نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

کراچی :گلشن اقبال بلاک 11 کریسنٹ اپاٹمنٹ کے قریب نیپا انسٹیوٹ کی دیوار کے پاس خاتون کی پرانی لاش ملی۔ایدھی ذرائع

عارفوالا /بھاولنگر روڈ  ٹرالہ اور بس کا تصادم بس کا کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ چار مسافر شدید زخمی ہو گئے رسیکیو

لاہور: سانحہ مال روڈ کو تین سال بیت گئے۔ خود کش دھماکہ میں سات پولیس افسران و اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد نے جام شہادت نوش کیا تھا

لاہور: مارلی بون کرکٹ ٹیم کی 48 سال بعد پاکستان آمد،ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارسنگاکارا کی قیادت میں  پاکستان پہنچ گئی

ملتان: محکمہ ایکسائز کا 80 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ساہیوال: کرپشن میں ملوث لینڈ ریکارڈ سینٹر کے 5 ملازمین کو معطل کردیا گیا ،معطل ہونے والے ملازمین و افسران پر 22 لاکھ روپے کرپشن کا الزام تھا

قصور ۔۔۔نواحی علاقہ  ڈھولن ہٹھاڑ میں شادی والے گھر ڈکیتی کرنے آیا ڈاکو گاؤں والوں کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی میں ڈاگ بائٹ کیسز میں کمی نا آسکی ،مختلف اسپتالوں میں یومیہ بنیادوں پر ڈاگ بائٹ کے 150 کیسز سامنے آرہے ہیں

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ،انٹر بینک میں ڈالر 154.36  سے بڑھ کر 154.38 روپے کا ہوگیا۔

لاہور.مہاشیوراتری کی تقریبات میں شرکت کے لیے 100 سے زاہد ہندو یاتری 19 فروری کو واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے

لاہور۔ طیاروں کی کمی اور تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

لاہور. پنجاب یونیورسٹی میں 24 ممالک سے مڈ کیرئیر غیر ملکی سفارتکاروں کے 32 رکنی وفد کادورہ،افغانستان، بحرین، بلگاریہ، وسطی افریقہ، ایتھوپیا، عراق، کاغستان، مالدیپ سے سفارتکار شامل

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے ضمانت منظور

مردان، رستم چنگے بابا روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 جانبحق جبکہ 4 شدید زخمی

کراچی :چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت معذور کوٹہ پر عمل درآمد کے متعلق اجلاس ۔ اینٹی کرپشن، پولیس، بلدیات، آئی ٹی، ورکس اینڈ سروسز سمیت تمام محکموں کو معزور کوٹہ اشتہار دینے جاری کرنے کی ہدایت۔

لاہور: برآمدی ٹیکسٹائل صنعتون کے بجلی بلوں میں سرچارج ختم کرنے کا معاملہ،لیسکو نے ٹیکسٹائل صنعتوں کو تمام سرچارجز عائد کرکے بجلی کے بھجوا دئیے.

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی ،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی

لاہور: سیشن کورٹ نے چار ماہ کا بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کردیا

آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی

لاہور: وزیراعلی عثمان بزدار سمیت اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی منظوری کیلئے درخواست پر سماعت ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر دفتری اعتراض برقرار کو برقرار رکھا ہے

کوھاٹ میں ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کا معاملہ،سپریم کورٹ نے مقتولہ کی بھائی کے وکیل کی جانب سے  التوا کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔۔

اسلام آباد۔  تربیلا میں پانی کی آمد  15ہزار 600 کیوسک اور اخراج  48 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد 14   ہزار 200 کیوسک اور اخراج    45000 کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 62 ہزار 400  کیوسک  اور اخراج  61000 ہزار کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

کشمور. گڈو بیراج و ایریگیش کالونی نمبر ون ميں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملازمین کا بیراج آفس کے سامنے مظاہرہ.

ورکرز ویلفیئر فنڈز سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت،عدالت نے وفاقی حکومت کو پونے دو سو ارب روپے  واپس ویلفیئر فنڈز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلے منٹ حملہ کیس کی سماعت ،جج راجا جواد عباس کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 5 مارچ تک ملتوی

مانسہرہ : تھانہ پھلڑہ کے علاقے ہاڑی میرا میں کوہستان کےرہائشی قاری کو مدرسے میں قتل کردیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ :وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق ایک اور درخواست عدالت میں دائر درخواست کی سماعت ،عدالت نے الیکشن کمیشن،وفاقی وزیر فیصل واوڈا و دیگر کو 5 مارچ تک نوٹس جاری کردئیے۔

سابق صوبائی وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار کے خلاف.  آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے سماعت 21مارچ تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ،سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات 2003 میں دھاندلی اور اقربا پروری کا الزام،عدالت نے 2003 کے امتحانات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کا  انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے سرکاری افسران کے تحفظ  کا مقدمہ نے نمٹا دیا

لاہور: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی مقامی ہوٹل میں بائیسویں سالانہ بین الاقوامی ہیماٹالوجی کانگریس میں بطورمہمان خصوصی شرکت

جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات کے طلبہ کا ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاج ،احتجاج فیس میں اضافے پر کیا گیا۔

لاہور : ایس ایس پی مفکر عدیل کے لاپتہ ہونے کا معاملہ پراسرار،ایس ایس پی اغوا ہوئے یا خود غائب ہیں ، پولیس حکام تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ایس ایس پی کی بیوی کی جانب سے اغوا کی درخواست بھی جمع نہیں کرائی گئی ،پولیس نے ایس ایس پی کی گاڑی نجی شاپنگ مال پارکنگ سے برآمد کر لی،  پولیس ذرائع

راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کریانہ سٹورز، فش یونٹس اور ریسٹورنٹ کی چیکنگ، 4 سربمہر، 7 کو بھاری جرمانے

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی بلاول کی پروٹوکول کی گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثے کے وقت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور راجہ پرویز اشرف گاڑی میں موجود تھے

سندھ ہائی کورٹ ،خواتین سے زیادتی کے مقدمات سزاؤں میں اضافے اور قانون سازی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ۔آئی جی سندھ پولیس کلیم امام عدالت میں پیش

قصور۔۔محکمہ صحت کے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹورز کے جعلی لائسنس بنانے کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا۔میڈیکل سٹورز کےجعلی لائسنس وتجدید کرنے والے میگا کرپشن سکینڈل کی محکمانہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا

گوجرانوالہ باغبانپورہ چوک کے قریب نجی اسپتال میں دوران زچگی خاتون کے جاں بحق ، ورثاء کا خاتون کی لاش گوندلانوالہ چوک میں رکھ کر شدید احتجاج

وہاڑی ۔ ہیڈ اسلام ٹول پلازہ پر متعلقہ افسران کی آشیربادسے ٹھیکیدار کی طرف سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ،متعلقہ افسران نے منظور نظر ٹھیکیدار سعید بھٹی نامی شخص کو ہیڈ اسلام ٹول پلازہ کا ٹھیکہ دے رکھا ہے

لاہور: احتساب عدالت میں پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل کیس میں ملوث سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور سمیت دیگر ملزمان کے کیس کی سماعت،تین ملزمان کے 27 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

نیب ایک اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے ٹائیکون سے پیسے نکلوانے میں کامیاب ہو گئی ،ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی انکلیو کے چئر مین فرہان چیمہ نے 65 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرلی ، احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کو ملزم کی پراپرٹی بیچنے کا حکم دے دیا

احتساب عدالت لاہور نے لیسکو کے چار افسران کو بری کر دیا،لیسکو افسران میں دو ایکس ای این اور دو سپریٹینڈینٹ انجئینر شامل ہیں ،احتساب عدالت کے جج امجد نزید چوہدری نے ملزمان کے کیس کا فیصلہ سنایا

کراچی : خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ،ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی نے لاش فریزر میں رکھی؛ بھائی کا ابتدائی بیان، ذکیہ کی لاش کچرا کنڈی میں اس کا بھائی محبوب نے پھینکی؛ ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو

بہاولپور/ چولستان جیپ ریلی کا میلہ دراوڑ فورٹ کے تاریخی مقام پر سج گیا، 15ویں چولستان جیپ ریلی کی رجسٹریشن اور ٹیگ لگانے کاعمل جاری،100 سےزیادہ گاڑیاں ریلی میں حصہ لےرہے ہیں۔ ریلی کاکولیفائنگ راؤنڈ آج ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، ایل این جی کیس ،نیب نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

لاہور: اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ مخالفین کی خواہشات کے برعکس اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ عثمان بزدار

بلاول بھٹو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ، نیب ٹیم بلاول بھٹو سے پوچھ گچھ کی،بلاول بھٹو سے جے وی اوپل کیس سے متعلق سوالات کئے گئے۔

لاہور:ڈیفنس کے علاقہ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکن کا تشدد،مالکن عائشہ راشد نے 8 ماہ قبل گھر کے کام کاج کے لئے بیٹی عذرا کو رکھا، والدہ سکینہ بی بی

ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش

اسلام آباد ایئرپورٹ کے ہیلتھ ڈیسک پر خاتون ڈاکٹرز آپس میں لڑ پریں ،ایئر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 217 کی سکریننگ کا عمل جاری تھا،ڈاکٹر افرین نے معمولی تلخ کلامی پر ڈاکٹر فائزہ کو دھکا دے ڈالا ۔

دادو:  ملازمتوں میں معذور کوٹا پر عمل نہ ہونے کا معاملہ معذوروں کا انوکھا احتجاج.عذوروں نے گدہا لیکر انوکہا احتجاج کیا۔

کرک…ووڈ فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیکٹری کا چوکیدار جانبحق

سرگودھا: جھاوریاں سے لاہور جانیوالی مسافر بس کو 22 چک کے قریب حادثہ ، 35 سے زائد مسافر زخمی ۔ ریسکیو ذرائع

اسلام آباد: پرائیویٹ سکولز میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کا ہائیکورٹ کے باہر احتجاج،پرائیویٹ سکولز سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کررہے، والدین

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو اس کیس میں غیرقانونی طور پر بلایا ہو، آصفہ بھٹو

لائیو اسٹاک، فشریز اور پولڑی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی کنجائش موجود ہے۔ عبد الباری پتافی

صدر پی او اے عارف حسن کی کینئڑڈ کالج میں میڈیا سے گفتگو ، سیف گیمز کے لیے تیاریاں کررہے ہیں،پنجاب حکومت سے مقامات طے کررہے ہیں، عارف حسین

لاہور: چینی بحران کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی ، وفاقی حکومت کے وکیل چینی برآمد پر پابندی سے متعلق نوٹیفیکشن عدالت میں پیش کریں ۔چیف جسٹس

لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈیری اینڈ فاسٹ فوڈ آئٹمز تیار کرنے والی وینس فوڈ کمپنی سیل۔ 26 ہزار کلو سے زائد ناقص، زائد المعیاد مال برآمد کر لیا گیا

چیچہ وطنی:کسسوال کی ریلوے آبادی میں بہو اور ساس کے درمیان لڑائ، بہو نے کلہاڑی کے وار سے ساس لال بی بی کو قتل کر دیا پولیس مصروف تفتیش ہے

قومی اسمبلی اجلاس،پی آئی اے کو 18 بین الاقوامی روٹس پر نقصان ہے ،پاکستان ٹورنٹو روٹ پر پی آئی اے کو 55 کروڑ ، اسلام آباد لندن روٹ پر 41 کروڑ ،لاہور لندن روٹ پر پی آئی اے کو 14 کروڑ ، کوپن ہیگن روٹ پر 20 کروڑ روپے اورپیرس روٹ پر پی آئی اے کو 93 کروڑ ، میلان روٹ پر 74 کروڑ روپے کا نقصان ہے، ایوی ایشن ڈویژن تحریری جواب

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ،لاک ڈاون کے 193 ویں روز مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت مسلسل 2003 کے جنگ بندی انتظامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے،حالیہ ایل اور سی کی بھارتی خلاف ورزیوں میں ایک شہادت ہوئی

کراچی: اسکول ایجوکیشن اینڈ لیٹرسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جنسی ہراسگی پر سیمینار ،محکمہ تعلیم کے مختلف نمائندگان شریک ،سیمینار سے بیریسٹر مرتضی وہاب  کا خطاب۔

لاہور :چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کل  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

وزارت کامرس اور  ترکی کے وفد کے درمیان جوائنٹ ور کنگ اجلاس،اجلاس گروپ براۓ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے وزارت کامرس،اجلاس میں دونوں ممالک کے وفود شریک

احسان اللہ احسان کی سرکاری تحویل سے فرار کا معاملہ،شہداء آرمی پبلک اسکول کے لواحقین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو درخواست دے دی

غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے مقدمے مین گلوکارہ رابی پیزادہ کی بریت کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ

نیب کا سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ،ذرائع

لاہور: چین میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ وہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے اہلخانہ سراپا احتجاج

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی صحت کے لئے قوم سے دعا کی اپیل

چین کے صوبے واہان میں پھنسے پاکستان طلباء کی واپسی کے لیے اقدامات نہ کرنے پر پشاور ہائی کورٹ کا اظہار برہمی،عدالت نے وزارت خارجہ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا

نوشکی : ڈپٹی  کمشنر کی کھلی کچہری میں شکایت شہریوں کے گلے پڑ گئی – منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی فائرنگ سےسمیع الللہ نامی شخص جاں بحق

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل۔پاکستان کی اپوزیشن اس وقت ”روناوائرس“ کا شکار ہو گئی ہے۔فیاض الحسن چوہان۔

لاہور ہائیکورٹ ،دو فٹ اراضی کے نتانزعے پر بھائی نے بھائی کے خلاف درخواست دائر کر دی،ہائیکورٹ نے فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور ہائیکورٹ ،چئیرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 مارچ کو چئیرمین نیب سے جواب طلب کر لیا

لاہور؛ میٹرو اورنج ٹرین منصوبہ پر کام کرنے والے چائنیز انجینئرز کی اسکریننگ کا عمل مکمل،اسکریننگ کے دوران کسی ایک چائنیز انجینئرز اور ورکر میں کورونا وائرس کی تصدیق نہ ہوئی

اسلام آباد کے حج کمپیلکس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کورنٹاین کے انتظامات مکمل ھو گیے ہیں ڈاکٹر ظفرمرزا

کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا سیکرٹریز اور پولیس حکام کی اجلاس میں  عدم موجودگی پر رولنگ، سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس،ڈی آئی جی،پی ڈی ایم اے کے حکام اجلاس میں موجود ہوں،اسپیکر کی رولنگ

چترال کے دو اضلاع میں بجلی کو لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس پیش ،توجہ دلاو نوٹس مولانا عبدالاکبر چترالی اور ایم ایم اے ارکان نے پیش کیا

قومی اسمبلی نے متفقہ طورپر کرونا وائرس سے نمٹنے کی چینی کوششوں کی حمائت میں قرارداد منظور کرلی ،قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن خواجہ آصف نے پیش کی۔

قومی اسمبلی اجلاس:اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ ،گزشتہ دو روز سے ایوان میں ارکان کی جانب سے ایک دوسرے پر  ذاتی حملوں پر اظہار برہمی،مہنگائی پر بحث کے دوران جو باتیں ہوئی وہ پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف ہے،اب آئندہ کسی بھی رکن،چاہے وہ حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے ذاتی حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اسپیکر

جلالپورپیروالا: نواحی موضع کنہوں میں پنچایت میں فائر لگنے سے پنچایت کا سرپنج موقع پر دم توڑ گیا

*حکومت کا وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی دہری شہریت سے اظہار لاعلمی *وزیر اعظم یہ طے کرتے ہیں کہ کون ان کا معاون بن سکتا ہے۔ کابینہ ڈویژن کا تحریری جواب  ،وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد تیرہ ہے۔ کابینہ ڈویژن

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی میڈیا سے گفتگو،بلاول بھٹو کی نیب پر پیشی تھی ایک سماں بنایا گیا۔ بلاول کو مختلف کیسز میں  تحقیقات کے لیے بلایا،شہزاد اکبر

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ، عدالت نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی

آٹا چینی بحران کے زمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے سپیشل پارلیمانی کمیٹی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی

دارالحکومت کے 18 تعلیمی اداروں میں سے صرف دو میں منشیات کیسز سامنے آئے ،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس، ماتحت عدلیہ اور ٹربیونلز کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس دینے سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تمام درخواستوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کی ہدایت کردی

سپریم کورٹ میں احتساب عدالتیں غیر فعال ہونے کے کیس کی سماعت،*سپریم کورٹ نے تمام غیر فعال احتساب عدالتیں دو ہفتے میں فعال کرنے کا حکم دے دیا *

سندھ کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو طلب،منگل کے روز صبح 10 بجے سندھ سیکریٹریٹ کمیٹی روم میں ہوگا

پیرمحل سڑک کی مرمت اور پل کی دیواریں بنانے کے لئے کالج کے طالب علموں علموں کا انوکھا احتجاج  ،کالج اور سکول کے طلباء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا

پنڈدادن خان/ زیر تعمیر عمارت سے گر کر 45 سالہ مزدرو جان بحق

دادو: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے والے محکمہ تعلیم دادو کے اعلیٰ افسران کے نام منظرعام پر آگئے

سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے سزائے موت دینے کا معاملہ ،سابق صدر کے وکیل نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت،وزیر اعلیٰ پنجاب اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے،مہنگائی، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزوں کے بارےمیں تفصیلی بحث

سپریم کورٹ میں جی آ ئی ڈی سی سیس کیس کی  سماعت،دوران سماعت  عدالت کی جانب کا  سیس کی مزید رقم کی وصولی روکنے  کا عندیہ  اگر تمام درخواست گزار راضی ہوں تو سیس کی وصولی یہاں روک دیتے ہیں جسٹس مشیر عالم

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو،پیپلز پارٹی سے اس طرح کی بازاری گفتگو کی توقع نہیں تھی۔نیب بلاتی ہے تو پیپلز پارٹی زاتی حملے کرتی ہے۔ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا لازمی ہے،اگر سوشل میڈیا کو ریگولیٹ نہ کیا تو میڈیا کی مشکلات بڑھ جائیں گے

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست مارچ کےتیسرے ھفتے تک ملتوی ،عدالت کا کراچی،راولپنڈی اور اسلام آباد بار کی درخواستوں کو نمبر لگانے کا حکم۔

سیںٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کا چیئرنخن ہلال الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ،چائنہ میں 100ملین لوگ گھروں متاثر ہوئے ہیں ڈارئکٹر جنرل وزرات خارجہ ،

اسلام آباد:ترک صدر کی پاکستان آمد کے دوران اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

لاہور: صوبے بھر میں مزید 17 ماڈل بازار بنائے جانے سے متعلق سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی

لاہور: تحریک انصاف “کے پاکستان منزلیں آسان “پروگرام کے لئے بجٹ کم پڑگیا ۔محکمہ مواصلات نے محکمہ خزانہ سے ڈھائی ارب روپے کی سپلمینٹری گرانٹ مانگ لی

*ترک صدر کے اعزاز میں صدر عارف علوی کا اعشائیہ، پندرہ اپوزیشن رہنما بھی مدعو کیا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پانچ پانچ رہنماؤں کو دعوت نامے دیے گئے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا مرتضیٰ چورنگی پر آئل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

بہاولپور:چولستان جیپ ریلی کے پہلے دن دل وش اسٹیڈیم میں گاڑیوں کی چیکنگ ، ڈرائیورز اور نیویگیٹرز کے میڈیکل چیک اپ سمیت رجسٹریشن کا عمل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانیز کا اجلاس، چین میں 28ہزار پاکستانی طلبا کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، وزارت خارجہ حکام

لاہور: ایس ایس پی مفخر کے دوست شہباز تتلا کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا

سنیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا چئیرمین کمیٹی جاوید عباسی کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے ملازمین کا سروس اسٹرکچر تبدیل کرنے کے معاملہ پر غور، چئیرمین کمیٹی نے چار دن کے اندر اسٹیٹ لائف بورڈ کا فیصلہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر گلگت بلتستان کا چیئرمین کمیٹی رانا شمیم کی زیر صدارت اجلاس،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ سفارشات کا جائزہ

سینیٹر مشتاق احمد کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس,وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک 9 اداروں کے مستقل سربراہان نہیں ہیں، کمیٹی میں انکشاف

سرگودھا: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سرگودھا پہنچ گئے,سرگودھا: پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر سلطان چیمہ کی رہائش گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال

وزیراعلی  اور آئی جی پنجاب کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع,قرارداد مسلم۔لہگ ن کے مرزا جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی

قومی اسمبلی اجلاس ,.پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی  نے کورم کی نشاندہی کر دی ، اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی

گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس

وزیراعظم عمران خان سے ذولفی بخاری اور علی جہانگیر صدیقی کی ملاقات

لاہور: آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی بحران کے دوبارہ سر اٹھانے کی پیش گوئی کر دی،اگر ڈیلرز کی گرفتاریاں جاری رہیں تو ایک ہفتے میں قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، ترجمان

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے سینٹر مرزامحمد آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،قائمہ کمیٹی نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو ایک ماہ میں شراکت داروں سے مشاورت کی سفارش کردی

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ،وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور متعلقہ وفاقی سیکرٹری صاحبان شریک

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی میڈیا سے گفتگو۔۔قومی معاملات پر کھل کر تجاویز دینی چاہیں، ہر پارٹی کی اپنی سیاست ہے جو کہ اسے کرتی رہنی چاہیے

لاہور: وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اہم اجلاس ،صوبائی وزیر کی محکمہ لوکل گورنمنٹ کو سوریج سٹاف کی تنخواہوں میں 5000تک اضافے کی ہدایت

ملتان,شیر شاہ مین کتے کے کاٹنے سے چھ سالہ بچہ ہلاک ،سجاول گھر سے باہر کھیلنے کے لیے گیا تو آوارہ کتے نے کاٹ لیا

وزارت سمندر پار پاکستانیوں کا چائنہ میں پھنسے پاکستانیوں کے والدین کو بریفنگ دینے کا فیصلہ،چائنہ میں پھنسے پاکستانیوں کے والدین بلاکر صورتحال سے متعلق بریفنگ دیں گے، حکام اوورسیز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کا اجلاس ،گلگت بلتستان پاور سیکٹر کو نیشنل گریڈ بجلی فراہم نہیں کرتا سیکرٹری امور کشمیر

لاہور: علی ظفر کے ہتک عزت دعوی کیس میں بڑی پیش رفت،سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت روکنے کا حکم دے دیا

وزیرآباد کے علاقہ احمد نگر تھانہ میں منشیات کے جرم میں گرفتار 20 سالہ سلیم ولد غفار جاں بحق ہو گیا۔ ملزم کو پولیس نے ایک روز قبل گرفتار کرکے بند حوالات کیا تھا۔

لاہور: گلوکارہ رابی پیزاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ، رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں بری کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے مزید دو ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی،رکن قومی اسمبلی نور الحسن تنویر رکن پنجاب اسمبلی سید یاور عباسی بخاری کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن نے مزید دو ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی،…رکن قومی اسمبلی نور الحسن تنویر رکن پنجاب اسمبلی سید یاور عباسی بخاری کی رکنیت بحال

سکھر : دو روز قبل نجی بیوریجز کمپنی کے دفتر میں ڈکیتی کا ڈراپ سین،ڈکیتی میں ملوث تینوں ملزمان کمپنی دفتر کے ملازم نکلے

اسلام آباد ہائیکورٹ، جعلی اکاونٹ کیس،سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی ضمانت منظور

ڈیرہ بگٹی : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا دورہ سوئی،.وزیراعلی کو ایم پی اے ڈیرہ بگٹی گہرام بگٹی نے بلوچی دستار پہنائی اور روایتی تلوار کا تحفہ پیش کیا

لاڑکانہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے رتودیرو میں ایچ آئی وی متاثرین کے نئے اعداد و شمار جاری ،گزشتہ 10 روز کے دوران 12 نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آئے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام

اسلام آباد ہائیکورٹ، جعلی اکاونٹس کیس کے ملزم اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور کرلی

ترک صدر طیب اردگان پاکستان پہنچ گئے.

پیر کے دن سے پولیو کے خاتمے کے لیے قومی مہم شروع ہورہی ہے، مہم کے ذریعے 68 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سیکرٹری صحت

کراچی :ایف بی ایریا بلاک سیون مکاچوک کےقریب گھرسےایک شخص کی لاش ملی

جرمن سفیر برن ہارڈ سکلیگ کی پارلیمنٹ ہاوس آمد،جرمن سفیر کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزارت سے دیا گیا استعفی واپس نہیں لیا ہے،ترجمان کی وضاحت

سرگودھا: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اینٹی کرپشن نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

آئی جی سندھ نےکیماڑی میں اسپیشل برانچ سندھ پولیس کی عمارت کا افتتاح کیا،ایڈیشنل آئی جی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اورایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ بھی موجودتھے

لاہور: نابینا افراد کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج،مظاہرین کا لاری اڈہ پناہ گاہ پر حملہ،مظاہرین کی پناہ کے گیٹ توڑنے کی کوشش

کراچی:خرم شیرزمان کی میڈیا سے بات چیت ،جب عوامی نمائندے چیف سیکریٹری آفس آجائیں تومطلب معاملہ خراب ہے،خرم شیر زمان

نیب کراچی کی جانب سےسندھ رائل کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کےمتاثرین سےکلیم طلب، قومی احتساب بیوروکراچی عوام الناس کودھماکہ دینےکےالزامات کی انکوائری کررہاہے

سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے اضافے کےبعد90ہزار650روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کےبعد77ہزار718روپے ہوگئی

لاہور۔لاہور میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کنٹریکٹ کا ایوارڈ لیٹر جاری نہ کیا جاسکا,تین کمپنیاں کم بولی دیکر پھنس گئیں۔ شہر کچرے کے ڈھیر میں بدلنے کا خدشہ

دیربالا۔۔واڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچہ جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی

ملک میں بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے پروگرام کا جائزہ اجلاس ,اجلاس کی صدارت معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی،اجلاس میں پروگرام کے صوبائی منیجرز  تمام پارٹنرشپ بشمول ورلڈ بینک، یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی شرکت

ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدراتی آرڈینیس کالعدم قرار دینے کا معاملہ،وزارتِ صحت کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن کی بلڈنگ کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا حکومت کے خلاف نیشنل  پریس کلب کے سامنے احتجاج سے خطاب، احتجاجی مظاہرے میں لائرزَ، ڈاکٹرز، طلباء، ملازمین، کسان، مزدور، تاجر اساتذہ، وکلاء، بزنس کمیونٹی، و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شریک

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو خواتین ڈاکٹرز کے مابین جھگڑے کا معاملہ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لیا،چیف آپریٹنگ آفیسر نے ہیلتھ ڈیسک کے انچارج ڈاکٹر عرفان کو طلب کرلیا گیا

لاہور’ پنجاب آب پاک اتھارٹی کا لاہور میں118فلٹر یشن پلانٹس کی تنصیب کا اعلان،مذکورہ فلٹر یشن پلانٹس پر 42 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت آئیگی

کراچی: پی ایس ایل سیزن فائیو کےانتظامات سےمتعلق چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس،کمشنر،قانون نافذکرنےوالےاداورں سمیت پی سی بی،سالڈویسٹ کےافسران شریک

لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا معاملہ ،پنجاب حکومت نے وفاق کو  اراکین  قومی اسمبلی کے حلقوں  کے لیےترقیاتی فنڈزکے اجرا کی تفصیلات ارسال کردیں،ذرائع

لاہور۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیئے لگائے جانے والے کیمپ کا چھوتھا روز،کمپ میں فزیکل ٹرینگ، گول کیپنگ سکلز اور پنلٹی کارنر کے شعبہ پر توجہ دی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کےذخائرکےاعدادوشمارجاری،زرمبادلہ کے ذخائرمیں نوکروڑڈالرکااضافہ ہوا،ملکی  زرمبادلہ ذخائر 7 فروری تک 18.73ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے اعدادوشمارجاری کردیے

وفاقی وزیر برائےاقتصادی امور محمد حماد اظہر  کے ساتھ کینیڈا کی ڈپٹی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی لیسلی میکلین سربراہی میں اعلی سطحی وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس، وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق پاسکو کی جانب سے صوبہ سندھ کو چار لاکھ  ٹن گندم کی فراہمی تقریبا مکمل ہو چکی ہے، وزیراعظم

لاہور۔ پی ایس ایل 2020 کے لیے پی سی  بی اور ایس این ٹی وی میں شراکت داری طے پاگئی،دنیا بھر کے نیوز براڈکاسٹرز کو 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے تمام میچز کی جھلکیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ پی سی بی

About The Author