نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ ممکنہ آئینی بحران حل کرنے کیلئے مناسب فیصلہ کیاجائے۔

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پرمتحدہ اپوزیشن نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے معاملےپردرخواست پراپوزیشن کے 11 ارکان کے دستخط ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کی درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت فریق بنایا گیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد آرٹیکل 213 خاموش ہے،آرٹیکل 213 کی خاموشی سے آئینی بحران پیدا ہو جائےگا۔

عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ ممکنہ آئینی بحران حل کرنے کیلئے مناسب فیصلہ کیاجائے۔

About The Author