نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہ کا اہم بیان ریکارڈ

عدالت کو بتایا کہ پاکستان کے پہلے دورہ پر معظم مجھے لینے کراچی ائیرپورٹ پر آئے

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہ محمد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈنگ جاری ۔۔۔

عدالت کو بتایا کہ پاکستان کے پہلے دورہ پر معظم مجھے لینے کراچی ائیرپورٹ پر آئے۔۔۔ دوست معظم سے ملنے زیرو وہاں گیا تو مجھ پر خوف طاری ہوگیا۔۔

اس جگہ پر چیک پوسٹ تھی اور بہت سے لوگوں کے پاس بندوقیں تھیں ۔۔ یہ میرا ان کے پاس آخری دورہ تھا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔۔۔

ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا ۔۔ برطانوی گواہ محمد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان میں کہا کہ

پاکستان کے پہلے دورہ پر معظم مجھے لینے کراچی ائیرپورٹ پر آئے۔۔ دوسری مرتبہ میں پاکستان 2012 میں آیا ۔۔ فیصلہ کرلیا تھا کہ

میں ان کی طرح کا بندہ نہیں ہوں۔۔ معظم نے مجھے ای میل کی کہ وہ اپنی تین بیٹوں کے ہمراہ میرے ساتھ رہنا چاہتا ہے ۔۔

میں نے چھوٹے مکان میں رہنے کی باعث ان کو ساتھ رہنے سے منع کیا لیکن میں نے ایک دوست کے ذریعے ان کو رہائش دلوائی۔۔

گواہ محمد اکبر نے عدالت کو مزید بتایا کہ مجھے معظم کی پہلی بار لندن آنے کے سال کا نہیں پتہ تاہم وہ الطاف حسین کی شادی پر آئے تھے عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

About The Author