نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے وزیربرائے صحت نصیب اللہ مری سے قلمدان واپس لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری سے وزارت صحت بلوچستان کا قلمدان واپس لے لیاگیا

کوئٹہ
بلوچستان کے وزیربرائے صحت نصیب اللہ مری سے قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ رات گِیے جاری ہونے والے احکامات مہں استفعی کی وجوہات نہیں بتاَ گِئے ہیں –

پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری سے وزارت صحت بلوچستان کا قلمدان واپس لے لیاگیا -قلمدان کی واپسی کا نوٹیفیکیشن وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے جاری کیا گیا تاہم ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔

وزارت واپس لیے جانے پر میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ مجھے وزارت مرکزی قیادت کے مشاورت سے دی گئی تھی آج اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے بات کروں گا۔سابق وزیر صحت نے کہا کہ

میں نے قلیل مدت میں صوبے کے عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ میر نصیب اللہ مری سے قلمدان واپس لیے جانے کے بعد اب وزارت صحت کے معاملات وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان خود دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مبین خلجی پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے مستفعی ہوئے تھے۔میر نصب اللہ مری سے وزارت صحت کا قلمدان ایک ایسے وقت میں لیا گیا

جب گذشتہ روز گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئ نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ

کوئٹہ ایم ایس ڈی کا بجٹ کروڑوں روپے ہے مگر صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال یعنی سول ہسپتال کوئٹہ کے مریضوں کو بھی ہسپتال کے اندر ادویات دستیاب نہیں اور اکثر مریض باہر میڈیکل اسٹورز سے ادویات خردیدنے پر مجبور ہیں –

About The Author