مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سرائیکی پارٹی ملتان شہر کے زیر اہتمام رواں سال کا 102واں مظاہرہ

شعیب نواز بلوچ نے کہا کہ سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا کے اوپر ناجائز ایف آئی آر درج کی گئی ہے

ملتان:پاکستان سرائیکی پارٹی ملتان شہر کے زیر اہتمام رواں سال کا 102وان مظاہرہ کی قیادت چیئرپرسن بی بی نخبہ تاج لنگاہ, مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس, مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ, مرکزی رہنما سردار سلطان محمود خان کلاچی, سٹی صدر ملتان شعیب نواز بلوچ نے کی. مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی بی نخبہ تاج لنگاہ نے کہا حکمران سرائیکی صوبے کا وعدہ پورا کریں جلد از جلد سرائیکی صوبے کا اعلان کریں حکمرانوں کی حکومت سرائیکی قوم کے ووٹوں کی مرہون منت ہے اس سے پہلے کے سرائیکی قوم شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں حکومت اپنے وعدہ کے مطابق سرائیکی صوبے کا اعلان کریں.پاکستان سرائیکی پارٹی 23اضلاع پر مشتمل سرائیکی صوبہ کا قیام چاہتی ہے. مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ سرائیکی قوم کو اس کے حق سے محروم کیا جارہا ہے تمام سرکاری محکموں میں سرائیکیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے. سرائیکی طلبا کو میرٹ پر ہونے کے باوجود نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں. سرائیکی علاقہ کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جارہے ہیں. پنجابی بیوروکریسی اور اسٹیبلییشمنٹ سرائیکی قوم کا استحصال کر رہی ہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سرائیکی قوم کو پیچھے رکھا جا رہا ہے اور ریاست سرائیکیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے. جس سے سرائیکی قوم انارکی کی زندگی جینے پر مجبور ہیں. اس. موقع پر ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے کہا کے آکر حکمران جماعت نے سرائیکی صوبہ کا اعلان نہ کیا تو وکلا پاکستان سرائیکی پارٹی کے ساتھ ہین.سردار سلطان محمود خان کلاچی نے کہا سرائیکی علاقہ کے ایک کروڑ لوگ غربت کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں روزگار کیلئے گئے ہوئے ہیں اور وہاں پر غربت کی وجہ سے سرائیکی علاقہ کی خواتین گھروں پر کام کرنے پر مجبور ہیں اور وہاں پر سرائیکی لوگوں کے ساتھ حقارت آمیز سلوک کیا جاتا ہے سرائیکی صوبہ جلد از جلد دیا جائے. شعیب نواز بلوچ نے کہا کہ سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا کے اوپر ناجائز ایف آئی آر درج کی گئی ہے, ایف آئی آر صرف تعصب کی بنیاد پر کی گئی ہے اس کو جلد از جلد ختم کیا جائے سرائیکی سٹوڈنٹ جہاں جہاں پر ہیں وہ سرائیکی قوم کا سرمایہ ہے. پاکستان سرائیکی پارٹی ہر سرائیکی کے ساتھ کھڑی ہے. اس موقع پر نورالحق جھنڈیر,نوشین بلوچ ایڈووکیٹ, وسیم خان ایڈووکیٹ , ملک نعیم ایڈووکیٹ ,جاوید شانی, صابر لنگاہ, کنور اقبال ایڈووکیٹ, محمد نعمان خان, کامران, حسن مشتاق بھٹہ, راؤ زاہد ایڈووکیٹ,کامریڈ غلام محمد تھیم ,یعقوب وینس اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین موجود تھے.

%d bloggers like this: