پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل ہونے والے دھشت گرد حملے کے خلاف آج پمز ہسپتال اسلام آباد میں ڈاکٹرز، نرسز،پیرامیڈیکس اور نان ٹیکنیکل سٹاف کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوا جسمیں کل ہونے والے واقعے میں آئی سی یو اور ایمرجنسی میں بے بس مریضوں کے قتل پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا ۔
مقررین نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں اس قسم کی بربریت کی مثال نہیں ملتی جہاں مسلح جتھے ہسپتال پر حملہ اور ہو کر انتہائی نگہداشت وارڈز اور ایمرجنسی میں داخل مریضوں کے آکسیجن اتارے ،ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو کام سے روکے اور ہسپتال میں تھوڑ پھوڑ کرے ۔
ریاست کو اپنی Writ قائم کرنی ہوگی کیونکہ یہ حملہ مریضوں اور ڈاکٹروں پر نہیں بلکہ ریاست پر حملہ ہے اور بد قسمتی سے مسلح حملہ اور کوئی اور نہیں بلکہ قانون کی بالادستی کا ڈھونگ رچانے والے تھے ۔
مقررین نے امید ظاہر کی کہ وکالت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سنجیدہ اور انصاف پسند حلقے اس بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور وکالت کے پیشے کے ساکھ کو داؤ پر لگانے والوں سے لا تعلقی کا اظہار کریں گے ۔
مقررین نے واضح کیا کہ ہم اپنے عہد کے مطابق تمام مریضوں کا بلا تفریق علاج جاری رکھیں گے
احتجاجی مظاہرے سے ینگ کنسلٹنس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر اسفندیار ، صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر فضل ربی ،ترجمان وائی ڈی اے ڈاکٹر عارف حسینی ، ینگ کنسلٹنس ایسوسی ایشن پیمز کے صدر ڈاکٹر محبوب، اے پی آر ایم کے چیرمین شریف خٹک، سعید اللہ جان مروت ،ریاض گجر, شاہد جان خٹک , اور نواز لالی نے خطاب کیا۔
احتجاج کے آخر میں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل ربی نے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا ۔
کہ تین دن فیڈرل کے ہسپتالوں میں سوگ منایا جائے گا ہسپتالوں کے جھنڈے سرنگوں رہیں گے یاد رہے اس دوران مریضوں کا علاج جاری رہے گا۔
حکومت وقت ہسپتالوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے اور اس ضمن میں وعدے کے مطابق ایمرجنسی بنیادوں پر قانون سازی بھی کرے
ریاست کی Writ کو قائم کرکے اس سانحے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائے دلادے
گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے مطالبات پورے کرے
آج رات 8 بجے سانحے میں شہید ہونے والے مریضوں کیلیے وائی ڈی اے پوائنٹ پر دعائیہ تقریب ہوگی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،