وفاقی کابینہ نے دس ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دی۔۔ تو مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ اطمینان ہوا ۔ مگر جب حقیقت کھلی تو پریشان ہو گئے ۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اڑسٹھ اور ایک سو ستر روپے میں ملنے والی چینی اور گھی نئے ریلیف پیکج کے تحت ستر اور ایک سو پچھتر روپے فی کلو میں دستیاب ہیں ۔عوام سوال کرنے پر مجبور ہو گئے کہ ریلیف کہاں ہے ؟؟؟
مہگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا تو وزیراعظم نے انہیں خوب تسلیاں دیں ۔ کہا قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے ۔
دس ارب کے ریلیف پیکج کی منظوری پر خوش عوام یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیا کے ریٹس سے حیران رہ گئے ۔
معاون خصوصی نے تو خوشی خوشی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ۔
ریلیف کے اعلان کے بعد قیمتوں کے گھن چکر نے عوام کو چکرا دیا ۔ ریلیف پیکج بڑھا تو اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی کلو اور گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 175 روپے فی کلو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
بیس کلو آٹے کا تھیلہ آٹھ سو روپے میں عوام تک پہنچانے کا اعلان ہوا لیکن قیمت تو ایک ماہ پہلے بھی یہی تھی۔
وزیراعظم نے جنوری میں یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے موقع پر خود ہی یہ تسلیم کیا تھا ۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں اضافے پر عوام پریشان ہیں کہ یہ ریلیف ہے یا تکلیف۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،