نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ: کندھ کوٹ میں 15 جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار ڈال دیئے

کندھ کوٹ ایس ایس پی آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمور، کندھ کوٹ کے مختلف قبائل بگٹی

کندھ کوٹ میں 15 جرائم پیشہ افراد نے پولیس حکام کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو قانون کے حوالے کر دیا ہے.

کندھ کوٹ ایس ایس پی آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمور، کندھ کوٹ کے مختلف قبائل بگٹی، سبزوئی،باجکانی ،سندرانی،نندوانی ودیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے15 جرائم پیشہ افراد نے غیرقانونی اور مجرمانہ فعل سے توبہ کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا

اس موقع پر ایس ایس پی اسد رضا شاہ، اے ایس پی سعد ودیگر افسران بھی موجود تھے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے آئندہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں اور مجرمانہ فعل میں ملوث نہ ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے سندھ پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہااور کہا کہ

وہ اب اس پاک سرزمین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمیشہ ملک وقوم کے وفادار رہیں گے، ایس ایس پی اسد رضا شاہ نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے جذبے کو بھی سراہا،

پولیس حکام کے مطابق قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ

جرائم پیشہ افراد نے پولیس سے رابطہ کرکے جرائم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اب ان افراد کی قانونی معاونت بھی کی جائے گی اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی موقعہ دیا جاتا ہے کہ وہ بھی توبہ کرلیں.

About The Author