نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایس ایس پی ابرار نیکو کارا نے خود کشی سے قبل سُرخ روشنائی سے کیا لکھا؟

طارق مسعود یاسین نے لکھا کہ ابرار نیکوکارا ماتحت ہی نہیں بلکہ میں نے بیٹا، دوست ،  اور پیار کرنے والا ساتھی کھو دیا ہے۔

 پرنسپل پولیس ٹرینگ سکول روات ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا خودکشی کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ایس ایس پی ابرار نیکوکارا نے سوسائیڈ نوٹ سرخ روشنائی سے لکھا۔

انہوں نے لکھا ’’انسان خود کشی اس لیے کرتا ہے جب وہ بیزار ہو جاتا ہے اور اسکو تخلیق کی سمجھ آ جاتی ہے ۔جب ایک سمجھدار بندا اپنی جان لیتا ہے تو اسکی موت پر رویا نہیں کرتے اسکے فیصلے کا احترام کرتے  ہیں۔‘‘

ابرار نیکو کارا نے خودکشی نوٹ میں والدہ اور اہلیہ سے معافی مانگی اور لکھاکہ  کوئی اس کا زمہ دار نہیں ۔

ایس ایس پی کی جانب سے چھوڑی گئی تحریر کے آخر میں (ابرار) آخری پیغام کے الفاظ بھی تحریر ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا نے ٹرینیز کے لیے اینگر اور سٹریس مینجمنٹ کے کورسز ترتیب دے رکھےتھے۔

https://twitter.com/mona_qau/status/1216800544381132801?s=20

چھ جنوری کو 61 ریکروٹس بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر بھی مکمل طور پر نارمل دکھائی دیئے


پاسنگ آوٹ کے موقع پر بھی ابرار حسین نیکوکارا نے ٹرینیز کو اینگر و سٹریس مینجمنٹ کی تربیت دینے کو دھرایا

ٹرینیز کی فٹنس اور انکے رویوں کی بہتری کے لیے متحرک رہنے والے نہایت نرم مزاج پولیس افسر کی خوداپنی جان لینے پر پولیس افسران  بھی پریشان ہیں۔

ایس ایس پی ابرار نیکوکارا کی موت آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے ٹوئیڑ پر اگر چہ ابرار نیکوکارا فزیکلی ہم میں نہیں لیکن دلوں میں زندہ ہیں۔

ایڈ یشنل آئی جی ٹرینگ طارق مسعود یاسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تاثرات دیئے میں اسقدر شاک میں ہوں کہ ردعمل بھی ظاہر نہیں کرپارہا

طارق مسعود یاسین نے لکھا کہ ابرار نیکوکارا ماتحت ہی نہیں بلکہ میں نے بیٹا، دوست ،  اور پیار کرنے والا ساتھی کھو دیا ہے۔

About The Author