مقبوضہ کشمیر: دوسرے روز بھی فضائی ٹرانسپورٹ معطل
سرینگر،
گزشتہ روز سے مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
وادی کشمیر میں شدید برفباری کے سبب دوسرے روز بھی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز سے کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے۔
برفباری کے پیش نظر جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ہائی وے پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں شدید دھند کی وجہ سے تقریبا ایک ہفتہ فضائی ٹرانسپورٹ معطل رہا اور زمینی ٹریفک کی نقل وحمل میں بھی خلل واقع ہوئی تھی۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری