پاکستان کے مشہور پہلوان انعام بٹ آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں ۔ قومی ہیرو کی بارات آج گجرانوالہ کے مقامی میرج ہال میں ہوگی ۔
دلہے میاں بارات پر سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کریں گے اور پاؤں میں سفید تلے والے کھُسے پہنیں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے انعام بٹ کو شادے کے تحفے میں ریسلنگ اکیڈمی بناکر دینے کا اعلان کردیا
قومی پہلوان انعام بٹ کی گھر میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں۔
ریسلر کی بارات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ بارات کے لئے نئی شیروانی اور کھسے بھی تیار ہوکرآچکے
انعام بٹ اپنی دلہنیا کی فرمائش پر سیاہ شیروانی اور کھسے پہنیں گے۔ شادی کے پرمسرت لمحات میں انعام بٹ کے اہلخانہ بھی خوشی سے نہال ہیں
اس سے پہلے قومی ریسلر کی رسم حنا کی تقریب آبائی شہر میں ہوئی۔ جس میں عزیزواقارت اور دوستوں نے شرکت کی ۔
روایتی شلوار قمیص میں ملبوس دلہا گھوڑے پر سوار ہوکر مہندی کی تقریب میں پہنچے، مہمانوں کی تواضع حلوہ پوری اور دیگر روایتی کھانوں سے کی گئی ۔ قومی ہیرو نے اپنے دوستوں کے ہمارے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔
کمشنر گجرانوالہ زمان اختر کی ورلڈ چیمپئن ریسلر کے گھرآمد ہوئی ۔ انہوں نے انعام بٹ کو مبارک باد دی اور شادی کے تحفے میں گوجرانولہ میں ریسلنگ اکیڈمی بناکر دینے کا اعلان کردیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،