دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختیا رات کا ناجائز استعمال کیا ہے، امریکی ماہرین قانون

مریکی ماہرین قانون نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختیا رات کا ناجائز استعمال کیا ہے ،امریکی صدرکا یو کرین کے صدر پر دباو ڈالنا قابل مواخذہ جرم ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختیا رات کا ناجائز استعمال کیا ہے، امریکی ماہرین قانون

واشنگٹن :

امریکی ماہرین قانون نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختیا رات کا ناجائز استعمال کیا ہے ،امریکی صدرکا یو کرین کے صدر پر دباو ڈالنا قابل مواخذہ جرم ہے ۔

ماہرین قانون کے مطابق سابقہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور 2020 امریکی صدارتی انتخاب میں ممکنہ طور پر صد ر ٹرمپ کے حریف کے خلاف تفتیش کرنے کا کہنا شدید اور قابل گرفت جرم کا ارتکاب تھا اور امریکی دستور کے مطابق صدر کا مواخذہ ہو سکتا ہے ۔

ھاروڈ یونیورسٹی کے پروفیسر نوہا فیلڈ مین امریکی ایوان نمائندگان کی جو ڈیشیری کمیٹی کے سامنے
بیان میں کہاہے کہ اگر صدر ٹرمپ کو مبینہ جرائم پر انصاف کے کہٹرے میں نہیں لایا جاتا تو اس کا مطلب ہو گا کہ ہم جمہوری دور میں نہیں رہتے ۔

امریکی آئین کے چار معروف ماہرین نے امریکی ایوان نمائندگان کے سامنے تشریحی بیان دیاہے ۔ امریکی ماہرین قانون ساز آٹھ گھٹے تک اپنا بیان اور تشریحات ریکارڈ کرواتے رہے۔

امریکی ماہرین قانون کے بیان کے بعدامریکی صدر ٹرمپ کی صدارت خطرے میں پڑ گئی ہے اور ریپلکن پارٹی کے لیے صورتحال تشویشناک ہے

About The Author