نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

2008 سے 2018 کے دوران شہباز شریف خاندان کے اثاثوں میں 900 فیصد تک اضافے کا انکشاف

نیب نے تفتیش کے دوران شہباز شریف اور ان کی فیملی کی مالی حیثیت سے اعداد و شمار تیار کئے ہیں۔

لاہور :نیب کی دستاویزات میں 2008 سے 2018 کے دوران شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں میں 900 فیصد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیب نے تفتیش کے دوران شہباز شریف اور ان کی فیملی کی مالی حیثیت سے اعداد و شمار تیار کئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ

2008 سے 2018 کے درمیان ملک دہشت گردی اور بجلی گیس کے سنگین ترین بحران کا شکار تھا لیکن اس کے باوجود سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، ان کے بیٹوں حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 900 فیصد تک بڑھی۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے اثاثوں سے متعلق ہوشربا تفصیلات حاصل کرلیں ہیں، جس کے مطابق 2008 سے 2018 کے دوران شہباز شریف فیملی کے مجموعی اثاثوں میں 450 فیصد اضافہ ہوا، 2008 میں شریف فیملی کے اثاثے 68 کروڑ 33 لاکھ 37 ہزار400 روپے تھے جو کہ 2018 میں بڑھ کر 3 ارب 68 کروڑ 15 ہزار 668 روپے ہوگئے۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے اثاثے 2008 میں 5 کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار 692 روپے تھے جب کہ 2018 میں ان کی مالیت 66 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار 205 روپے تھے۔

About The Author