یہ واقعہ خان پور کے نواحی علاقہ چک 3 پی میں پیش آیا ہے اہل علاقہ کے مطابق آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کر کے بھیڑوں کے ریوڑ پر حملہ کیا ۔
اور آن کی آن میں 6 بھیڑیں چیر پھاڑ کر رکھ دیں جبکہ متعدد بھیڑیں زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس واقعہ سے انتظامیہ کی کتا مار مہم پر بھی کئی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اب بھی چک 3 پی اور اس کے گردونواح میں کتوں کے غول پھر رہے ہیں۔
جو کہ انسانوں اور جانوروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان اور اسسٹنٹ کمشنر خان پور سے آوارہ سگان کی تلفی مہم جامع انداز میں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،