نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے قائم ماڈل بازار کو وسعت دینے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ پنجاب نے اس سے قبل فنڈز مختص کرنے کی سمری مسترد کر دی تھی تاہم اب دوبارہ سمری بھجوائی گئی ہے

حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستے داموں اشیائے خورو نوش کی فراہمی کے قائم ماڈل بازار کو وسعت دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے،،

پنجاب بھر میں مزید سترہ ماڈل بازار بنائے جانے سے متعلق سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے،،،،

محکمہ انڈسٹریز نے محکمہ خزانہ پنجاب سے مزید ماڈل بازاروں کے لیے ایک ارب بائیس کروڑ روپے بھی مانگ لیے ہیں،،،

نئے مجوزہ ماڈل بازار گوجرانوالہ، پاکپتن، بہاولنگر اور اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں بنائے جائیں گے جبکہ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے اس سے قبل فنڈز مختص کرنے کی سمری مسترد کر دی تھی تاہم اب دوبارہ سمری بھجوائی گئی ہے،،،

سیکرٹری انڈسٹریزکے مطابق پنجاب بھر میں پتیس ماڈل بازاروں کے ذریعے عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی جاری ہے،،،

About The Author