نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں دعا منگی اغوا کیس پولیس کےلیے چیلنج بن گیا

پولیس کو اغوا کی واردات میں ملوث گروہ سے تین روز قبل پولیس مقابلے کے شواہد بھی مل گئے

کراچی میں دعا منگی اغوا کیس پولیس کےلیے چیلنج بن گیا،لڑکی کی پراسرار طور پر رہائی نے کئی سوالات اٹھادیئے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دعا کو 20لاکھ روپے تاوان کے عوض رہائی ملی ۔

پولیس کو اغوا کی واردات میں ملوث گروہ سے تین روز قبل پولیس مقابلے کے شواہد بھی مل گئے ۔۔ گلشن اقبال میں ملزموں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ تفتیشی ذرائع کےمطابق اغوا کاروں نے دعا کے اہلخانہ کوتاوان کےلیے بلايا تھا ۔

پولیس نے مشکوک سمجھ کر روکا تو ملزموں نے فائرنگ کردی، ناکامی پر ڈيفنس میں رہائی سےايک رات قبل 20لاکھ روپے تاوان ليا گیا ۔ دعاکےاہلخانہ نےپوليس حکام کو اعتمادميں نہيں ليا ۔

اغوا اور پولیس مقابلے کے دونوں مقامات سے ملنے والی گولیوں کےخول میچ کر گئے تیس نومبرکوڈیفنس کراچی کےخیابان بخاری میں چائےکےڈھابےکےقریب دعامنگی اپنےدوست حارث کےساتھ واک کررہی تھی

جب انہیں زبردستی پکڑکرگاڑی میں بیٹھایااورمزاحمت پرحارث کوگولی مارکرزخمی کردیاگیاتھا۔۔۔پولیس نے زخمی حارث کےوالدکی مدعیت میں مقدمہ دودسمبرکودرج کیا۔۔۔

ایڈیشنل آئی جی کےدفترسےجار ی اعلامیےمیں دعاکی باحفاظت واپسی کاعہدکیاگیا۔۔۔ایس آئی یو،اےوی سی سی،ساوتھ انوسٹیگنشن اورآپریشن سیل نےپانچ دن تک کام کیالیکن نتیجہ صفررہا۔۔۔

توڈی آئی جی ساوتھ نےاسپیشل انوسٹیگنشن ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ایس پی ساوتھ انوسٹیگشن رائےاعجازکودی گئی۔۔۔ٹیم کوضرورت پڑنےپرکراچی رینج کےکسی بھی افسرکی خدمات حاصل کرنےاختیاربھی دیاگیا۔۔۔

تفتیشی ذرائع کےمطابق جمعرات کويونيورسٹي روڈپرمقابلہ اغواکاروں سےہوا۔۔۔جس میں دواہلکاراورایک اغواکارزخمی ہوا۔۔۔

اہلکاروں نےماسک لگائےملزمان کومشکوک سمجھ کرروکاتوملزمان اہلکاروں پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔۔۔تفتیشی ذرائع کے مطابق غواکاروں نےاہلخانہ کوتاوان کي رقم کيلئےبلاياتھا۔۔۔يونيورسٹي روڈپرناکامي کےبعدملزمان نےڈيفنس فيزٹوبلايا۔۔۔

اغواکاروں نےرہائی سےايک رات قبل طوبیٰ مسجدکےقريب بیس لاکھ تاوان ليا۔۔۔دعاکےاہلخانہ نےپوليس حکام کوکسي بھي جگہ اعتمادميں نہيں ليا۔۔۔اغواکارمسلسل موبائل ايپ کےذريعےاہلخانہ سےرابطےميں تھے۔۔۔

ملزمان نےچھيني گئي گاڑي پرجعلي نمبرپليٹ لگاکرواردات کي۔۔۔ کراچی میں دعامنگی کیس میں استعمال ہونے والا اسلحہ گلشن اقبال میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں استعمال ہونےوالے اسلحے سے میچ کرگیاہے۔۔۔

دونوں وارداتوں میں ایک ہی نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا۔۔۔ ضلع جنوبی سمیت کراچی پولیس کےکسی افسرکی جانب سے تاحال دعامنگی کی واپسی سے متعلق کوئی بیان سامنےنہیں آیا۔۔۔

About The Author