نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوات : پرندوں کا غیر قانونی شکار ، پانچ افراد گرفتار

ملزمان  کے قبضے  سے 5 عدد بندوقیں 12 بور بمع 14 عدد کارتوس برآمدکرکے ان کے خلاف ہوائی فائرنگ کے الزام  میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

سوات: سوات  کے علاقے  منگلور کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شکار کے نام پر پرندوں کی نسل کشی کرنے والے 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی ایس پی سیدوشریف اکبر حیات خان کی نگرانی میں ایس ایچ او منگلور الطاف حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ موضعات یخ تنگے، عرق، بشپنڑ، بر قلعہ، کوز قلعہ، پرخو اوردریائے سوات کے کنارے پر کارروائی کی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران  پرندوں کی نسل کشی کرنے اور مسلسل فائرنگ کی پاداش میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان  کے قبضے  سے 5 عدد بندوقیں 12 بور بمع 14 عدد کارتوس برآمدکرکے ان کے خلاف ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی شکار کے الزام  میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

About The Author