نومبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

کراچی : عبدالکبیر قاضی کو ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن تعینات کردیا ،عبدالکبیر قاضی دوماہ قبل سیکریٹری داخلہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے،کبیر قاضی کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا

لسبیلہ مین آر سی ڈی ہائی وے بلوچ گوٹھ کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم،لسبیلہ حادثے میں تین افراد جانبحق متعدد زخمی

کراچی:اے وی ایل سی کی لیاری میں کارروائی تین ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی تین موٹر سائیکل برآمد

کراچی۔نارتھ کراچی پاورہاوس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں۔بحق

کراچی : حب وندر کے قریب ٹریفک حادثے میں لاشوں اور زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کرلیا گیا،لاشوں اور زخمیوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت سے ہے،

آڈیٹر جنرل کی پی آئی اے سی ای او کی تقرری سے متعلق پی آئی اے کی طرف سے وضاحت،یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے کیا لہذا اس پر رائے نہیں قائم کی جاسکتی، سپریم کورٹ سے اس پر فیصلہ ہوگا جس کا احترام آئیں پاکستان کے تحت سب پر لازم ہے

لاہور؛ کرونا وائرس کے دو مشتبہ افراد کو سروسز اسپتال داخل کرنے کا معاملہ،دونوں مشتبہ متاثرین کو ڈسچارج کر دیا گیا

لاہور۔ کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے جرمنی کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا

لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری ،میاں جاوید لطیف نے اپنی فیملی کے اثاثوں کی10 سال کی تفصیلات جمع کروا دیں، زرائع نیب

سکھر میں پولیس مقابلے بعد جعلی ایڈیشنل آئی جی زخمی حالت میں گرفتار. بین الصوبائی نوسر باز گینگ کے سرغنہ عمران جٹ سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد. ایس ایس پی سکھر عرفان علی

دریاخان:نواحی علاقہ دلے والا خانہ بدوش پٹھانوں کی جھونپڑیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی  ،بارہ سالہ لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوئی متعدد جانور بھی ہلاک

لاہور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی زبوں حالی پر شہری نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،دائر درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے

شوبز کی ایک اور جوڑی کی ازدواجی زندگی میں دارڑیں،  گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر سے خلع کے لیے دعوی دائر کردیا

خیبرپختونخوا میں 90 ارب روپے کی لاگت کے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر  کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس

لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور:  اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفتر میں نادراسہولت مرکز کا افتتا ح باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا،صوبائی وزیر ہاؤ سنگ محمود الرشید نے وائس چیئر پرسن وسیم اختر اور کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی کے ہمراہ سہولت مرکز کا افتتاح کیا

لاہور:  صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس، صوبائی وزریرکھیل تیمور احمد خان ،وزیر محنت انصرمجید خان، چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلمان،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، کمشنر،سی سی پی او اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ ،انٹر بینک میں ڈالر 154.49 سے بڑھ کر 154.50 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلرز

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی کمی ، 100 انڈیکس 40550 کی سطح سے نیچے آگیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ۔۔۔۔ لیگی راہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے۔حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

نارووال سپورٹس سٹی نیب کیس، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع

گجرات ۔ تھانہ کنجاہ کے علاقے ایشرہ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ  گینگ ریپ ۔ اوباش نوجوانوں   نے سترہ سالہ لڑکی کو روکا  اور اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا۔

لاہور:  ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی لاہور پہنچ گئیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا ، سپورٹس بورڈ کی جانب کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،دہلی کالونی، پنجاب کالونی میں تجاوزات کا معاملہ،اٹارنی جنرل صاحب، کنٹونمنٹ بورڈ میں ایسی تعمیرات کی اجازت کون دے رہا ہے، چیف جسٹس ،عدالت نے دہلی اور پنجاب کالونی سے متعلق کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب کر لیا

اہور۔ تحصیل رائیونڈ ، تحصیل کینٹ اور تحصیل شالیمار میں انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی تحصیل رائیونڈ میں ٹھوکر نیاز بیگ، گلشن راوی مین بلیوارڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا.

لاہور : باٹا پور کے علاقہ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست ملزم ہلاک ، پولیس ملزم عامر حسین کو ریکوری کے لئے چھاپہ گاوں پہنچی تو اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ۔ پولیس

لاہور : پاکستان  کبڈی  فیڈریشن  نے  سرکل  کبڈی  ورلڈکپ  کے  لیے  20  رکنی  قومی  ٹیم  کا  اعلان  کردیا،محمد  عرفان  کپتان،  شفیق  احمد  کو  نائب  کپتان  مقرر  کردیا  گیا

اسلام آباد۔   تربیلا میں پانی کی آمد  15 ہزار100 کیوسک اور اخراج  28 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد10   ہزار  800 کیوسک اور اخراج  15  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 44 ہزار  100کیوسک اور اخراج  42 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

سیہون شریف:عدالتی چیمبر میں خاتوں سلمی بروہی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ،ایڈیشنل سیشن جج سیہون علم الدین جانوری نے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کیس اور عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دیدی

گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں،246 مقامات کو چیک کیا گیا.39 خلاف ورزیاں پائی گئیں. 39 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت کروناوائرس کا جائزہ اجلاس،وفاقی سیکرٹری صحت  ڈاکٹر الللہ بخش ملک پاک فوج کے نمائندے شریک ،میجرجنرل عامراکرام نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی

احتساب عدالت میں شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کے کیس کی سماعت ،عدالت نے ملزم راشد کرامت کے مزید 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلے 2020 کی اختتامی تقریب کا پاکستان نیول اکیڈمی میں انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ

کراچی: سپریم کورٹ  نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو کراچی شہر کا جامع پلان بنانے کا حکم دے دیا ،بتایا جائے کیسے کچی آبادیوں کو جدید طرز پر بنایا جا سکتا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت ماہرین سے مشاورت کرکے پلان ترتیب دے، عدالت

چین میں کورونا وائرس کے پھیلاو نے موبائل فون کاروبار کو لپیٹ میں لے لیا،چائنہ سے موبائل فونز کی برامد بند،پشاور کی موبائل مارکیٹ میں  کاروبار 10 فیصد رہ گیا، ڈیلرز

لاہور: گھی کی مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت،گھی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفیکشن کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع،عدالت نے وفاقی حکومت کے مبہم جواب کو مسترد کردیا

صادق آباد۔ وہان یونیورسٹی چائنا میں صادق آباد کا طالب علم عمران شہباز بھی پھنس گیا ، عمران شہباز میڈیکل فورتھ ائیر کا سٹوڈنٹ ہے ۔ عمران اور اسکے ساتھیوں نے چائنا سے نکالنے کی اپیل کردی

لاہور؛  کوہ سلیمان رینج میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانے کا منصوبہ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چھوٹے ڈیم بنانے کیلئے فزیبلٹی اور انجینئرنگ سٹڈی پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

لاہور :  گجر پورہ کے علاقہ میں فائرنگ ۔ پولیس اہلکار زخمی ، زخمی پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ۔ پولیس

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ،بھارتی زائرین کو بغیر پاسپورٹ کرتارپور آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ بغیر پاسپورٹ زائرین کو آنے کی اجازت دینے کی ایک تجویز زیر غور ہے۔ وزیر داخلہ

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے،احتساب سے بچنے کی کوشش کرنیوالوں کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا ‘گور نر پنجاب

لاہور: فضائی مسافروں کی مشکلات برقرار،ائیر پورٹ پر تکنیکی خرابی اور طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ،لاہور ائیر پورٹ پر ملکی اور غیر ملکی آنے جانے والی 9 پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔

وزیر اعلی کے مشیر مرتضی وہاب کی این ای ڈی یونیورسٹی آمد ،جامعہ کے دروازے سے سائیکل چلا کر وائس چانسلر کے دفتر روانہ

قومی اسمبلی اجلاس،وزارت داخلہ نے 84 تنظیموں کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا ہے،انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 337 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہے۔ وزیر داخلہ کا تحریری جواب

لاہور میں ڈکیتی چوری کے بعد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی بڑھنے لگے ،رواں سال میں گذشتہ سال کی نسبت جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ،رواں سال ابتک ستائیس خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

لاہور: سرکاری اسپتالوں کا عملہ ہی اسپتال مین چوری کیُ وارداتیں کرنے لگا ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے سٹیشنری سٹور میں رات گئے چوری کرتے ہسپتال کا ملازم افتخار مسیح کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

شہر کراچی کا ازسرنو جائزہ لینے کا معاملہ،عدالت کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم ،بتایا جائے کراچی کو جدید ترین شہر کیسے بنایا جا سکتا ہے، عدالت  سول انجینیرز، ماہرین اور ٹاون پلاننز سے مدد حاصل کرنے کا حکم

سال 2019میں ملک بھر میں ہوئے جرائم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش،سال 2019میں 777251جرائم ریکارڈ ہوئے۔پنجاب جرائم میں 490155جرائم کے مقدمات کے اندراج کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ کے پی  178131مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ،سندھ 85676جرائم کے مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ،سب سے کم جرائم گلگت بلتستان میں ہوئے۔ وزارت داخلہ

ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ پاکستانی شائقین کی نظریں پی ایس ایل پر،پاکستان سپر لیگ شروع ہونے میں چند دن باقی،پی ایس ایل میں پاکستانیوں کے ساتھ بین الاقوامی کھلاڑی بھی ایکشن میں ہونگے،پاکستان سپر لیگ کا پانچواں مرحلہ پاکستان کے تمام میدانوں  کو رونقیں بخشے گا

لاہور ہائیکورٹ کانگووائرس کے پھیلاوکےخلاف درخواست کی سماعت ،عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےجواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ میں بزرگ شہریوں کے لئے ہسپتالوں میں وارڈ مختص کرنے کے لئے درخواست کی سماعت،بزرگ شہریوں کےحوالے سے وزیرصحت کوطلب کیا تھا۔چیف جسٹس

خان پور : جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن پر اہل علاقہ کا ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج ،احتجاجی افراد نے ریلوے ٹریک پر کھڑے ہو کر گڈز ٹرین روک دی

سینیٹ وقفہ سوالات:وزارت سول ایوی ایشن کا تحریری جواب ،بلوچستان سمیت پاکستان کی ہوائی حدود استعمال کرنے پر ہوائی جہازوں سے کوئی ٹیکس یا رقم وصول نہیں کی

کورنگی میں کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی کارروائی ،ملت باغ کے علاقے سے سنگر چورنگی تک تجاوزات کو گرانے کا کام شروع کردیا گیا ،بھاری مشینری کے ساتھ گرین بیلٹ پر بنائے گئے درجنوں ہوٹل گرادیئے گئے

لاہورہائیکورٹ میں ٹوٹی سڑکوں اور فٹ پاتھ کی عدم بحالی اور سائن بورڈزنصب نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نےوفاقی حکومت، حکومت پنجاب، اور پاکستان پوسٹ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والے مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،8 لاکھ لیٹر جعلی کولا ڈرنکس کی تیاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مختلف برانڈز کی جعلی بوتلیں، لیبل اور ڈھکن بنانے والا پروڈکشن یونٹ پکڑ ا گیا

مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو مقامی مجسٹریٹ ملک جاوید اقبال کی عدالت میں پیش کردیا گیا، سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ فزیو تھراپی میں آگ لگ گئی، امدادی ٹیموں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ذرائع

موجودہ حکومت میں اسلام آباد میں خواتین ملازمین پر تشدد بڑھ گیا،سال 2016 سے سال 2019 تک خواتین پر تشدد کے 10 واقعات ہوئے ۔سال 2016 سے سال 2018 تک ہر سال 2 دو واقعات رجسٹرڈ ہوئے،سال 2019 کے دوران خواتین پر تشدد کے 4 واقعات رجسٹر ہوئے، وزارت داخلہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

کبڈی ورلڈ کپ کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی.کبڈی میچ 09 فروری تا 16 فروری تک جاری رہے گا.لاہور میں 09 فروری کو میچ کی افتتاحی تقریب ہو گی، 10 فروری اور 11 فروری کو 04 میچز، 15 فروری کو سیمی فائنل جبکہ 16 فروری کو اختتامی تقریب ہو گی.ڈی سی لاہور

لاہور :احتساب عدالت میں الخیر ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے فراڈ کیس کی سماعت ،عدالت نے تین ملزمان کے مزید 3 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

ترکی میں غیر قانونی طور مقیم 25 پاکستانی ملک بدر کردیے گئے،ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی نجی ائیر لائن کی پرواز TK710 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے،ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کو ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا، ایف آئی اے

جامشورو میں سرکاری اراضی ڈی ایچ اے کو فروخت کرنے والے جعلسازوں کی درخواست ضمانت خارج ،سپریم کورٹ نے نیب کو چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا

مٹیاری: نواحی موسا کھٹیان گاؤں میں اینٹوں کے بٹھے پر عدالتی حکم پہ چھاپہ،18 سے زائد قید غریب مزدور مردوخواتین بچے بازیاب ،جبری مشقت لے کر ظلم کیا جاتا تھا: مزدور

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا سری لنکا کا دورہ ۔ائیر چیف نے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکسا سے ملاقات کی۔

لاہور ہائیکورٹ ، تین بچوں کی حوالگی کے لیے کیس کی سماعت،.بچوں کا والدہ کے ساتھ جانے سے انکار، کمرہ عدالت کے باہر بچوں کا چیخ و پکار،دو بچوں نے والدہ کے ساتھ جانے اور ملنے  سے انکار کر دیا،عدالت نے دو بچے کو والد اور ایک بچہ کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

کندھ کوٹ:رات دیر گئے ٹھل روڈ غلہ منڈی کے مقام پر الٹنے والے آئل ٹینکر کو 9 گھنٹہ گزر گیا،آئل ٹینکر الٹنے سے دونوں اطراف سے بند ہونے والا روڈ نہ کھل سکا ٹھل، جیکب آباد اور بلوچستان آنے جانے والی ٹریفک معطل مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

چیک پر جعلی دستخط کرنے والا ملزم ڈاکٹر عامر رشید ضمانت مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا

لاہور۔سوئی ناردرن گیس کل سے بروز ہفتہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی کرے گا۔ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ۔ ترجمان سوئی ناردرن

 بچوں سے زیادتی کر کے قتل کرنے والے مجرمان کو سرے عام پھانسی دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش ،قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی، پیپلزپارٹی نے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کر دی۔ قرارداد کثرت رائے سے منظور

خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات معاشی بحران کا شکار کیوں ہوئیں؟جامعات میں سال 2014 سے 2016 تک 4کروڑ سے زائد کی کرپشن اور مالی بے قاعدگی سامنے آگئی،باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نے 407 کنال سرکاری اراضی لیز پر دی، 18 لاکھ 90ہزار رقم کی وصولی بھول گئی، دستاویزات

لاہور ہائیکورٹ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے آصف ہاشمی کے وکیل کو درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات لگانے کی ہدایت کر دی

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نےجج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے ملزم نادر خان کی درخواست ضمانت پر مسترد کردی، نادر خان نے جج کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے میں کیمرہ مین کا کردار ادا کیا، سرکاری وکیل

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف وفاقی پولیس کے جوانوں کے جانی نقصان پر آئی جی اسلام آباد نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ،کسی بھی ریڈ میں تمام رینک کے افسران و جوان بلٹ پروف جیکٹ پہنیں گے

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کی میڈیا ٹاک ، جمعہ کے روز کو ہیلتھی فرائدے کے نام سے منا رہے ہیں ،کاربن ایمشن کو روکنے کا ایک اچھا قدم این ای ڈی نے اٹھایا ہے ،گرین این ای ڈی کے تحت 7 ہزار پودے بھی لگائے گئے ہیں ،کچھ درختوں کو جیو ٹیگ بھی کرلیا گیا ہے

ساہیوال: ٹڈی دل کی شہری اور دیہی علاقوں میں یلغار جاری،:ٹڈی دل حملوں سے کینولا،مٹر،آلووں اور گندم کی فصلات کو شدید نقصان،شہری علاقوں میں ٹڈی دل کی یلغار سے شہری  خوفزدہ

غیر ملکی باشندوں کو پاکستان شناختی کارڈ جاری کرنے کی تفصیل ایوان میں پیش،سال 2009 سے سال 2012 تک 1637 افراد کو شناختی کارڈ جاری ہوئے،سال 2013 سے 2018 تک 474  غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے گئے،غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے پر 420 ملازمین برطرف کئے گئے،وزارت داخلہ

پاکپتن:امین کوٹ میں داماد کی دو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ،ساس جاں بحق،خاتون زخمی،واقعہ ملزم کا پیسوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر پیش آیا،زخمی خاتون اسپتال منتقل،پولیس

سکھر:پشاور سے کراچی جانے والی رحمن بابا ایکسپریس کا بریک بلاک ٹوٹ گیا.مسافر ریل گاڑی کو نواب شاہ کے قریب روک لیا گیا. ریلوے انتظامیہ نے متاثرہ بریک بلاک کو رسیوں سے باندھ کر جگاڑ کرلیا

بنوں:ٹڈی دل کا قافلہ علاقہ جانی خیل سے علاقہ بکاخیل میں داخل ہوگیا,علاقہ جانی خیل میں ٹڈی دل پر لوگوں نے فائرنگ کی,محکمہ زراعت کے مطابق ٹڈی دل کا قافلہ شمالی وزیر ستان کی طرف جارہا ہے,

اسلام آباد میں پانی کی شدید ترین کمی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی اعوان ایوان میں پھٹ پڑے،جی ٹین میں ایک شخص فوت ہوا اسے عام پانی نہ ہونے کے باعث منزل واٹر سے غسل دینا پڑا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی اعوان کا قومی اسمبلی میں انکشاف، قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار  کی شام 4 بجے تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کی سڑکوں  پر سائن بورڈ لگانے کے لیے آئینی درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا

قصور: کوٹرادھاکشن میں تیز رفتاری کے باعث رکشہ کا ٹائر پھٹ گیا۔ ٹائر پھٹنے سے رکشہ الٹ گیا۔ رکشہ میں سوار 8 افراد شدید زخمی

اسلام آباد:تھانہ لوہی بھیر پولیس نے خطرناک بین الصوبائی چھ رکنی گجر گینگ گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان، آجرتی قتل سمیت ، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے

احتساب عدالت ، جعلی اکاؤنٹس کا آئیکون ٹاور کیس سماعت کے لئے مقرر ،احتساب عدالت نے ملک ریاض سمیت تمام ملزمان کو 13 فروری کو طلب کر لیا

پیرمحل شور کوٹ کینٹ کے قریب رفیقی ائیر بیس کا تربیتی تیارہ گرنے کی اطلاع ،پیرمحل تربیتی طیارے کو گرتے ہی آگ لگ گئی

لاہور:  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر کی آزادی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور رائے نواز کھرل نے خطاب کیا

پاکپتن میں پیسوں کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر داماد کی دو ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ فائرنگ،ساس جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو شاپنگ میں اشیاخورد نوش ڈال دینے پر پابندی لگادی،جسٹس شاہد کریم  شہری محمد سلمان کی درخواست پر حکم دے دیا

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں مزید 6 کرونا وائرس کے مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل، مریضوں میں 3 پاکستانی اور 3 چینی شہری شامل،مریضوں کے سیمپل وائرس کی تشخیص کے لیے این آئی ایچ بھیج دئیے گئے: ترجمان پمز

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں 437 آئسولیشن بیڈز مختص،محکمہ صحت نے 18 اضلاع میں 437 آئسولیشن بیڈز کا اہتمام کر لیا،بستر صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں مختص کیے گئے ہیں،ان اضلاع میں ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، بٹ گرام اور مانسہرہ شامل ،صوابی، نوشہرہ اور سوات میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی تھانہ ویسٹریج کے علاقے کچہ سٹاپ پر فائرنگ،فائرنگ سے سرفراز نامی نوجوان زخمی ہوگیا

لاہور:  گورنر  پنجاب  چوہدری  سرور  کی  راشد  لطیف  میڈیکل  کالج  میں  میڈیا  سے  گفتگو، پرویز الہی کا کوئی ایک بیان بتا دیں جس میں وہ وزیر اعلی بننے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہوں؟ حکومتی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری رہے گی: گورنر پنجاب

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،سپریم کورٹ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل کرلی،تمام متعلقہ افسران کو حکم پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر اعتراضات عائد،چیف جسٹس نے اپیل اعتراضات سمیت عدالت میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی ،رجسٹرار آفس نے توفیق آصف کی اپیل اعتراض عائد کیے

لاہور ہائیکورٹ نے بچے کی حوالگی کے متعلق عبوری تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 16 فروری تک بچے کو بازیاب کروانے کی مہلت دے دی، 16 فروری تک بچہ بازیاب نہ کروایا گیا تو وزیراعلیٰ خود پیش ہو کر وضاحت دے، تحریری حکم نامہ

چونیاں: وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشدہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں کا  ہنگامی دورہ ،صوبائی وزیر نے سٹاف کی حاضری، ایمرجنسی ، وارڈز، ڈسپنسری ، لیبر روم، میڑیکل سٹور، وارڈز کا جائزہ لیا

لاہور: جسٹس شاہد کریم نے 15روز میں مال روڈ،جیل روڈ اور فیروز پور روڈ سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم دیدیا

سی ٹی او لاہور واٹر کمیشن،ماحولیاتی کمیشن کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی،ایک سال کے دوران دھواں چھوڑنے والی 57 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے،رپورٹ

لاہور۔واسا لاہور ملک میں پہلی بار ٹنل بورینگ ٹیکنالوجی متعارف کروائےگا۔لاریکس کالونی پروجیکٹ کی انیمیشن ویڈیو جاری۔لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 28 کلو میٹر طویل زمین دوز سیور لائن بچھائی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں صاف پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کیس کی سماعت 15روز کے لئے ملتوی، واٹر کمیشن کے فوکل پرسن سید کمال حیدر نے رپورٹ پیش کردی،حکومت پانی کو بچانے کے لیے واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل کرے جسٹس شاہد کریم،

لاہور: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کا معاملہ ،دوسرے روز بھی اجلاس حتمی رائے نہ دے سکا  ،نوازشریف کی نامکمل رپورٹ پر اجلاس 15 منٹ میں ہی ختم

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 17 سرکاری محکموں میں 645 ڈیلی ویجر نابینا افراد کو کنٹریکٹ پرمنتقلی کی پیش رفت کا جائزہ ۔

خیرپور:رانی پور میں سچل سرمست کی درگاھ کے احاطے سے عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد،درازا میں درگاھ کی زیارت کے لیے آنے والے افراد نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  کا بیان،کرپٹ نالائق حکومت کی آئی ایم ایف سے 800 ارب ٹیکس وصولی ہدف میں کمی کی بھیک معاشی تباہی کا اعلان ہے،ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 9.5 فیصد کا متوقع خسارہ قوم اور ملک کے لئے بربادی کا سامان اور بری خبر ہے ، شہباز شریف

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئیندہ مالی کے ترقیاتی پروگرام کا سٹریٹجی پلاننگ اجلاس،۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزیراعلئ کو بریفنگ

راولپنڈی: اناڑی ڈرائیور نے تیز رفتار سوزوکی شہری پر چڑھا دی ،واقعہ رحمان آباد کی حدود میں واقع میڈیکل اسٹور کے گودام میں  پیش آیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹویٹ ،وفاقی وزیر کی اپنی جماعت کی جانب سے پیش کیے گئے قرارداد کی مذمت ،سرعام پھانسی کے حوالے سے قرارداد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ، فواد چوہدری

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،  شریک چیئرمین پرائم منسٹر ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر عطا الرحمن شریک

وزیراعلی کے مشیر قانون ،ساحلی ترقی و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب جناح اسپتال پہنچ گئے, ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پیپلزپارٹی کی خاتون ورکر شیرنی کی عیادت کی

لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت,چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر سماعت کی,عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 فروری کو جواب طلب کرلیا

اپوزیشن چیمبر میں سابق  اور موجود ارکان قومی اسمبلی کے بیٹھے پر پابندی عائد کردی گئی،کوئی بھی رکن اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں نہ بیٹھے شاہد خاقان عباسی کے احکامات ذرائع

لاہور: پنجاب حکومت نے جگراور  گردے کے مریضوں کے مختص بجٹ ہر کٹ لگادیا,حکومت نے پی کے ایل آئی میں مریضوں اور ہسپتال کے انتظامی امور پر مختص ڈیڑھ ارب روپے کا کٹ لگادیا ۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ کے التوا کا شکار ترقیاتی کام پر ڈیڑھ ارب روپے فنڈز منتقل کردیئے گئے ۔

خیبرپختونخوا حکومت نے اس وقت کون کونسے حلقے کو ترقیاتی فنڈز فراہم کردیے ہیں؟اے این پی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے تفصیلات حاصل کرنے کے لیےہائی کورٹ سے رجوع کرلیا..حکومت اپنوں کو نواز کر اپوزیشن جماعتوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھ رہی ہے، رٹ میں موقف

الیکشن کمیشن نے 3 معطل ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی,معطل ارکان کی ممبرشپ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی،پنجاب اسمبلی کے 2 اور بلوچستان اسمبلی کے 1 رکن کی رکنیت بحال

پنڈی بھٹیاں۔طالبعلم رکشہ سے گرکر ٹرالے کی زد میں آکرکچلا گیا۔طالبعلم کے سر سے ٹرالر کا ٹائر گزرنے سے موقعہ پر ہی جانبحق

جلالپور پیروالا: نو آبادی بستی جھمٹ والی سے نا معلوم نومولود بچے کی لاش برآمد،نومولود بچے کی لاش کو نوآبادی کے قریب ایک کنویں میں ڈال دیا گیا تھا، ریسکیو

دہشت گردی اور اپریشن سے متاثرہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں معاشی سرگرمیوں کا بحالی کے لئے اقدامات،میرعلی بازار کے 3706دکانوں میں سامان کے نقصان پر متاثرین کو 2ارب80کروڑ کی معاونت فراہم۔ محکمہ ریلیف کے پی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا دوسرا اجلاس۔سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20 میں 42 ارب روپے کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر سلیمان حبیب چودھری کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے عہدیداروں پر مشتمل وفد سے گفتگو ،ہیلتھ سسٹم ایسا ہو کہ ڈاکٹر باہر نہ جائیں بلکہ ہمارے دور کی طرح واپس آئیں: چودھری پرویزالٰہی

خیبرپختونخوا میں انضمام کے باوجود قبائلی ضلع خیبر میں تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار،2011 تک دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والےتحصیل باڑہ کے 69 سکول بدستور تباہ حال،اہل علاقہ تباہ شدہ عمارتوں میں ٹینٹ لگا دیئے

ضلعی انتظامیہ کا میاں منشی ہسپتال کا دورہ.لاہور۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فوری دستیابی، لیبر روم ، ایمرجنسی روم، گائنی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کی چیکنگ لاہور۔ڈیوٹئ پر معمور ڈاکٹر کے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت.

لاہور: ڈاکٹر عدنان خود مریض لگتے ہیں، ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف نے مریم نواز کے آنے تک آپریشن کروانے سے انکار کر دیا ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور ہائیکورٹ، بچہ بازیابی کیس میں وزیراعلی کی طلبی کا عبوری تحریری حکم جاری،جسٹس طارق عباسی نے یاسمین عبدالرشید کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا، بچہ بازیاب نہ کروانے کی صورت میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار 18 فروری کو خود وضاحت کیلئے پیش ہوں، جسٹس طارق عباسی

قومی اسمبلی نے بچوں کوزیادتی کے بعد قتل  کرنے والے مجرمان کوسرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظورکرلی،یہ ایوان نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی عوض نور کے بہیمانہ قتل کی مزمت کرتا ہے,قرارداد

پاکستان مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری گروپ کا اجلاس،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی اکنامک کونسل کے اجلاس سے لاعلم نکلےاکنامک کونسل کے اجلاس میں اسحاق ڈار کس طریقے سے شرکت کریں گے؟ صحافی کا سوال،آج پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہے اکنامک کونسل کا نہیں، شاہد خاقان عباسی

ٹوٹ بٹوٹ کے خالق معروف شاعر وادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کو دنیا سے رخصت ہوئے 42برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی اپنی تحریروں خصوصاً بچوں کی نظموں کے حوالے ہمیشہ یاد رہیں گے ان کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

سیہون شریف: انڈس ہائی وے پر لکی شاھ صدر کے مقام پر کوچ اور کار کے درمیاں تصادم،حادثے میں کار سوار دو افراد موقع پر ہی جاںبحق، موٹروے پولیس

اٹک۔تھانہ پنڈی گھیب کی حدودمیں جنسی زیادتی کیس ۔ڈی پی اوخالد ہمدانی کی پریس کانفرنس ۔اٹک۔ایک ہفتہ قبل ابوبکرکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے ہیں، ڈی پی او

آزاد کشمیر کے وزیر مشتاق منہاس مسلم لیگ ن اے جے کے کے چیف آرگنائزر مقرر ،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

لاہورمیں پانی کے میٹرز کی حصولی کے پروجیکٹ میں اہم پیش رفت۔7لاکھ 11ہزار 265میٹرز کی جانچ پڑتال۔ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی منظوری۔۔93 فیصد میٹرز گھریلوں صارفین کے لئے اور 7 فیصد کمرشل صارفین کے لئے خریدے جائیں گے

قومی احتساب بیورو نے معروف مضاربہ سکینڈل میں ملوث ملزمان کی قرق شدہ جائیدادیں  نیلامی کیلئے پیش کر دیں ،احتساب بیورو قرق شدہ متعدد قیمتی پلاٹ، رہائشی مکانات، گاڈیاں اور دیگر زمینوں کی نیلامی کا 10 فروری سے باقاعدہ آغاز کر رہا ہے۔نیب

لاہور: راٸےونڈ روڈ اڈہ پلاٹ کے قریب فاٸرنگ سے 22 سالہ نوجوان ہلاک۔فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ، پولیس

صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے، اور مختلف نوعیت کےجرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔آئی جی سندھ

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئیندہ مالی کے ترقیاتی پروگرام کا سٹریٹجی پلاننگ اجلاس،۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزیراعلئ کو بریفنگ

کندھ کوٹ:پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ،آپریشن ایس ایس پی اسد رضا شاہ کی سربراہی میں کیا گیا ،آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ فائرنگ کا تبادلہ

ساہیوال: بھٹونگر میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 22 سالہ قاسم شدید زخمی، نوجوان کو ریسکیو نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ،فیڈرل سروسز ٹریبیونل کے ممبر سکندر اسماعیل کی تعیناتی کے خلاف کیس،کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور .عدالت کی رجسٹرار آفس کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت

سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے سٹی کیمپس کی تقریب سنگ بنیاد ،تقریب میں مہمان خصوصی چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد شریک ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدسندھ جوڈیشل اکیڈمی کے سٹی کیمپس کی تقریب سنگ بنیاد رکھ دیا

علی نواز اعوان کے قومی اسمبلی میں بیان اور میئر پرفنڈز استعمال نا کرنے کے بیان کا معاملہ ،علی نواز اعوان نے کہا کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا تعلق ن لیگ سے ہے،میئر کا تعلق ن لیگ سے ہونے کی وجہ سے حکومت منظور شدہ منصوبوں کے فنڈز بھی نہیں دے رہی، ترجمان مئیر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی میڈیا کو بریفنگ،آئی ایم ایف اور منصوبہ بندی کی وزارت کے درمیان بات چیت ،پی ایس ڈی پی کے مکمل اور موثر انداز میں استعمال کرنے پر زور دیا ہے

لاہور؛ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ،ملزم شوزب گجر نے عمران نامی شخص کو فائر مار کر شدید زخمی کیا،ملزم کا فائر عمران کے جبڑے پر لگا جیسے طبی امداد کے لئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس

لاہور: منی بجٹ کے نام پر گینگ آف بنی گالہ نے نئے ڈاکے کی تیاری کر لی ہے، منی بجٹ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیلئے پیسہ جمع کرنے کیلئے لایا جا رہا ہے، رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ

کراچی گلستان جوہر میں پولیس اہلکار رحمان بنگش کے قتل کا معاملہ ،رحمان بنگش کے قتل میں ملوث منشیات فروش تین بھائی مفرور ہیں ،قتل میں نامزد ایک پولیس اہلکار تاجدار گرفتار ہے پولیس

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو اجرک ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا

وفاق اور سندھ حکومت کےدرمیان انتظامی مالی امور پر تنازعہ,سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کےفنڈز روک دئیے گئے،سالانہ صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل اسکیمز کےلیےرواں سہ ماہی میں فنڈز کا اجرا نہیں کیاجارہا

کامونکی:تھانہ سٹی کے علاقہ درویش پورہ میں فائرنگ کا واقعہ،گولیاں لگنے سے 3افراد شدید زخمی،پولیس

نوشہرہ  عوص نور قتل کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پرنکل ائے،شوبرہ چوک کے مقام پر جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کی لئے بندکر دیا گیا

رینالہ خورد  ڈی ایس پی رینالہ سرکل احسان اللہ کی پریس کانفرنس ، تھانہ صدر پولیس رینالہ کی کاروائی 4 ڈکیت گینگ گرفتار

اٹک۔بین الاقوامی شہرت یافتہ نیزہ بازو گھوڑ سوار ملک عطامحمدخان کی نمازجنازہ اداکردی گئی،مرحوم کو اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا

رہبر کمیٹی کا اجلاس شروع ،اجلاس میں اپوزیشن کی نئی تحریک پر مشاورت،اجلاس میں احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کی تاریخوں پر مشاورت،اجلاس میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے پر غور، زرائع

کراچی :مئیر کراچی وسیم اختر کا پپٹ شو کا دورہ، پپٹ شو اتوار کے روز تک جاری رہے گا۔پپٹ شو کے اوقات دوپہر 3 تا رات 9 بجے تک ہے۔

لاہور :غازی آباد لڑ ائی جھگڑا تلخ کلامی پر فائرنگ 1 شخص زخمی ،فائرنگ کا واقعہ بازار نمبر 2 میں پیش پیش آیا پولیس

لاہور: تھانہ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ پرانا راوی پل کے قریب جنگل سے بوری بند لاش برآمد ،تھانہ شاہدرہ ٹاون پولیس موقع پر پہنچ گئی

ژوب : مرغہ کبزئی کے علاقے میں غلطی سے یوریا کھاد نمک سمجھ کر کھانے سے ایک بچی دولت بی بی جاں بحق۔جبکہ  4 خواتین اور ایک  سالا بچہ متاثر ہوا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال ذرائع

لاہور: کرونا وائرس اور فضائی آلودگی سے بچانے والے ماسک مارکیٹ سے غائب ,شہر کی میڈیکل مارکیٹ میں این نائینٹی فائیو ماسک شارٹ ہو گئے,این نائینٹی فائیو اور این نائینٹی سکا ماسکس ہول سیل ڈیلرز کے پاس بھی نہیں

مریدکے ڈی ایس پی کی ایس ایچ او سٹی کے ہمراہ بصرہ کالونی میں کھلی کچہری ,جگہ جگہ منشیات فروشی اور ڈاکووں کی لوٹ مار پر شہری پھٹ  پڑے پولیس

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے وزیر اعلی محمود خان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات،ملاقات میں صوبہ کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس، اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، کمشنر کراچی،سیکریٹری فنانس، سیکرریٹری بلدیات موجود

پاکستان بنگلہ دیش ٹاکرا،ٹیسٹ میچ مے پہلے روز کے کھیل میں بنگلہ دیش کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ،بنگلہ دیش کے تیج الاسلام 24 رنز بنا کر آؤٹ،تیج الاسلام کو حارث سہیل نے آؤٹ کیا،

گجرات ۔ کرونا وائرس کی مشتبہ مریضہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی،21 سالہ ماہ رخ میں کرونا وائرس نہیں پایا گیا ۔ میڈیکل رپورٹ

نوشہرہ: کاکا صاحب میں زیادتی کے بعد قتل ہو نے والی عوض نور کے قتل کیخلاف احتجاج،احتجاج نوشہرہ شوبرا چوک میں جاری ہیں لوگوں کی کثیر تعداد موجود

وزیر تعلیم سعید غنی نے کالجز کے بعد اسکولوں کے لیے بھی احکامات جاری کر دیئے ،صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں صبح اسمبلی لازمی طور پر کی جائے گی سیکیٹری تعلیم کے احکامات جاری

لاہور: آئی ایس ائی کےسابق سربراہ  ظہیرالاسلام کااہلیہ سےتنازعےکامعاملہ ،عدالت نے ظہیر اسلام سے 17 فروری تک جواب مانگ لیا،ظہیر الاسلام نے وکیل دعوی کا جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی

لاہور: شاہی قلعہ کا بارود خانہ میٹنگ روم بن گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا شاہی قلعہ کادورہ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارود خانے کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کا جا ئزہ لیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی ملاقات ،ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

کراچی لیاری میں شہری سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ملزمان نےگاڑی سےباہرکھڑےشہری سےاسلحے کےزورپرنقدی اورموبائل فون چھِین لیا

لاہور: الحمراء ہال میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی میڈیا ٹاک، چوہدری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انکی سوچ مثبت اور جمہوری ہے: چوہدری محمد سرور

About The Author