نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

2019میں قانون سازی:سندھ اسمبلی دیگر صوبائی اسمبلیوں سے سبقت لے گئی

اگست دو ہزار اٹھارہ سے اب تک سندھ اسمبلی کے سات سیشنز ہوئے، سب سے طویل دورانیہ کا اسمبلی اجلاس نو جنوری کو شروع ہوا اور اٹھارہ مئی کو ختم ہوا

سندھ اسمبلی کا سیشن سال دو ہزار اٹھارہ میں شروع ہوا لیکن قانون سازی کے معاملے میں سندھ اسمبلی دیگر صوبائی اسمبلیوں سے سبقت لے گئی، ۔سندھ اسمبلی میں کتنی قانون سازی ہوئی اور کتنے اجلاس منعقد ہوئے۔

سندھ اسمبلی کے طویل ترین سیشنز ایک جانب پارلیمانی تاریخ کا ریکارڈ بن گئے تو دوسری جانب اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی بھی ایک ریکارڈ کی حیثیت رکھتی ہے ، اگست دو ہزار اٹھارہ میں سندھ اسمبلی کا سیشن شروع ہوا تو اکتیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ تک اکتیس بل پیش کئے گئے جنوری دو ہزار انیس سے بیس دسمبر تک مجموعی طور پر اٹھائیس سرکاری بل متعارف کروائے جا چکے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے صرف آٹھ بل متعارف کروائے گئے۔۔ مشیر قانون مرتضی وہاب تسلیم کرتے ہیں قانون سازی تو ہو رہی ہے لیکن قانین کے نفاذ میں مشکلات ہیں ۔

سندھ اسمبلی میں ہونے والی اہم قانون سازی کی بات کی جائے تو دو ہزار انیس میں حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے امل ایکٹ پاس کیا گیا، پولیس نظام کو موثر بنانے کیلئے پولیس ایکٹ دو ہزار انیس منظور کیا گیا ۔

صحت کے شعبے میں شہید بینظیر ٹراما سینٹر کا قیام اور دل کے امراض کیلئے این آئی سی وی ڈی کے تحت سندھ بھر میں سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کا بل سرفہرست ہے، مفاد عامہ میں گٹکے پر پابندی کا بل منظور ہوا ۔۔ سندھ حکومت میں شامل مشیروں کو ایوان کی کاروائی میں حصہ لینے کا بل بھی منظورکیا گیا جبکہ طلبہ یونینز پر سے عائد پابندی اٹھانے کا بل قانون سازی کے مراحل میں ہے ۔۔لیکن اپوزیشن قوانین کے نفاد پر تحفظات رکھتی ہے۔

اگست دو ہزار اٹھارہ سے اب تک سندھ اسمبلی کے سات سیشنز ہوئے، سب سے طویل دورانیہ کا اسمبلی اجلاس نو جنوری کو شروع ہوا اور اٹھارہ مئی کو ختم ہوا اسی دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گرفتار بھی ہوئے اور پھر ضمانت پر رہا بھی ہوئے ۔

About The Author