نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے بہتر اقدامات کا اعتراف کیا،گورنر اسٹیٹ بینک

تبدیلی سے بہتر نتائج آئے ہیں جسکا فائدہ درآمدی سطح پر شرائط نرم کرکے مقامی مینو فیکچرر کو فائدہ پہنچانا ہے

گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر نے کہاہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے بہتر اقدامات کا اعتراف کیا ہے۔آئی ایم ایف نے بھی معیشیت بہتری کی تعریف کی ہے۔دہشت گردوں کی مالی معاونت کسی صورت برداشت نہیں تجارت کے نام پر کی جانیوالی منی لانڈرنگ کو روکا جارہا ہے۔

کراچی میں دوسری سالانہ فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کرمنل معاملات کو معاشی معاملات سے علیحدہ کرنے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔۔ہمیں تمام اکانومی کودستاویزی بنانا ہے۔

ٹیرر فنانسگ کے مسئلے پر پاکستان کی سنجیدگی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ تمام بینکوں کے صدور نہ صرف یہاں موجود ہیں بلکہ اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر عمل بھی کررہے ہیں۔

رضا باقر نےکہا کہ ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی سے بہتر نتائج آئے ہیں جسکا فائدہ درآمدی سطح پر شرائط نرم کرکے مقامی مینو فیکچرر کو فائدہ پہنچانا ہے۔۔ پاکستانی کی بہتر کارکردگی کا اعتراف پر ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف بھی کرچکے ہیں۔

About The Author