مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور: ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55ہوگئی

وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں زیر علاج چھ اور مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق  ہو گئی ۔

بہاول پور میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ڈینگی سینٹر کا دورہ کیا۔

راولپنڈی اسلام اباد اور کراچی میں ڈینگی سے متاثر ہو کر وکٹوریہ اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج چھ مذید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے نئے قائم ہونے والے ڈینگی سینٹر کا خصوصی دورہ کیا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. رواں سال وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج 55 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 28 اسلام آباد، 11 کراچی، 5 راوالپنڈی، 2 لاہور اور ایک مریض پشاور میں ڈینگی سے متاثر ہو کر علاج کے کے لیے وکٹوریہ اسپتال آیا ہے۔

%d bloggers like this: