مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ ظہوردھریجہ کی جام ہاوس گانگا نگر آمد

ریکوری کے مطابق ریٹ نہ ملنے کا پاکستان بھر میں سب سے زیادہ نقصان بھی سرائیکی وسیب کے اضلاع کے کسانوں کا ہو رہا ہے.

رحیم یار خان
سرائیکستان قومی کونسل کے سربراہ ظہور احمد دھریجہ کی جام ہاوس گانگا نگر آمد ہوئی ہے ۔

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا سے سرائیکی وسیب، صوبہ اور کسانوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ظہور دھریجہ نے کہا کہ بالادست طبقات نے قانون کو موم کی ناک بنا رکھا ہے.جہاں اور جس وقت چاہتے ہیں قانون میں اپنے مفاد میں فوری ترمیم کر لیتے ہیں یا آرڈیننس لے آتے ہیں.خطہ سرائیکستان کے عوام مسلسل دھوکہ باز، ٹھگ اور سوداگر سیاست دانوں کا شکار اور کھاج بنے ہوئے ہیں. اپنا صوبہ اپنا اختیار کے نام پر ووٹ لینے والے مفاد پرست سوداگر سیاست دان ہی دراصل سرائیکی صوبے کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہیں. اب تو ہمیں ان کے نام کے طعنے سننے پڑتے ہیں کہ آپ کے اپنے لوگوں کے پاس ہی صوبہ پنجاب کا اقتدار ہے.اپنے کام بھی کروا لو اور اپنا صوبہ بھی بنوا لو.

ظہور دھریجہ نے کہا کہ آئندہ عوام کو ٹھگ باز سیاستدانوں اور جھوٹی سیاسی جماعتوں سے بچنا ہوگا

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ گنے کی مٹھاس اور ریکوری کے مطابق ریٹ نہ ملنے کا پاکستان بھر میں سب سے زیادہ نقصان بھی سرائیکی وسیب کے اضلاع کے کسانوں کا ہو رہا ہے. کیونکہ ہماری گنے کی ریکوری 13سے13.50فیصد تک ریکوری ہے جبکہ ہمیں ریٹ 8پرسنٹ کے حساب سے دیا جاتا ہے. گنے کا کم از کم ریٹ 300روپے من کسانوں کا حق بنتا ہے. جس پر شوگر مافیا مسلسل متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون اور حکومت کی آشیر باد سے ڈکیتی ڈالتی چلی آ رہی ہے.تقریبا بڑی پارلیمانی جماعتوں کے قائدین خود اور کچھ کی اے ٹی ایم مشینیں شوگر مافیا کا حصہ ہیں. اس لیے ان جماعتوں سے وابستہ سیاسی شخصیات کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر خاموش ہیں.یہ نااصافی اور ظلم کا نظام ہے. ظالم کا ساتھ دینے والے خاموش تماشائی بھی بڑے ظالم ہیں.اس موقع پر جام خورشید احمد دھریجہ، جام محمد لطیف دھریجہ، محمد راشد مجنوں گانگا، جام عون محمد عمران گانگا و دیگر بھی موجود تھے.

%d bloggers like this: