اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورحقائق منظرعام لائے جائیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط  لکھا ہے جس میں تنازعہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا قانونی کیس بیان کیا گیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورحقائق منظرعام لائے جائیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمائیت جاری رکھے گا ،پانچ اگست کا اقدام یکطرفہ، غیر آئینی ، عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بزور طاقت مسلم آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ،پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے ،تنازعہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ۔

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہئے ،سلامتی کونسل ، عالمی فورمز، اعلانات شملہ ، لاہور اور اسلام آباد کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ،بھارت نے ان فورمز سمیت باہمی بات چیت میں کشمیر کو تنازعہ تسلیم کیا ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا آٹھ ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کو بدترین کرفیو سمیں محصور رکھاہوا ہے ،مسلسل کرفیو کے سبب ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی ۔

انہوں نے کہا بھارت نے اپنے حالیہ اقدامات سے پورے خطے کے امن و امان کو داوٴ پر لگا رکھا ہے ۔

%d bloggers like this: