دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جاری مہنگائی کیخلاف 8 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

حسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومتی پالیسیوں نےغریب کی زندگی اجیرن کر دی، بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ کہاں گیا

اسلام آباد:

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پارٹی کے فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بروز اتوار مورخہ 8 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومتی پالیسیوں نےغریب کی زندگی اجیرن کر دی، بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ کہاں گیا؟ 8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

About The Author