محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے منعقدہ موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ سے دریافت ہونے والی زبان کو سمجھے کیلیے تین روزہ کانفرس کا آغاز کل سے ہوگا سیکریٹری اور ڈاریکٹر جنرل محکمہ ثقافت نے موئن جو دڑو کا دورہ کرکے انڈس اسکرپٹ کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا
سیکریٹری ثقافت سندھ اکبر لغاری کا کہنا تھا کہ 5 ہزار سال قدیم تہذیب موئن جو دڑو سے دریافت ہونے والے اسکرپٹ کو آج تک سمجھا نہیں جاسکا ہے آثار قدیمہ سے ملنے والی مہروں پر موجود زبان کو سمجھنے کے لیے 9 سے 11 جنوری تک تین روزہ انڈس اسکرپٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے
جس میں میں جاپان، جرمنی، ڈینمارک، اٹلی, چائینہ اور امریکا سمیت 17 مختلف ممالک سے آرکیالاجسٹس اور ماہر آثار قدیمہ شرکت کریں گے انڈس اسکرپٹ کانفرنس میں دو روزہ ورکشاپ،
میوزیکل کانسرٹ اور فائینل کانفرنس سیشن منعقد ہونگے جس میں آثار قدیمہ کے ماہرین موئن جو دڑو سے دریافت ہونے والے انڈس اسکرپٹ پر روشنی ڈالیں گے
جبکہ میوزیکل کنسرٹ میں بھی سندھ کے فوک میوزک اور سندھی ثقافت کے رنگ نمایاں نظر آئیں گے۔
اے وی پڑھو
سنہ 1925 میں ایک ملتانی عراق جا کر عشرہ محرم کا احوال دیتا ہے||حسنین جمال
ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے،مرتضی وہاب
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان