نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹ کے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، جویریہ خان

پاکستان اورانگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز9 دسمبر سے ہورہا ہے

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سینئر کرکٹر جویریہ خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔۔

انہوں نے کہا انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف جیت کے حصول کے لیے ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

پاکستان اورانگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز9 دسمبر سے ہورہا ہے،،

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اور نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھنے والی جویریہ خان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی اہم رکن ہیں،، انکا کہنا ہے وہ سیریز میں طویل اننگز کھیلنے کی خواہشمند ہیں۔۔

.جویریہ خان نے کہا کہ انگلینڈ کا شمار ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہےلہٰذا قومی ویمنز ٹیم سیریز کے دوران کسی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ جیت کے حصول کے لیے ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ گذشتہ سیریز میں پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم میں بطور سینئر کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں اور وہ اس کردار کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔۔

قومی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ سے ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔عبوں میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، جویریہ خان

About The Author