وفاقی وزیرشیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
بھارت خود اپنے چنگل میں پھنس چکا ہے،بھارت میں جگہ جگہ آزادی اور انقلاب کے نعرے لگ رہے ہیں،
بھارت کی مختلف ریاستوں میں نوجوان سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں،
بھارتی مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،ایسے میں پاکستان میں وہی روایتی سیاست ہورہی ہے،
کچھ لوگ لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کررہے ہیں،شوق سے کریں،ان کے پاس حرام کا پیسہ ہے سندھ سے لوگ لارہے ہیں،
سندھی بھائیوں سے کہتا ہوں ان سے ہزاروں روپے لینا یہ چھوڑ جاتے ہیں،یہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیخ پا ہیں،
احتساب کےبغیر جمہوریت نامکمل ہے،عمران خان کا نام احتساب خان ہے،آج مسیحی بھائیوں کیلئے خصوصی ٹرین چلائی،
ٹرین میں جگہ کم پڑگئی مسافروں کو چھتوں پر بیٹھناپڑا،راولپنڈی والوں نے منی لانڈرنگ کرنے والوں کو مستردکیا،اپوزیشن نے مہنگائی کےخلاف کوئی جلوس نہیں نکالا،
بلاول بھٹو نے نیب کو خط لکھا کہ ہمیں پکڑا تو خوفناک بن جائیں گے،بلاول بھٹو کہتے ہیں میں بچہ تھا جب 5کمپنیوں کا ڈائریکٹر بنا،آپ 23سال کی عمر میں بچے نہیں تھے،بلاول بھٹو سے کہتا ہوں بچے ہوئے ہو تو بچ کے کھیلو،
سارے سن لو میں لاڑکانہ آرہا ہوں،آپ میرے شہر آئیں گے تو میں بھی جواب دینے آپ کے شہرآوَں گا،راناثنااللہ اور احسن اقبال سے متعلق قانونی ٹیم مناسب جواب دےگی،
جذباتی باتیں نہیں کرتا جو کہتا ہوں ہوش میں کہتا ہوں،ان 17ماہ میں سب سے زیادہ سازشیں کی گئیں،عمران خان کہیں نہیں جارہے،آپ کی سیاست ختم ہورہی ہے،
آپ نے ملک کو نہ لوٹا ہوتا تو ملک کے اتنے مسائل نہ ہوتے،مریم نوازکوبیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینےکا فیصلہ متفقہ تھا،کابینہ میں نوازشریف کو بیرون ملک جانے کیلئے16ووٹ دیئے گئے،
وفاقی وزیر شیخ رشید کا لاڑکانہ میں جلسہ کرنے کااعلان
شیخ رشید کی زبان پھسل گئی، قائداعظم کے یوم پیدائش کو برسی بول گئے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،