ملتان,
بستی خداداد میں کم عمر بچیوں سے زبردستی شادی، فیصل کا فائزہ سے جبکہ احسن کا طیبہ کے ساتھ گزشتہ روز نکاح ہوا تھا ، پولیس ذرائع کے مطابق
آج بچیوں کی بارات پر پولیس کا کمسن بچیوں کی شادی پر چھاپہ، 45 سالا فیصل کا 10 سالا فائزہ سے نکاح ہوا تھا ،
37سالااحسن کا 12 سالا طیبہ سے نکاح ہوا تھا۔ اس موقع پر موجود پولیس نے بتایا کہ
لڑکے اور لڑکیاں آپس میں ماموں زاد ہیں ، احسن کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فیصل موقع سے فرار ہو گیا،
ملتان
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں خاتون آڈٹ افسر کو جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ ،
دو رکنی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات میں سینئر آڈٹ افسر سمیت دو افراد ہراسگی میں ملوث نکلے، انکوائری کمیٹی نے میپکو آڈٹ کے 8 افسران و اہلکاروں کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کیں
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں خاتون آڈٹ افسر کو جنسی ہراساں کرنے کے معاملہ کی انکوائری مکمل کر لی گئی، دو رکنی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات میں سینئر آڈٹ افسر سمیت دو افراد ہراسگی کیس میں
قصور وار ٹھہرا دیئے گئے، انکوائری کمیٹی نے میپکو آڈٹ کے 8 افسران و اہلکاروں کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کیں جن میں سے انکوائری میں 6 ملازمین بے قصور قرار پائے جبکہ ڈپٹی چیف آڈیٹر مظہر اقبال اور حاجی محمد الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے،
انکوائری ٹیم کے مطابق ڈپٹی چیف آڈیٹر اقبال نے تعلقات سے انکار پر خاتون افسر کے خلاف جعلی رپورٹس بھی تیار کی تھیں،۔
دوسری جانب ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں بھی میپکو اہلکاروں کے خلاف خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ملتان
ملتان کم سن بچیوں کی شادی کا معاملہ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
مقدمہ میں چائلڈ میرج ایکٹ، توڑ پھوڑ کرنے اورچوری سمیت دیگر دفعات درج کیے گئے ہیں
مقدمہ میں دلہا اور دلہن کے والد سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے
پولیس نے لڑائی جھگڑا کرنے والے40 نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کیا ہے
پولیس نے مقدمہ میں ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،
ملتان
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے گھر ملتان آمد ، سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا سمیت دیگر اراکین سینیٹ نے مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ملتان میں ان کی رہائش گاہ پر اسلام آباد سے ملتان پہنچے ۔
سینٹرز کے وفد نے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وفد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینٹرز جاوید عباسی، سجاد طوری، میر کبیر احمد، اور محسن عزیز شامل تھے ۔
ملتان،
زکریا یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں میں جھگڑے کا معاملہ، مقد مے میں نامزد طلباء کی گرفتاری کےلئے پولیس کا ہاسٹلز پر چھاپہ
عثمان اور ابوبکر ہال کی تلاشی لی گئی، 2روز قبل طلباء تنظیموں میں جھگڑے اور فائرنگ سے 3طلبا زخمی ہوئے تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون