کراچی:
سندھ میں طلبہ تنظیمیوں کی بحالی کیلئے بل صوبائی اسمبلی میں آج پیش کیا جائے گا۔
مجوزہ بل کے مطابق طلبہ کو یونین سازی کےساتھ فیصلہ سازی کا اختیاربھی دیا جائے گا ان کے الیکشن ہر سال ہوں گے۔
جامعات منتخب طلبہ یونین کے ایک نمائندے کو سنڈیکیٹ، سینیٹ اور بورڈ میں شامل کریں گی۔
ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تعلیمی ادارے میں کسی بھی سبب ہڑتال کرنا اور تدریسی عمل معطل کرناجرم تصور ہوگا
جب کہ ہر تعلیمی ادارے میں ہراسگی سے تحفظ کےلیےکمیٹی بھی قائم کی جائےگی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،