مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع بہاولنگر کی خبریں

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے خبریں تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل )

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترویج و ترقی وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے اور ہمارے ملک کی 60فیصد سے زائد آبادی

نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہم نے سپورٹس کے میدان آباد کرکے صحت مند معاشرہ تشکیل دیناہے کیونکہ صحت مند دماغ اور تندرستی سے قوم ترقی کرتی ہے

اور معاشی سرگرمیوں کی بنیاد بنتی ہے۔یہ بات انہوں نے حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں 7کروڑ25لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر سیون سائیڈ ہاکی آسٹروٹرف کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی

اس موقع پر ڈی ایس او عامر حمید اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے

اور ہمارے نوجوان ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں اور حکومت ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے حیدر سٹیڈیم میں 3کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیر تحصیل سپورٹس کپملیکس منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا

اور ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ آسٹروٹرف کے منصوبے پر 36فیصد کام ہوچکا ہے جبکہ تحصیل سپورٹس کمپلیکس پر کام 20فیصد مکمل ہے

اور دونوں پراجیکٹس کو 30جون تک پایہ تکمیل کو پہنچا دیا جائے گا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بہاول نگر کا دورہ کیا ۔

انہوں نے ضلعی ہسپتال میں جلال دین اینڈسنزکی جانب سے مریضوں کو فری کھانے کی فراہمی کا افتتاح کیا اور کہا کہ

انسانیت کا درد اور دوسروں کی مدد کا جذبہ ہی زندہ معاشروں کی عکاسی کرتا ہے اور مخیر حضرات کو ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کوفلار ملز کی مانیٹرنگ اور ان کو فراہم کی جانے والی گندم کی 20کلو کے آٹے کے بیگز کی حقیقی ریٹیلرز تک رسائی اور سیل پوائنٹس پر فراہمی کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کردی ہے

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اپنے ایک مراسلے میں آٹے کے تھیلوں کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی گرانی کی حوصلہ شکنی کے لیے بھی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے کریک ڈاون کرنے اور مصنوعی بحران کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے گندم کی ناجائز منافع خوری کے لیے ذخیرہ اندوزعناصر کے خلاف بھی سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منور حسین مگسی نے آج قریش میرج ہال ،کشمیر چوک پر ٹرکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا

اور سرکاری نرخوں پر آٹے کے تھیلوں کی وافر تعداد میں فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد مزمل الیاس نے لاری اڈا منچن آباد اور اے ڈی ایل جی آفس کے سامنے ٹرکنگ پوائنٹ پرعوام کو آٹے کے بیگز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں میاں سرمد حسین نے بھی تحصیل چشتیاں میں آٹے کے سیل پوائنٹس اور مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد طیب نے ہارون آباد میں آٹے کے سیلز پوائنٹس کادورہ کیا

اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی فروخت کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منورحسین مگسی نے

گورنمنٹ کینال کالونی گرلز ہائی سکول میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت آگاہی سیمینار میں شرکت کی

اس موقع پر پودے بھی لگائے گئے اور طالبات میں ہینڈ واشنگ کے عملی مظاہرے سے شعور اور آگاہی بھی دی گئی۔

%d bloggers like this: