نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کٹس جلد تیار کرکے تقسیم کرنے کی ہدایت  بھی کردی ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامی و سیاسی ٹیم کو متحرک کر دیا ہے۔

لاہور: پنجاب حکومت کا انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے انسداد ڈینگی کٹس تیار کرنے کیلئے کام شروع کر دیاہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کٹس جلد تیار کرکے تقسیم کرنے کی ہدایت  بھی کردی ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامی و سیاسی ٹیم کو متحرک کر دیا ہے۔

عثمان بزدر نے کہا میں نے گزشتہ روز راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کے دورے کرکے ڈینگی کی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن وسائل فراہم کرے گی۔ ڈینگی کو مسلسل محنت سے شکست دیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری ادویات موجود ہیں۔انسداد ڈینگی مہم میں جہاں کمی یا خامی ہے، اس کو فی الفور دور کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔میں خود انسداد ڈینگی مہم کو لیڈ کر رہا ہوں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا بہترین کارکردگی پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ ڈینگی کے مریضوں کی دن رات خدمت کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔

About The Author