لاہور: عراق میں امریکی حملے سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے معاملے پر پاکستان کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں ہونے والے واقعہ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دوسرے ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام اورطاقت کا یک طرفہ استعمال سے گریز کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ کشیدگی میں کمی کے لئے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
دوسری جانب ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے بغداد میں قتل پر ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظرلاہورمیں قائم امریکی قونصل خانے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،