راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے ۔ سری لنکا کے پہلی اننگز 6 وکٹ کے نقصان پر 308 رنز پر ڈیکلیئر کی۔ قومی ٹیم 2 وکٹ کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ بارش اور کم روشنی کے باعث 4 روز تک میچ کی پہلی اننگز بھی مکمل نہ ہو سکی۔ میچ کا چوتھا روز گراونڈ گیلا ہونے کے باعث مکمل واش آوٹ ہو گیا۔ تیسرے روز بارش کے باعث ایک گھنٹے کا کھیل بھی ممکن نہ سکا۔
دوسرے روز بارش اور کم روشنی کے باعث صرف 18 اشاریہ 2 اوورز کا کھیل کھیلا جا سکا۔ پہلے روز کی گیم کم روشنی کی وجہ سے 68 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز عابد علی نے ورلڈ رکارڈ قائم کر دیا۔عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے۔
قومی بلے باز عابد علی نے تاریخی ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کر دی۔
عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔اوپنر بلے باز کو ٹیسٹ میچ میں موقع دیا گیا تو ایک سو تراسی گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو رنز بنا دیے۔
اس سے پہلے رواں سال مارچ میں یو اے ای میں عابد علی کو پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں موقع دیا گیا۔۔۔۔
عابد علی کو کینگروز کے خلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں میدان میں اتارا گیا۔۔۔۔
بتیس سالہ کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو پر ہی آسٹریلوی باولرز کی دھلائی کر دی۔۔۔۔
اوپنر بلے باز نے نو چوکوں کی مدد سے ایک سو انیس گیندوں پر ایک سو بارہ رنز بنائے تھے۔۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ