لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کوٹ لکھپت میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں بی کلاس دی گئی ہے جس کے تحت انہیں میٹرس، چئیر اور اخبار کی سہولت بھی میسر ہو گی۔
پنجاب کے محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مریم نواز کو میٹرس، چئیر اور اخبار کی سہولت حاصل ہوگی۔
مریم نواز کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے سہولیات کی فراہمی بارے جیل حکام کو آگاہ کر دیاہے۔
خیال رہے کہ مریم نواز کے والد میاں نواز شریف اور چچا زاد بھائی حمزہ شہباز پہلے ہی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ کیمپ جیل میں خواتین کی بیرک نہ ہونے کی وجہ سے مریم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی لاہور کی احتساب عدالت نے مریم نواز کو جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ