دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی )

بہاول پور میں چور اور ڈاکو بے لگام ہوگئے،آئے روز چورڈکیٹی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا امن کے شہر میں بڑھتے جرائم پر عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں ضلع بھر میں چوری و ڈکیتی کی 1250 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں

،اسی طرح منشیات کے 631 کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں شراب 17757 لٹرز، کچی شراب 4449، بھٹی 87، افیون 1.3 کلو، ہیروئین 24 کلو

، چرس 295 کلو، بھنگ 72 کلو، ائس 982 گرام برآمد کی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق

ناجائز اسلحہ 200 کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں 6 بندوق، 15 رپیٹر17 ریوالور3کلاشنکوف 6 رائفل 4433گولیاں کارتوس برآمد کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں ضلع بھر میں 9گینگ ٹریس کیے گئے اور 3494ملزمان جبکہ 1179 اشتہاری گرفتار کیے گئے اور مجموعی طور پر 2 کروڑ 35 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کی ریکوری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور کا پوش علاقہ ماڈل ٹاون بی، جہاں رواں ماہ میں ہی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئیں

گزشتہ ڈیڑہ سے 2 ماہ میں دس سے 15 وارداتیں ہوچکی ہیں، موٹرچسائکل چوری ہوچکے ہیں، ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہوچکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حالات ایسے ہیں کہ گھر باہر نکلنا مشکل ہورہا ہے

جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کا کوئی خوف ہی نہیں ہے وہ بڑی دیدہ دلیری سے وارداتیں کرتے ہیں

اور فرار ہوجاتے ہیں اور متاثرہ شخص کے نصیب میں تھانے کے چکر لگانا ہی رہ جاتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے

اگر ماضی میں منظور ہونے والا سیف سٹی منصوبہ مکمل ہوجاتا تو آج جراٸم پر خاطر خواہ کنٹرول ہوتا اور پولیس ان جراٸم پیشہ افراد کے سامنے اتنی بے بس نہ ہوتی۔

شہریوں کا مذید کہنا ہے کہ اعلی حکام کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

بڑھتی وارداتوں کے روک تھام اور عادی مجرموں کے خلاف کاروائی کیلیے پولیس کتنی متحرک ہے؟ اس سلسلے میں جب ڈی ایس پی اظہر گیلانی سے رابطہ کیا

توانہوں نے بتایا کہ شہر کے گرے ایریاز کی پیٹرولنگ ہم نے شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی فٹیج پر ہم کام کررہے ہیں

، یہ لوگ کس وقت واردات کرتے ہیں اور طریقہ واردات کیا ہے انکا پرانا ریکارڈ ہمارے پاس ہے، اس سے ٹیلی کررہے ہیں، انشائاللہ یہ جلد قابو آجائینگے۔

About The Author