راجن پورـ
اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی نے کہاھے کہ درخت لگانا سنُنت نبوی ھے بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ھمارا فرض بنتا ھے کہ
ھم اپنے مُلک اور شہروں کو سرسبز وشاداب اور صاف ستھرابنائیں وہ کلین اینڈگرین پاکستان مہم کے تحت سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ کے زیر اھتمام ،محکمہ سوشل ویلفیر ،ووکیشنل ٹریننگ انسٹی میونسپل کمیٹی جامپور ،
محکمہ جنگلات اور آواز حقوق جامپور کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے مولانا عبید اللہ سندھی ؒ پارک میں شجر کاری کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رھے تھے
اس موقع پر پرنسپل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ رانا سعید احمد خان ان کا سٹاف طلباء مینیجر ماڈل بازار طاھر خان گوندل محکمہ سوشل ویلفیر ،جنگلات بلدیہ جامپور کے نمائیندگان کے علاوہ سوشل ورکرز آفتاب نواز مستوئی ،
راشد ملک اور عبدالروف بالم کے علاوہ خواتین انسٹرکٹرز اور سوشل ورکرز بھی موجود تھیں اس موقع پر تمام شرکا ء نے سایہ دار اور پھلدار پودے لگائے اور ملکی ترقی واستحکام کیلیے دعا مانگی گئی
اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جامپور نے بتایا کہ اس پارک کو میونسپل کمیٹی جامپور اور شہریوں کے اشتراک سے مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔
راجن پور
حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی کے لیے مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ جن معذور افراد کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں
ان کو کمیٹی کی منظوری کے بعد مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ خصوصی افراد کو بار بار دفتر کے چکر کاٹنے نہ پڑیں۔
یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے معذور افراد کی امداد کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمدفہد، امان اللہ قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 10 معذورافراد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں
جن کا میڈیکل چیک اپ ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی کی رائے لینے کے بعد ان معذور افراد کو دس دس ہزار روپے دینے کی منظوری دی۔
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ضلع کے مختلف آٹے کے سیل پوائنٹ کا وزٹ کیا
اور آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ خوراک اور ریوینو کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آٹے کی مصنوعی قلت کو پیدا کرنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔
ہر پوائنٹ پر آٹا موجود ہے۔لوگ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق آٹا خرید رہے ہیں۔
راجن پور
محکمہ انہار راجن پور کی طرف سے ضلع کی مختلف نہروں کی بھل صفائی اور مرمتی کیلئے ٹینڈر نوٹس پیپرا اور محکمہ انہار کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ انہار کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر نوٹس میں دلچسپی رکھنے والی فرموں اور ٹھیکے داروں سے سربمہر بولیاں 30 جنوری 2020 کو ایکسین راجن پور کینال ڈویثرن کے دفتر میں با وقت دو بجے دن وصول کی جائیں گی
اور اسی دفتر میں اسی دن اڑھائی بجے متعلقہ کمیٹی کے سامنے ٹھیکیداروں یا ان کے مقرر کردہ ایجنٹوں کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔
یہ تفصیلات ایکسین راجن پور کینال حسن مرتجز کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلہ میں بتائی گئی۔ مراسلہ کے مطابق ٹینڈر فارم ایکسین راجن پور کینال کے دفتر سے دفتری اوقات میں 29 جنوری 2020 تک حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات ایکسین راجن پور کینال کے دفتر سے دفتری اوقات میں یا محکمہ انہار اور پیپرا پنجاب کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
راجن پور
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور کے حکم پر ہیلتھ انسپکشن ٹیم کی پنجاب دانش سکول فاضل پور کے بوائز اور گرلز سیکشن کی انسپکشن۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی ہاشم کی زیر نگرانی
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب الرحمان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر محمد اکرم وسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب دانش سکول فاضل پور کے پرنسپل محمد اکرم اور سعدیہ منیر،
ایڈمن اور سکیورٹی آفیسر کی موجودگی میں بوائز اور گرلز سیکشن کی تفصیلی چیکنگ گئی ۔جس میں بچوں اور عملے کے کھاناکھانے اور برتن دھونے ،
ملازمین کی صفائی ،خاص طور پر بچوں اور بچیوں کی رہائش، کلاس رومز ، کمروں کی ہواداری اور لائیٹنگ، کچن اور سٹور کی صفائی ستھرائی اور کھانے پینے کی اشیاءکے سٹور میںدودھ ، آئل ، آٹا ،چینی ، چائے ، بسکٹ، دالیں ،مصالحہ جات اور دیگر اشیاءکے معیار اور کوالٹی کو خصوصی طور پرچیک کیا گیا۔
پینے کے صاف پانی کی سہولت بارے RO پلانٹس اور پانی کے تجزیہ کی رپورٹ کا معائنہ کیا گیا۔
ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے میڈیکل کی سہولیات ڈسپنسری ، فرسٹ ایڈ بکس کے بارے تفصیلی چیکنگ کی گئی۔
بچوں اور بچیوں کے ہیپاٹائٹس اور متعدی امراض کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے حوالے سے بھی چیکنگ کی گئی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی چیکنگ کا مقصدضلع بھر میں ہیلتھ اینڈسیفٹی قوانین کا نفاذ ہے۔محکمہ صحت کا مقصد موثر اقدامات اور خصوصی مہم کے تحت سرکاری ونجی تعلیمی ادارا ے،
کاروباری مراکز میں خوراک اور کاروبار کرنے والے افراد کی صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔
روجھان
روجھان میں سوئی گیس کا برسوں دیکھا خواب بناتعبیر۔ منصوبہ ہوا پایہ تکمیل
روجھان کے ہزاروں رہنے والے باسیوں کے لیے سب سے بڑی خبر۔
ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب میر دوست محمد خان مزاری کی کاوشوں اور بھرپور محنت کا ثمر۔
روجھان میں سوئی گیس منصوبہ تکمیل ہونے کوتیار۔آخری مرحلہ میں ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
رہنما تحریک انصاف روجھان سابق سٹی ناظم سردار اطہر علی خان مزاری نے مذکورہ ڈیمانڈ نوٹسز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ڈیمانڈ نوٹس ادائیگی کے بعد شہر بھر میں مطلوبہ شہریوں کے میڑز نصب کیے جائیں گے۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر درخواست گزاروں کے ڈیمانڈ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
روجھان کے باسیوں کی سہولت کےلیے سوئی گیس کے منصوبے کےلیے سابقہ دور میں سردار میر دوست محمد خان مزاری نے دن رات ایک کر کے بھرپور کوششوں سے فنڈز جاری کراے تھے
جن کا ثمر آج روجھان کی عوام کو مل گیا ہے۔روجھان کے شہریوں عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری
اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب میر دوست محمد خان مزاری کو زبردست خراج تحسین۔
روجھان
روجھان کلمہ چوک حاجی شیرمحمد لکھانی کے شاپ پر
805 روپے 20 کلوگرام کے آٹے کا تھیلہ بغیر کسی پرچی یا ٹوکن کے ہر ایک کو مل رہا ھے
روجھان عوام کو اطلاع مقصود ھے۔
روجھان
روجھان سٹی میں عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر سرکاری آٹے کا ایک پوائنٹ مزید بڑھا دیا گیا ہے
اس سے بیشتر روجھان کی عوام کے لئے آٹے کے دو پوائنٹس مقرر کیئے گئے تھے میڈیا کے توسط سے عوام نے ڈی سی راجن پور سے روجھان میں آٹے کے تھیلوں کی تعداد اور آٹے کے پوائنٹس بڑھنے کی اپیل کی تھی
جس کو مد نظر رکھ کر ڈی سی راجن پور نے روجھان شہر میں مزید آٹے کا ایک اور پوائنٹ بڑھا دیا گیا ہے
اس طرح عوام کی ضرورت کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے آٹے کے 20 کلو والے تھیلوں کی تعداد بڑھا کر 895 تھیلے روجھان کے لئے مختص کر کے بھیجے جارہے ہیں
جن میں درج ذیل تین پوائنٹس پر عوام کی سہولت کے لئے آٹا فراہم کیا جارہا ہے
فقیر بخش کریانہ سٹور پر کل 645 تھیلے آٹا
اشفاق سومرو کریانہ سٹور پر 100 تھیلہ آٹا
الطاف ملک کریانہ سٹور پر 150 تھیلے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ
میری کوشش ہے کہ روجھان میں عوام کو ضرورت کے مطابق آٹا میسر ہو اور مزدور، نادار مفلس، اور دیہاڑی دار طبقہ کو آٹے کی فراہمی روجھان میں لگائے گئے
تینوں پوائنٹس پر بروقت عوام کو آٹے کی فراہمی ممکن ہو سکے آج تینوں پوائنٹس پر آٹے کی تقسیم کی گی
اور عوام نے آٹے کی خریدار کی دوسری جانب چوک ٹاور روجھان کے محلقہ مواضعات اوزمان، چک مٹ نمبر، 1/2/3 میں اور سونمیانی بنگلہ
ہدایت میں عوام کی سہولت کے لئے مزید پوائنٹس لگائے جائیں تاکہ وہاں کے لوگ بھی اس سہولت سے مسفید ہو سکیں ۔
روجھان
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی صدارت میں ہونے والی بنوں مارکیٹ اور معظم مارکیٹ میراں پور روڈ کی (سیوریج) نکاسی آب اور صفائی کے بارے میں ہونے والی میٹنگ کے ردعمل میں آج ایڈمنسٹریٹر / اسسٹنٹ کمشنر روجھان چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان کی ہدایات پر آج بنوں مارکیٹ،
کلمہ چوک، میراں پور روڈ کی صفائی کا کام تیزی سے جاری مشینری کی مدد سے اس وقت روڈ کا کیچڑ صاف کر کے اس کو ٹھکانے لگایا جا رہے ہے
اس سلسلے سینئر سب انجینئر محمد شاہد کی زیر نگرانی جس میں دروغہ صفائی سید شاہ عملہ صفائی اور مشینری کے ساتھ کلمہ چوک میراں پور روڈ کے کیچڑ کی صفائی اور کیچڑ کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے
دوسر ے مرحلے میں معظم مارکیٹ کا کیچڑ صاف کیا جائے گا سنیئر سب انجینئر نے بتایا کہ ہم نے سیوریج کے نکاسی آب کے لئے پالیسی ترتیب دی ہے
میراں پور روڈ کے سیوریج کا پانی کی نکاسی کے لئے ایک پوائنٹ جو کلمہ چوک کے متصل نزیر پنجابی کی دوکان کے قریب مین ہول میں میراں پور روڈ کا جملہ
پانی نکالنے کے لئے وہاں پر سکشن پمپ لگا کر پانی ڈسپوزل پائپ لائنوں میں براستہ بند منتقل کیا جائے گا سنیئر سب انجینئر محمد شاہد نے بتایا اس کام میں پراپر تقریباً تین سے چار دن لگ سکتے ہیں ۔
روجھان
روجھان کے قریب انڈس ہائی وے پر کسٹم پولیس کی جانب سے ٹینکی ڈارئیور پر تشدد۔
کسٹم پولیس کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے انڈس ہائی وے پر گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹوگینگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو سمیت چار ملزمان کا فیصلہ سنا دیا
دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج مسعود ارشد نے شک کا فائدہ دے کر چاروں ملزمان کو بری کر دیا،
ملزمان کو راجن پور تھانہ گوٹھ مزاری میں 2009 میں درج مقدمہ نمبر 32/9 میں بری کیا گیا،
ملزم کے خلاف سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی، ملزمان کی جانب سے وکیل مشتاق حسین منجوٹھہ نے دلائل پیش کیے،
ملزمان کے خلاف ، پولیس پر فائرنگ کرنے، راکٹ لانچرز رکھنے اور دھماکہ خیز مواد برآمد گی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
راجن پور ۔
روجھان میں ٹڈی دل کا ایک بار پھر حملہ ٹڈی دل کے حملے سے کاشتکار پریشان ۔
راجن پور کی تحصیل روجھان میں ٹڈی دل کا ایک بار پھر حملہ
ٹڈی دل کے حملے سے کاشتکار پریشان- کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ
محکمہ زراعت کے کسی افسر نے تاحال نا وزٹ کیا نا ہی کوئی اقدامات کیے۔
ٹڈی دل فصلات کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون