سردی کا مزہ دوبالا کرنے والی ڈش لاندی نہ صرف بارکھان شہر بلکہ بارکھان کے ارد گرد کے دیہاتوں میں صدیوں سے مقبول ہے۔
موسم نے تیور کیا بدلے بارکھان کے دیہاتیوں نے سردیوں کی سوغات لاندی کا کا اہتمام کرنا شروع دیا۔
بارکھان میں صدیوں سے لاندی کا اہتمام کیا جاتا ہے لاندی کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے یہ ایک دلچسپ کہانی ہے ۔
بارکھان کے دیہاتوں اور گردونواح میں ہر سال لاندی کی جاتی ہے ۔ کم وبیش ہر شخص ایک تیس سے پینتیس ہزار روپے کا موٹا تازہ دنبہ لے کر دسبمر کے شروع میں اسے ذبح کرتا ہے ذبح کرنے کی بعد اسے کئی مراحل سے گزارا جاتا ہے ۔
پہلا مراحلہ اسکی کھال نہیں اتاری جاتی بلکہ اسکی اون گرم پانی ڈال کر اسے تھوڑی دیر ڈانپ کر چار سے چھ لوگ اون ہاتھوں سے صاف کر دیتے ہیں ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی کھال گوشت کے ساتھ کھڑی رہنے سے زیادہ لذیذ ہوتی ہے اون اتر جانے کے بعد باقی ماندہ اون کو آگ کی مدد سے جلایا جاتا ہے اسکے بعد دنبہ کو مکمل طور پر گرم پانی سے دھو کر اسے ایک چٹائی پر ڈال کر اسکا پیٹ چیر کر اسکے اندر سے کلیجی اور دیگراعضاء نکال کر زیادہ مقدار میں نمک اور مرچیں چھڑک کر اسے ایک کلو کے برابر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کمرے کی چھت کے ساتھ لٹکا دیا جاتا ہے ۔
پھر زیادہ سردی پڑنے پر مہمانوں کیلئے یا پھر گھر کے افراد کیلئے ایک سے دو کلو کے ٹکڑا کو پکا کر لذیذ اور خوشبو دار صوبت تیار کی جاتی ہے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب