بہاول پور:: میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئی )ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سےپنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں جاری احتجاج بارے پی ایم اے بہاولپور کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔
صدر پی ایم اے بہاولپور ڈاکٹر منیر صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہماری سفارشات پر عمل نہ کیا تو وائی ڈی اے کے لانگ مارچ میں شامل ہو جائیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیچنگ اسپتالوں میں ایم ٹی ائی ایکٹ کے نفاذ کے معاملے پر پی ایم اے بہاولپور کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سفارشات پر عمل نہ کیا تو وہ وائی ڈی اے کے لانگ مارچ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر منیر صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت نے وعدہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے حقوق کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گام اگر ایسا نہیں ہوا تو پی ایم اے کا راستہ بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہو گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ