چکا ہے جو کہ مجموعی طور پر93% بنتا ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ریفیوزل کیسز کی تعداد 1491ہے جن کی کوریج کیلئے لائحہ عمل کے مطابق عملدرآمد کیا جائیگا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم بنا کسی رکاوٹ کے ضلع بھر میں جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں پولیو فرنٹ لائن ورکرز بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرت لائق تحسین ہے

اور اگر اسی جذبے اور لگن سے ذمہ داریاں سرانجام دیں تو انشاءاﷲ وہ دن دور نہیں جب ہم پولیو جیسے موذی مرض کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کر کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے جو کہ اس مرض سے پہلے ہی چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید امتیاز شاہ نے کہا کہ محدود وسائل کے با وجود تمام پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں تاکہ ٹیموں کو فرائض کی بجا آوری میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
٭٭٭
قومی شناختی کارڈ کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) دہشت گردی کی روک تھا م اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظر قومی شناختی کارڈ کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،

بین الاضلعی روٹس اور بین الصوبائی روٹس پر سفر کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹروں کی انتظامیہ کو اس ضمن میں آگاہ کردیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ سے پنجاب اور پشاور سمیت مختلف شہروں کو جانے والی گاڑیوں کی انتظامیہ کو آگاہ کیاگیاہے کہ بغیر شناختی کارڈ کے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے

اگر اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا توا س کی ذمہ داری متعلقہ گاڑی ڈرائیور پر عائد ہوگی ۔ذرائع نے بتایا کہ ٹرانسپورٹر وں ،گاڑی کے مالکا ن اور عملے کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ تمام مسافروں پر نظر رکھیں ،

مشکوک مسافر اور مشکوک سامان کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس سٹیشن کو دی جائے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف بس اڈوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی سادہ کپڑوں میں تعینات کردیاگیاہے۔
٭٭٭
چینی کی قیمت میں 9.72 روپے کی کمی کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) چینی کی قیمت میں 9.72 روپے کی کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے چینی کی قیمت 80 روپے سے کم کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے اشیاءخوردونوش میں کمی کے لئے اپنی سفارشات وفاقی کو ارسال کردی ہیں

جس میں گڑ کی قیمتوں میں کمی کے لئے بھی اہم اقدامات کی سفارشات کی گئی ہیں ،صو بے میں مہنگائی کی روک تھام کے لئے آئندہ کیے جانے والے اقدامات کے لئے صوبائی حکومت نے اپنی منصوبہ بندی سے وفاق کو آگاہ کیا ہے ،

وفاقی حکومت کی جانب سے چینی پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کررہی ہے جس کے باعث چینی کی قیمت نو روپے تک کمی آجائے گی ،اس طرح آٹے ،دالوں ،گھی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات شروع کیے جائیں گے اور رواں ہفتہ ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس کی ممکنہ طور پر منظوری دی جائے گی

،خیبر پختونخوا میں چینی ،گھی ،گڑ ،سمیت دیگر اشیاءخوردونوش ،سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لئے بھی اقدامات شروع کیے گئے ہیں ،
٭٭٭
سرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو پچاس فیصد چھوٹ دینے کا پیکج تیار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صوبے کے مختلف سرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو پچاس فیصد چھوٹ دینے کا پیکج تیار کرلیاہے ،

ایف بی آر ذرائع کے مطابق افسران اور ملازمین کو آلاٹ شدہ یا ان کی جانب سے خریدی گئی غیر منقولہ جائیدادوں کے تین سال بعد فروخت ہونے کی صورت میں 75 فیصد چھوٹ دی جائے گی ،اس طرح تین سال بعد جائیداد کی خریدوفروخت پر انہیں بیس فیصد کی بجائے صرف پانچ فیصد کیپٹل گین ٹیکس دینا پڑے گا،

جبکہ عام شہریوں کی غیر منقولہ جائیدادوںکی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح بیس فیصد برقرار رکھی جائے گی ،

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ترامیمی بل اس ضمن میں تیار کیاگیا ہے جس کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے پارٹ تھری کے سیکشن 9 اے میں ترامیم کی جائے گی

جس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے لئے سہولت نافذ العمل کردیاجائے گا۔
٭٭٭
انتظارکروانا معمول ،سرکاری اداروں میں آج بھی پرچی سسٹم نافذ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں ،سرکاری اداروں میں آج بھی پرچی سسٹم نافذ ہے ،

سرکاری اداروں میں دور دراز سے آنے والے سائلین کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ ضلع بھر کے متعدد دفاتر میں آج بھی افسر شاہی قائم ہے اور پرچی سسٹم کا قانون رائج ہے ،

دوردراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے اوپن ڈور پالیسی کا اعلان کررکھا ہے،

شہریوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں آج بھی افسران کے دروازے سائلین کے لئے بند ہیں ،ملاقات سے قبل پرچی پر نام لکھ کر بھجوایا جاتاہے کئی کئی گھنٹے افسران سائلین کو انتظار کروانے کے بعد اگلے دن آنے کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں ،

انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاہے کہ شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کروایا جائے ورنہ سستی شہرت حاصل کرنے سے گریز کیا جائے ۔
٭٭٭
شہر اور دیہات میں نئی ٹیکس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کے ہر شہر اور دیہات میں نئی ٹیکس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،

تمام ترقیاتی منصوبوں کو سرفہرست ٹیکس دہندگان کے ناموں سے منسوب کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے ہر شہر او ردیہات میں نئی ٹیکس مہم شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کیاہے ،

پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز کسی ایک ضلع سے کیا جائے گا جس کا دائرہ آنے والے دنوں میں پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا،

ذرائع کے مطابق مہم کے تحت تمام ترقیاتی منصوبوں کو سرفہرست ٹیکس دہندگان کے ناموں سے کیا جائے اور وہ مقامی سطح پر ان ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے ۔
٭٭٭
ڈیرہ شہر میں سنوکر کلب سکولوں وکالجوں کے طلباءکی پسندیدہ جگہ بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر میں سنوکر کلب سکولوں وکالجوں کے طلباءکی پسندیدہ جگہ بن گئے ،سکول وکالج یونیفارم میں ملبوس طلباءسارا دین سکول کالجز کی بجائے ان کلبوں میں گزارنے لگے ،فحش گانے ،فلمیں اور نشہ عام ،پولیس وضلعی انتظامیہ مکمل خاموش ،والدین کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں نئی نسل خصوصاًطلباءکو تباہ وبرباد کرنے کے لئے سنوکر کلبوں نے کمر کس لی ہے اور شہر بھر سنوکر کلبوں میں گھروں سے سکولوں وکالجوں کے لئے نکلنے والے طلباءصبح سویرے پہنچ جاتے ہیں

جہاں وہ جرائم پیشہ عناصر سے مل کر سارادن کلبوں میں نہ صرف جواءکھیلتے رہتے ہیں ،کلبوں میں ہیوی ساﺅنڈ سسٹم کے ساتھ فحش گانے ،فلمیں دیکھنے میں بھی مگن رہتے ہیں نوجوان نسل کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر یہاں منشیات کی خریدوفروخت کا دھندہ بھرپور انداز میں چلارہے ہیں ،

شہرمیں بعض سنوکر کلب تو صبح آٹھ بجے ہی طلباءسے بھر جاتے ہیں ،جہاں سگریٹ ،ای سگریٹ اور دیگر منشیات کے بھاری کش لگا کر طلباءدن گزارتے ہیں ،

شہریوں کا کہنا ہے کہ سنوکر کلبوں پر دن کے اوقات میں مکمل پابندی لگائی جائے اور ضلعی پولیس مختلف کلبوں میں چھاپے مار کر نئی نسل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے اور منشیات کے دھندہ میں ملوث عناصر کی سرگوبی کرکے جوان نسل کو تباہ ہونے سے بچائے ۔
٭٭٭
یوٹیلیٹی سٹورز کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیاءخوردونوش غائب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وزیر اعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیاءخوردونوش غائب ،سٹوروں پر سبسڈی چیز کے نام کی کوئی اشیاءموجود نہیں ،

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف کا اعلان کے ساتھ ہی ڈیرہ ضلع بھر میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز سے ایجنل آفیسرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے چینی ،گھی ،دالیں ،آٹا سمیت اشیاءضروریہ غائب ہیں ،

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ڈیرہ سمیت ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں سستے نرخوں پر فراہمی کے اعلان کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی سٹوروں پر نہ تو چینی موجود ہے اور نہ دالیں گھی وغیرہ دستیاب ہیں ،

صارفین ان یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف کی خاطر اشیاءخوردونوش خریدنے کے لئے جاتے ہیں تو انہیں مایوس ہوٹنا پڑتاہے ،صارفین کو چینی ،گھی ،دالوں سمیت جن 09 اشیاءپر ریلیف دینے کا اعلان کیاگیا وہ اشیاءیوٹیلیٹی سٹورز پر تاحال موجود ہیں نہیں ،

شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلی خیبرپختونخواہ ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ حکومتی اعلانات کے مطابق صارفین کو یوٹیلیٹی سٹورز پر معیاری اشیاءسستے داموں فراہم کی جائیں تاکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد حکومتی ریلیف سے مستفید ہوسکیں ۔
٭٭٭
ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کے لئے وفاق نے صوبوں کے ساتھ ملکر حکمت عملی طے کر لی ہیں اس حوالے سے قومی نصاب کونسل نے دنیا بھرمیں رائج تعلیمی نصاب کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری کا نصاب تیار کرکے رائے لینے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیجوا دیاہے

جو کہ ممکنہ طور پر آئندہ مہینے سے نافذ کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں تک کا نصاب 2021اور تیسرے مرحلے میں نویں سے 12جماعت تک یکساں نصاب مارچ 2022تک نافذ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پرائمری کے یکساں نصاب کی تیاری میں سنگا پور ، کیمرج ، ملایشیاء، برطانیہ کے سیکھنے کے معیار کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی کے مضامین کو بھی شامل کیا گیا۔

صوبوں کی جانب سے نصاب کے حوالے سے دیئے جانے والے تجاویز کا جائزہ لینے کاکام شروع کیا گیا ہے .
٭٭٭
احساس آمدن پروگرام کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کے لئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) احساس آمدن پروگرام احساس کے تحت چلائے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کے لئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق آمدن پروگرام میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو چھوٹے اثاثے دینا شامل ہے تاکہ وہ روزگار کما سکیں اور غربت سے باہر نکل سکیں۔منتقل کئے جانے والے اثاثہ جات میں مویشی (بکریاں، گائے، بھینس اور پولٹری)،

زرعی آلات، چنگ چی رکشہ باڈی، چھوٹے دکانداروں اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے آلات شامل ہیں۔ احساس آمدن پروگرام پاکستان کو چاروں صوبوں میں 23 غریب ترین اضلاع کی 375 دیہی یونین کونسلوں میں شروع کیاجا رہا ہے۔

پروگرام کا ہدف مستحق گھرانوں (60 فیصد خواتین اور 30 فیصد نوجوان مستحقین) کو دو لاکھ اثاثہ جات مہیا کرنا ہے جس کا دائرہ کار نتائج کی بنیاد پر وسیع کیا جائے گا۔اس پروگرام کا بجٹ 15 بلین روپے ہے اور مجموعی طور پر 1.45 ملین افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

یہ پروگرام 31 جنوری 2020ءکو شروع ہونے والے احساس کفالت پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت سال کے آخر تک تقریباً 7 ملین مستحق خواتین کو دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

احساس کفالت اور آمدن پروگرامز دونوں کے مستحقین کی نشاندہی غربت اسکور کارڈ سروے کے ذریعے کی جائے گی تاکہ صرف حقیقی طور پر مستحق افراد ہی پروگرام میں شامل ہوں۔تخفیف غربت و سماجی ڈویژن کے ماتحت کام کرنے والے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف)

احساس آ مدن پروگرام پر عملدرآمد کا اہم ادارہ ہے جو منتخب کردہ اضلاع میں شراکت دار تنظیموں (پی اوز) کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ پی پی اے ایف خریداری کے عمل میں شفافیت، تمام اثاثوں/پیشہ ورانہ مہارت تربیت کی شناخت، انتخاب اور خریداری کو یقینی بنائے گا۔

وہ مستحقین جن کو پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے انہیں مستند تربیتی اداروں کے ذریعے پیش کردہ کورسز میں شرکت کے لئے مدد کی جائے گی۔ اہل گھرانوں کے افراد کو اثاثے کے استعمال اور کاروباری منصوبہ بندی سے متعلق تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ ان اثاثوں کو معاشی طور پر پیداواری انٹرپرائز میں تبدیل کر سکیں۔

آمدن پروگرام کے مستحقین احساس بلا سود قرضے حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ اس علاقے میں دستیاب ہوں اور انہیں یقین ہو کہ کاروبار میں اضافے کے لئے انہیں مالی معاونت کی ضرورت ہے۔

خیبرپختونخوا میں 10 اضلاع ہیں جن میںڈیرہ اسماعیل خان ،ٹانک ، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، پالاس کولائی، تور غر، بٹ گرام، شانگلہ، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستانشامل ہیں۔ ان اضلاع کو پی پی اے ایف کی جانب سے کی گئی ایک مخصوص سٹڈی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا

جن میں تین پیرا میٹرز انسانی ترقی کی سطح، غربت کی سطح اور خوراک کے عدم تحفظ کی سطح پر توجہ مرکوز کی گئی تھیں۔ ان پیرا میٹرز میں سب سے کم درجہ پر آنے والے اضلاع کو پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا۔ احساس پروگرام کی بنیاد مستند تحقیق کے شواہد پر ہے۔
٭٭٭
ماضی میں لئے گئے قرضوں کی واپسی حکومت کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں مزید چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق کل غیرملکی قرضوں کا حجم ایک سو گیارہ ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ماضی میں لئے گئے قرضوں کی واپسی حکومت کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے، خسارے کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود قرض و سود کی ادائیگیاں چکانے لئے حکومت کو دوسرے قرضوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں بیرونی قرضے 4 ارب 69 کروڑ ڈالر اضافے سے 111 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ستمبر 2018 تک بیرونی قرضوں کا حجم 96 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔

موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں اب تک بیرونی قرضوں میں 14 ارب 96 کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہر صورت میں برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کرنا ہوگی۔
٭٭٭
عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی 24 فروری سے شروع ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وزارت حج و مذہبی امور نے عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حج بیت اللہ کے خواشمند سے درخواستوں کی وصولی 24 فروری سے شروع ہوہوگی

وزارت حج ومذہبی امورنے عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کی منظوری دے دی ہے، 24 فروری سے نامزد بینک حج درخواستیں وصول کرسکیں گے۔وزارت حج کی طرف سے عازمین کوہدایت کی گئی کہ وہ گروپ کی شکل میں درخواست جمع کروائیں،

ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 14 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ قرعہ اندازی میں گروپ کا نام شامل ہوگا، کامیابی اور ناکامی کا اطلاق گروپ میں شامل تمام ممبران پر ہوگا۔وزارت حج نے 70 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے۔

کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر جن کی عمر زیادہ ہوگی ان کو اہل تصورکیا جائے گا، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔اسی طرح ایسے عازمین جو گزشتہ 3 قرعہ اندازیوں میں ناکام رہے ہیں ان کوکامیاب تصور کیا جائے گا۔

ڈائریکٹرحج نے بتایا کہ 70 سال سے زائدعمرعازمین اورایسے عازمین جن کے نام سابق قرعہ اندازیوں میں نہیں آئے تھے انہیں چاہیے کہ وہ درخواست فارم میں اسی کیٹگری میں فارم جمع کروائیں۔ 5 ماہ سے زیادہ کی حاملہ خواتین بھی حج کے لئے درخواست دینے کی اہل نہیں ہیں،

اسی طرح ایسے افراد جو شدید عارضہ قلب، تپ دق، دمہ ، ہائی لیول کی شوگر اور بلڈ پریشرکے مریض بھی درخواست نہیں دے سکیں گے۔وزارت حج کے مطابق کراچی،سکھر اورکوئٹہ کے درخواست دہندگان کو حج کے اخراجات 4 لاکھ 55 ہزار695 روپے جمع کروانا ہوں گے جبکہ قربانی کی رقم کے ساتھ کل اخراجات 4 لاکھ 78 ہزار 520 روپے ہوں گے۔

جو عازمین اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان اور فیصل آباد جائیں گے انہیں 4 لاکھ 63 ہزار445 روپے جبکہ قربانی کی رقم کے ساتھ کل رقم 4 لاکھ 86 ہزار 270 روپے جمع کروانی ہوگی۔

وزارت حج کے مطابق ان اخراجات میں حجاج کی ٹریننگ، دوطرفہ ہوائی جہاز کا ٹکٹ، مکہ اور مدینہ میں رہائش، کھانا، ٹرانسپورٹ، بورڈنگ اور تکافل فیس شامل ہے۔رواں برس حکومت نے ایک طرف حج اخراجات میں اضافہ کیا تو دوسری طرف حج کوٹہ بھی کم کردیا ہے،

گزشتہ برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 لوگ حج کے لئے گئے جب کہ اب ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جائیں گے، حج پیکیج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی بتائی گئی ہے۔

اس سال سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج سکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور کا کہنا کہ سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اس برس پاکستانی عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگی۔

گزشتہ برس یہ سہولت صرف اسلام آباد سے سفر کرنے والے عازمین کے لیے تھی تاہم اس بار کوشش ہوگی کہ یہ سہولت لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں سے سفر کرنے والے مسافروں کو بھی فراہم کی جائے۔

حج اخراجات میں اضافے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں اضافے کی بنیادی وجہ سعودی ائیر لائن کے کرائے میں اضافہ، کرنسی کی قیمت میں کمی ہے۔ حکومت پاکستان میں حج اخراجات میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں کیا ہے

تاہم سعودی عرب نے 300 ریال ویزا فیس اور 110 ریال ہیلتھ انشورنس فیس لازمی قراردی ہے، اسی طرح منیٰ میں ٹرین کی فیس 250 ریال سے بڑھ کر 500 ریال ہو گئی ہے۔ مکہ مکرمہ میں بلڈنگز کے کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔
٭٭٭
کاشتکارموسم گرما کی سبزیات کی کاشت فوری کرلیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکارموسم گرما کی سبزیات کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توڑی،بھنڈی،گھیا توڑی،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ،تر،کھیرا،پیٹھا وغیرہ سمیت موسم گرما کی دیگر سبزیات کی کاشت فوری کرلیں۔

موسم گرما کی سبزیات کی کاشت وسط فروری تا مارچ کے اختتام تک کی جا سکتی ہے۔مارچ کے بعد کاشت کی گئی سبزیات کی کاشت درجہ حرارت بڑھنے سے قاصر رہتی ہے۔ موسم گرما کی سبزیات کی نشوونما کیلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے۔سبزیات کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے۔

موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کی اگاو کی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو اور کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے ایسی اقسام کا انتخاب کریں جو موسمی حالات کے مطابق کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں اور جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہوجائے تو پنیری کو محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ فاصلہ پر منتقل کردیں۔

کریلہ،گھیاکدو،چپن کدو،گھیا توڑی ،تر اور کھیرا کی کاشت پٹریوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توڑی کی کاشت پٹریوں کے دونوں جانب کرنے سے بتائج بہتر ملتے ہیں۔
٭٭٭
موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری اس وقت وطن عزیز میں 75 فیصد افراد موبائل فونز استعمال کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے ڈیٹا پورٹل نے دنیا کے تمام مالک کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں شہریوں کو ملنے والی انٹرنیٹ کی سہولت اور موبائل استعمال کے حوالے سے سال 2020 اعداد و شمار کی وضاحت کی گئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کواستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد سے بھی زائد ہے۔

کہا گیا ہے کہ سال 2019 میں 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی انٹرنیٹ سروسزکا استعمال کررہے تھے، اس سال جنوری میں اس میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی میں سے 17 فیصد افراد انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

ڈیٹا پورٹل نے کہا کہ موجودہ سال جنوری تک پاکستان بھر میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ تک ہو گئی ہے۔ وسری طرف پاکستان بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 75 فیصد اضافے کے بعد 16 کروڑ 49 لاکھ تک پہنچ چکی ہے،

جو پچھلے سال 96اکھ تھی۔ مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی میں سے 75 فیصد شہری موبائل فونز کا استعمال کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلے نمبر پر فیس بک، دوسرے پر یوٹیوب اور پھر واٹس ایپ استعمال کیا جاتا ہے، یومیہ اربوں صارفین ان ایپس کا استعمال کررہے ہیں۔

پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں موبائل فونز کو کاروباری استعمال میں لایا جاتا ہے وہیں یہ طالب علموں کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے جو کہ اپنی معلومات اور دستاویزات بھی ایک دوسرے تک پہنچاتے ہیں۔
٭٭٭
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، مغربی ہواوں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل، خیبر پختونخواہ ،پنجاب، اسلام آباد،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ داخل ہوا ہے جس کے بعد سے ملک کے کئی علاقوں میں بادل برسیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواوں کے اس سلسلے کے باعث اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ ، گجرات ، سیالکوٹ، جہلم ، میا نوالی ،سرگودھا ،خوشاب، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ،پشاور،مردان ،کوہاٹ، چارسدہ، سوات ، دیر،چترال، کوہستان ، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کے علاوہ ملک کے پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان بھی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت اور قلات میں سرد رہے گا۔

تاہم گزشتہ کچھ روز سے موسم خشک رہنے کے باعث سردی کی شدت میں کمی آگئی تھی۔ تاہم اب پھر سے مغربی ہواوں کی آمد اور بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں دوبارہ سے اضافہ ہو جانے کا امکان ہے۔
٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: