نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کا "میرا بچہ الرٹ” کے نام سے خصوصی اپلیکیشن بنانے کا حکم

سرکاری اعلامیے میں دعوی کیا گیاہے کہ "میرا بچہ الرٹ" اپلیکیشن دو ہفتوں میں تیار کر لی جائے گی۔

اسلام آباد: ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات ، اغوا اور گمشدگی کے کیسزکا موثر طریقے سے تدارک کرنے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیاہے ۔ وزیراعظم پاکستان نے "میرا بچہ الرٹ” کے نام سے خصوصی اپلیکیشن بنانے کا حکم دے دیاہے۔

سرکاری اعلامیے میں دعوی کیا گیاہے کہ "میرا بچہ الرٹ” اپلیکیشن دو ہفتوں میں تیار کر لی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی بچے کی گمشدگی کی صورت میں اس اپیلیکیشن پر کوائف کے اندراج کی صورت میں تمام تفصیلات صوبوں کے آئی جیز اور دیگر سینیئر افسران تک فوری طور پر پہنچ جائیں گی۔

” میرا بچہ الرٹ” پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا ۔ تاکہ کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس پر پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیرِاعظم نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی اورناخوشگوار واقعات کے کیس کی تحقیقات میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس کامیابی کے نتیجے میں ایسے مکروہ فعل میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ والدین کی جانب سے بچوں سے متعلقہ کئی ناخوش گوار واقعات کو معاشرتی و دیگر وجوہات کی بنا پر سامنے نہیں لایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور ایسے مکروہ اور بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دلوائی جا سکیں۔

About The Author