وفاقی وزیر علی امین کی وژن کے مطابق زکواة کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا ،انور خان یوسفزئی ایڈووکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءجمیل احمد ترک ایڈووکیٹ ،خیال محمد شیرانی ایڈووکیٹ ،سعداللہ خان ایڈووکیٹ ،صلاح الدین گنڈہ پور اور صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے انور خانیوسفزئی ایڈووکیٹ کو زکواة کمیٹی ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کا چیئر مین مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے ضلع ڈیرہ کے غریبوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،اور غریبوںکی طرف سے خوشی اور بھرپور مسرت کااظہار کیا جارہا ہے جبکہ ضلع بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انور خان یوسفزئی ایڈووکیٹ کی تقرری کے بعد زکواٰة کی تقسیم میں میرٹ کا بول بالا ہوگااورکسی بھی غریب کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، حقدار غریبوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر زکواٰة کی فراہمی جبکہ بیوہ خواتین کو خودکفیل بنانے کے لئے انہیں سلائی مشینیںدی جائی گی۔ انہوںنے کہا کہ انور خان یوسفزئی ایڈووکیٹ ایک دیانت دار سماجی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی غریبوں کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی ہے،ادھر جمعہ کے روز بھی انور خان یوسفزئیایڈووکیٹ کے دفتر میں مبارک باد کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ،اس موقع پر انور خان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ زکواة کی تقسیم کے لئے دیانتدار افراد کو جلد دسٹرکٹممبر مقرر کر دیا جائے گا۔ زکواة فنڈز میں کسی بھی قسم کا گھپلا برداشت نہیں کیا جائے گا،غریبوں ،یتیموں اور بیواﺅں کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کیے جائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ وہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علیامین خان گنڈ ہ پور کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس اہم عہدے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ ان کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں زکواة کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنا نے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
٭٭٭
موبائل فونز چھیننے کی واردات ناکام ، ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دکانداروں نے موبائل فونز چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف موبائل فونز چھیننے کی ناکام کوشش کا مقدمہدرج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مطابق تھانہ کینٹ کی حدود الحمد پلازہ نزد جانز ہوٹل میں پہاڑ پور کے رہائشی نعیم جاوید مروت نامی شخص موبائل خریداری کے بہانے الحرم موبائل شاپ پر آیا جہاں پر دکاندارنے اسے ایک لاکھ 16 ہزار پانچ سور وپے مالیت کے5 عدد موبائل دیئے اس دوران اس نے دوکان کے مالک ذیشان شیخ کی آنکھوں می سرخ مرچیں ڈال دیں اور ملزم نے دکاندار سے موبائل فونز چھین کرفرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران شور شرابے پرقریبی دوکانداروں نے ملزم کو چھینے گئے موبائلوں سمیت قابوکرکے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بعدازاں خوب دھلائی کے بعد اسے کینٹ پولیس کےحوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ مقدمہ جرم زیر دفعات 382/511 ت پ درج کرلیا ہے ۔
٭٭٭
بھائی کا قاتل پولیس کے ہاتھوں گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس کی کامیاب کاروائی ، بھائی کا قاتل چھوٹابھائی پولیس کے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدود میں محلہ مدہ خیل پنیالہ میں12دسمبر2019کو سکول نہ جانے پر چھوٹے کو ڈانٹ پٹ کرنے کے باعث چھوٹے بھائی صبور علی ولد عبدالحمید نے غصہ میں آکر اپنے گھر کے اندر موجود اپنے بڑے بھائی 18 سالہ منصور علی کو فائرنگسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، مقتول کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے اس کے چھوٹے بیٹے کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ۔گزشتہ روز نواب پولیس نے کامیاب کاروائی کے دورانبھائی کے قاتل ملزم صبور علی کوگرفتار کرلیا ہے۔
٭٭٭
ماڈل ہاسٹل میں فرضی مشق کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کے ماڈل ہاسٹل میں دہشت گردانہ حملے کو بھرپور دفاعی انداز میں ناکام بنانے کی غرض سے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیاجس میں پولیس ، ایلیٹ فورس اورریسیکو1122-فورس کی مشقوں میں دیگر انتظامی اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے اور یرغمالیوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا عملی مظاہرہ پیشکیا۔ فرضی مشق کے دوران پولیس جوانوں نے مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کی خاطر پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبیامداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملہ سے خود کو محفوظ رکھنے کی ڈرل دہرائی ۔ اور مختلف فارمیشنز کا عملی مظاہر ہ پیش کیا۔ مشقو ں کے موقع پر پولیس جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا اور حفاظتیاقدامات و ہائی الرٹ سیکیورٹی کے تحت گومل یونیورسٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی مناسب اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ ضلع بھر میں انسداد دہشت گردی اور نگرانی کی موثر حکمت عملی کے تحت جاری پولیس فورس کیعملی مشقوں کے مقاصد اور افادیت کے حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) واحد محمود کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جبکہ قانون کی حکمرانی اور ریاست کیرٹ کو برقرار رکھنا پولیس فورس کی حلف وفاداری کا نقطہ نظر ہے ۔ جس کے لیے تمام توانائیوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تجربے اور درپیش چیلنجز سے بہتر طور پر نبرد آزما پولیسفورس امن کی ضامن بن چکی ہے۔ ڈی پی او نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں میں حاصل کردہ تجربے کو عوام کے بہتر مفاد کے لیے بروئے کار لائیںاور پروفیشنلزم کی بنیاد پر مطلوبہ احداف حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں تاکہ شرپسند عناصر کو اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کا کوئی موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز کا بھرپور دفاع یقینی بنانے کےلیے پولیس جوانوں کی عملی مشقوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
٭٭٭
شہر کے ہزاروں باسی گندا بدبودار اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر کے ہزاروں باسی گندا بدبودار اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ،سیویج کی پائپ لائنیں جگہ جگہ سے لیک ہونے کی وجہ سے صاف پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونےلگا۔ڈیرہ شہر کے باسی گندا بدبودار ،مضر صحت پانی پینے پر مجبور ،منرل واٹر فروخت کرنے والوں کی چاندی ،غریب عوام صاف پانی کے لئے دربدر ،شہری اور بچے واٹر پلانٹس پر پانی لینے جائیں تووہاں لمبی قطاروںمیں کھڑا ہونا پڑتاہے ۔شہر میں مختلف علاقوں میں لگے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے واٹر فلٹر تبدیل نہ ہونے کے باعث واٹر فلٹر پلانتس خاموش زہر اور قاتل بن چکے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی ڈیرہ کیانتظامیہ کی طرف سے کوئی بی بندوبست نہیں کیا جارہا جن کے باعث پانی میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم شامل ہورہے ہیں ۔اندرون شہر کے علاقہ مکینوںنے بتایا کہ واٹر سپلائی کی لائنیں زنگ آلود ہونےکی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی واٹر سپلائی کے پانی میں شامل ہوکر گھروں میں سپلائی کیا جارہا ہے ۔شہری اس پانی کو امرت سمجھ کر پینے پر مجبور ہیں ۔ڈیرہ شہر کے شہریبنیادی سہولتوں سے بری طرح محروم ہوچکے ہیں منتخب عوامی نمائندوں نے شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے راہ فرار اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں شہری خطرناک موذی امراض میں مبتلا ہورہےہیں ۔شہریوںنے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ شہر کے شہریوں کو بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ گندہ پانی پینے کی وجہ سے موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔
٭٭٭
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ راحد اللہ خان کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ،اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیونے سبزی وفروٹمنڈی ڈیرہ کا علی الصبح اچانک دورہ اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے نیلامی کے عمل بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ ایڈیشنلاسسٹنٹ کمشنر ریونیونے سبزی منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور اور سرکارکی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی ۔اس موقع پر خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹکمشنر نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاءخوردونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پر فراہم اشیاءخوردونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فرو شیاور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔انہوںنے دکانوں پر ریٹ و نرخنامے دیکھے اور خلاف ورزی برتنے والوں کو متنبہ کیا کہ آئندہ انکے خلاف سخت سے سخت کارواءکی جاہیگی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ کمشنر ڈیرہ کے احکامات کے مطابق عوام کو سستے داموں پھل و سبزیاں مہیا کی جائیں گی۔چوربازاری اور نرخنامے سے زائد قیمت پر بیچنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
٭٭٭
حکومت نے احساس پروگرام کے تحت سکالرشپس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت نے احساس پروگرام کے تحت سکالرشپس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کل سکالرشپس 50 ہزار ہیں حکومت کو ایک لاکھ، 32 ہزار درخواست موصولہوگئیں،حکومت 50 ہزار طلباءکے بعد مزید طلباءکو بھی سکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا،ملک بھر میں 119 سرکاری جامعات کے طلباءسکالرشپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے،ضرورت مند بچوں کو سکالرشپس دینے کےلیے تعداد بڑھائی جائے گی،وزیر اعظم نے احساس سکالرشپس میرٹ پر دینے کی ہدایت کردی،حکومت نے سکالرشپس کے لئے 5 ارب روپے مختص کیے تھے،سکالرشپس میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکملچھان بین کریں گے۔
٭٭٭
قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میںمطلوب مفرور اشتہاری ملزم پکڑا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میںمطلوب مفرور اشتہاری ملزم اکبر زمان ولد خان زمان بھٹی سکنہ کڑی عمر خان ٹانک حال نواب کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس کےمطابق مفرور اشتہاری ملزم یونیورسٹی پولیس کو سال 2014 میں قتل جبکہ رواں سال اقدام قتل کے دو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔مفرور اشتہاری ملزم کو بنوں جیل سے رہا ہونے ہر یونیورسٹی پولیس نےاسے ضمیمہ ب کے تحت باضابطہ گرفتارکرلیاہے۔
٭٭٭
کلاشنکوف ، کارتوس اور چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یارک پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف بیس کارتوس اور چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یارک پولیس نے علاقہ واندہ کالی میںسرچ آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف ،بیس کارتوس اور چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ۔
٭٭٭
رواں سال کے دوران دہشت گردی اوردیگر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخوامیں رواں سال کے دوران دہشت گردی اوردیگر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی، پولیس رپورٹ۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال جرائم کی روک تھام اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے انتہائی تسلی بخش رہا۔اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی جو کہ صوبے میں اچھی اور موثر پولیسنگ کی آئینہ دار ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلےسال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔تقابلی جائزے کے مطابق پچھلے سال اغواء برائے تاوان کے 11 واقعات کے مقابلے میں رواں سال7 واقعات ہوئے جوکہ سال گزشتہ سی4عددکم ہیں اور 36فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔اسی طرح گزشتہ سال 20884 اشتہاری مجرمان کے مقابلے میں رواں سال کے دوران 20889اشتہاری مجرمان گرفتارہوئے۔گذشتہ سال قتل کے 2383 جبکہ رواں سال 2332واقعات رونما ہوئے جو کہ 51عدد کم ہیں۔اسی طرح سال 2018 میںزبردستی گاڑی چھیننے کے 31 واقعات اور سال 2019 میں 26 واقعاترونما ہوئے جو کہ پچھلے سال سے 5کم ہیں اور 16فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ گذشتہ سال ہوائی فائرنگ کے حوالے سے بھی یہ سال بہتر رہا۔ 7206 کے مقابلے میں رواں سال 6277 واقعات رونما ہوئےجو کہ 929 کی کمی کو ظاہر کرتا ہیں۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔پچھلے سال کے دوران81واقعات رونماہوئے تھے جبکہ رواں سال79واقعات رونماہوئے جوکہپچھلے سال کے مقابلے میں 2عدد کم ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف بھی پولیس کی کارکردگی ہر حوالے سے بہتر رہی۔ گذشتہ سال کے دوران 20452 کلو گرام منشیات کے مقابلے میں رواں سال 22979کلو گرام برآمد کی گئیں، پچھلے سال 19051.311 کلو گرام چرس کے مقابلے میں رواں سال 21113.603 کلو گرام، افیون کی برآمدگی پچھلے سال 716.088 کلو گرام کے مقابلے میں رواں سال767.975 کلو گرام، پچھلے سال 658.986 کلو گروام ہیروئن کے مقابلے میں رواں سال 989.091 کلو گرام اور پچھلے سال 26.78 کلو گرام آئس کے مقابلے میں رواں سال 108.721 کلو گرامآئس برآمد کی گئی آئس کی برآمدگی 317 فی صد زیادہ ہیں۔جو کہ آئس کیخلاف خیبر پختونخوا پولیس کی پ±ر زور کارروائیوں کی آئینہ دار ہے۔اسلحہ آرڈیننس کے تحت گذشتہ سال 30256کیسز درج ہوئے تھے جبکہرواں سال 31841 کیسز درج ہوئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 1585 عدد زیادہ ہیں۔اسی طرح 2018 میں 1073عدد ڈائنامائٹس اور رواں سال کے دوران 2309 عدد ڈائنامائٹس پکڑے گئےجو کہ 1236عدد زیادہ ہیں۔ گذشتہ سال 2259 عدد رائفلز کے مقابلے میں رواں سال 2299 عدد رائفلز برآمد کی گئیں جو کہ 40 عدد زیادہ ہیں۔ پچھلے سال 6682عدد شاٹ گن کے مقابلے میں رواں سال6763 عدد شاٹ گن برآمد کئے گئے جو کہ سال گذشتہ سے 81 عدد زیادہ ہیں اور سال2018 میں 28134 عدد پستول کے مقابلے میںرواں سال 30558 عدد پستول برآمد کئے گئے جو کہ 2424 کا اضافہ ظاہرتے ہیں۔
٭٭٭
شدید دھند اور سخت سردی نے گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر نواحی و مضافاتی مقامات پر شدید دھند اور سخت سردی نے گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ حالیہ چندروز سے جاری شدید دھند کا سلسلہ جمعہ کوبھی جاری رہا جس کے باعث کئی مقامات پر چند قدم سے آگے کوئی ٹریفک دکھائی نہ دے رہی تھی جس سے ٹرانسپورٹ سست روی کا شکار رہی اور روزانہ سفر کر کے دوسرے شہروں میں آنے جانے والے سرکاریملازمین بھی بر وقت دفاتر نہ پہنچ سکے نیز دوپہر گئے تک ٹریفک کی روانی مثاتر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود دھند کے اوقات میں اہمترین شاہرات پر رواں دواں گنے کی لوڈ ٹرالیوں پر کسی قسم کے ریفلیکٹر ، فلیکس سائن یا بیک لائٹس نہ لگائی گئی ہیں جس سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں شدید سردی کے دوران بچوں اورزیادہ عمر کے بزرگوں میں نمونیہ و دیگر موسمی بیماریاں زور پکڑ رہی ہیں اور خشک سردی کے باعث بچوں اور بزرگوں میں شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین طب نے صحافیوں سے بات چیت کےدوران بچوں اور بزرگوں سمیت دمے اور چیسٹ کے دیگر امراض و عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو شدید سردی و دھند میں گھر سے باہر نہ نکلنے اور زیادہ سے زیادہ گرم لحاف و گرم کپڑوں میں ملبوس رہنے کی ہدائتکی ہے تاکہ انہیں اپنے امراض میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے اکثر مقامات پر شدید سردی و دھند کے دوران بجلی و گیس بھی مسلسل غائب رہنے سے شہریوں کو سخت
مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
٭٭٭
کاغذی لیموں اور ترشاوہ پھلوں کے باغات کو کورے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریسرچ انفارمیشن یونٹ کے ترجمان نے موجودہ خشک سردی ، بارشیں نہ ہونے ، دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث آم ، لیچی ، کیلے ، امرود ، کاغذی لیموں اور ترشاوہ پھلوں کےباغات کو کورے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور باغبانوں سے کہاہے کہ وہ اپنے باغات ، پھلوں ، پودوں ، نرسریوں کو کورے کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے فوری احتیاطی ، حفاظتی وتدارکیتدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایاکہ یکم جنوری سے لیکر15فروری تک میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کا زیادہخطرہ ہوتاہے اور کورے کے دوران پھلوں کا رس خشک ہونے کے علاوہ اس کا چھلکا پھٹ جاتاہے اور نرم و نازک شاخیں خشک ہو جاتی ہیں جس سے پودا بری طرح متاثر ہو کر پھل دینا بند کردیتاہے۔انہوںنےبتایا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورے کے مضر اثرات سے بچا جاسکتاہے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ پودے کو تندرست اور توانا رکھا جائے۔بیماریوں اور کیڑے جو پودے کو کمزور کردیتے ہیں ان کیروک تھام کے لیے مناسب ادویات کا سپرے کیا جائے۔ اگر پودا صحت مند ہوگا تو کورے کے اثرات کا مقابلہ کرسکے گا۔ انہوںنے بتایاکہ دوسری اہم احتیاطی تدبیر یہ ہے کہ چھوٹے اور نازک پودوں کو دسمبرکے آخر میں پرالی یا پلاسٹک شیٹ کے چھپر بنا کر ڈھانپ دیا جائے اس کے علاوہ کورا پڑنے کی راتوں میں باغات کو ہلکی سی آبپاشی کردی جائے کیونکہ مٹی پانی سے جلدی ٹھنڈی ہوجاتی ہے اور اس طرح پودےکورے کے برے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔ہوا کو روکنے والی باڑیں بھی کورے کے اثر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پودوں کے تنوں کو نیلا تھوتھا اور چونا کے محلول سے سفیدی کردی جائےایسا کرنے سے پودے گرمی اور سردی کے مضر اثرات سے محفوظ رہتے ہیںاور کورا پڑنے والی راتوں میں باغات اور نرسریوں کو مصنوعی طریقے سے گرم کرنے سے کورے کے مضر اثرات سے بچا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ باغبان مزید رہنمائی ، معلومات ، مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا ایگریکلچر فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
٭٭٭
ستمبر کاشتہ کماد کی کٹائی و پیلائی کے لئے خصوصی ہدایات جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریسرچ انفارمیشن یونٹ کے ترجمان نے ستمبر کاشتہ کماد کی کٹائی و پیلائی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں جدید سفارشات پر عملدرآمد یقینیبنائیں تاکہ بعد میں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرناپڑے۔ جمعہ کے روزصحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ کاشتکار کماد کی کٹائی اس وقت کریں جب فصل مکمل طور پر پک کر تیار ہوجائے اورچینی کی یافت اپنے عروج پر ہو۔انہوںنے کہا کہ گنا سطح زمین سے ڈیڑھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے اور اس پر موجود کھوری اور جڑیں بالکل صاف کرنی چاہئیں نیز چھلائی کے دوران آغ اتارتے وقت ساتھ ہیدوتین کچی پوریاں بھی کاٹ دینی اور بیمار و کیڑوں سے متاثرہ گنے بھی نکال کر علیحدہ کرلینے چاہئیں تاکہ بیماری صحت مند گنوں پر اثر انداز نہ ہو اور گرے پڑے سوکھے گنے صحت مند گنوں میں شامل نہ کیےجائیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ سیدھے کھڑے کماد میں ریکوری بہتر ہوتی ہے جبکہ گری ہوئی فصل کی ریکوری بہت کم ہوجاتی ہے اور چونکہ گری ہوئی فصل زیادہ عرصہ تک کھیت میں پڑی رہے تو وقت کے ساتھساتھ ریکوری کم ہوتی رہتی ہے اس لیے گری فصل کی پیلائی فوری طورپر کر نی چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ گنے کی بہتر پیداوار لینے کے لیے فصل کو گرنے سے بچانا اشد ضروری ہے۔
٭٭٭
بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لئے مناسب دیکھ بھال کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے ضلع بھر میں بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میںاسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2 سے 3 مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جائے تاکہ فصل کو بڑھنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محکمہ کے ترجمان نے ایکملاقات کے دوران کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگاﺅ متاثر نہ ہو۔انہوںنے کہا کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفیکے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت ، پانی ، کھادوں ، سپرے کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے کسی بھی وقت محکمہ زراعتکے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭
سردی کی لہر مارچ کے مہینے تک برقرار رہنے کا امکان
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھرمیں ماضی کے مقابلے میں سردی کا موسم بے حد شدید ہوگا، رواں برس دسمبر کا مہینہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ سرد رہا، سردی کی لہر مارچکے مہینے تک برقرار رہنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ رواں برس ملک میں سردی کا موسم ماضی کے مقابلے میں شدید ہو سکتاہے۔ماہرین موسمیات کا بتانا ہے کہ رواں برس اکتوبر میں غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں۔ رواں برس مون سون بارشوں کا سیزن توقع سے زیادہ طویل رہا۔ اسی باعث ملک کے کئی علاقوں میں وقت سے قبل ہیموسم سرد ہو چکا تھا۔ جبکہ رواں برس دسمبر کا مہینہ بھی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ سرد رہا ہے۔ جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنوری میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گا جو مارچ کے مہینے تک وقفےوقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔اسی باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں مارچ کے ماہ تک سردی کا موسم برقرار رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اوربالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔رپورٹکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے اور ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ