دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ضلعی پولیس کی ماہ جون کی کار گزاری،کل 1377مقدمات درج، 776ملزمان گرفتار، 318مجرمان اشتہاری،250عدالتی مفروران گرفتار

، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل1کروڑ25 لاکھ 12ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او سیّد علی رضا
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیّد علی رضا کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

مختلف مقدمات میں ملوث 776ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں1کروڑ7لاکھ 81ہزارسے زائد کا مال مسروقہ

ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جبکہ ضلعی پولیس نے 5ڈکیت گینگ کے 18ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 17لاکھ 31ہزار کا مال مسروقہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا ۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے67ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 03 رائفلیں،8بندوقیں /رپیٹر، 52پسٹل،1کاربین ،2ریوالوراور 217روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

112ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 26کلو745گرام چرس ،1کلو40گرام ہیروئن،22گرام آئس ،2725لیٹر شراب،473 لیٹر لہن اور11چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں

لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 13اور Bکیٹیگری کے305 مجرمان اشتہاری اور250عدالتی مفروران گرفتار کئے۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12مقدمات کا اندراج کرکے 47ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ جون میں7495 اشخاص کو سہولیات فراھم کی گئیں ۔۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو پاکستان کی ریڈ لائن کو کراس کیا گیا تھا۔جو کچھ ہوا ہے وہ سیاسی انجینئرنگ نہیں ہے۔9 مئی کے واقعات میں قانون اور آئین اپنا راستہ خود بنائیں گے۔

جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں انھیں سزائیں ملیں گی۔جولوگ ان واقعات میں ملوث نہیں ہونگے

انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔شہید کا تعلق چاہے کسی بھی مذہب سے ہو وہ قابل تکریم ہے ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ایسے واقعات کو عوام کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی۔

ہم عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے اپنے ایک روزہ دورہ بہاولنگر کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ

میاں محمد نواز شریف انشاءاللہ آنےوالے انتخابات میں پارٹی کی خود قیادت کریں گے۔منصفانہ انتخابات کے زریعے عوام کو اپنے نمائندگان کے انتخاب کا پورا موقع ملے گا۔سیاسی انجینئرنگ کے زریعے انتخاب میں کسی کو دور رکھنے کے

ہم مخالف ہیں ہم سیاسی انجینئرنگ کے خلاف ہیں میرا تعلق جنوبی پنجاب کی بہاولپور ڈویزن سے تعلق ہے۔بہاولنگر میرا گھر ہے اور مجھے اپنے علاقہ سے خاص محبت ہے۔

ہماری حکومت نے بہاولنگر کیمپس کےلئے 2013 تا 2018 میں 54 کروڑ کے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے ہمارے دور میں کیمپس میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے 2013 میں بطور وزیر اعلی پنجاب بہاولنگر میں میڈیکل کالج کا منصوبہ دیا تھا۔گزشتہ دور حکومت میں میڈیکل کالج کی تعمیر کے منصوبہ پر کوئی کام نہیں ہوا۔

اج پونے دو ارب کا منصوبہ پونے 4 ارب تک پہنچ گیا ہے۔کوشش ہے اس سال بہاولنگر میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز ہوسکے۔

گورنر پنجاب نے دورہ بہاولنگر اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں پودا بھی لگایا

اور طلباء کے لئے 2 نئی بسوں اور 136 ملین سے زائد کے کیمپس میں نئے

اکیڈمک بلاک , مسجد ، واٹر ٹینک ، ڈائریکٹر ریذیڈنس کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

تحصیل چشتیاں سےپی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ھولڈر وامیدوار نیشنل اسمبلی ممتاز احمد متیانہ نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااپنا ویڈیو بیان جاری کردیا ھے

،ممتاز احمد متیانہ کا کہنا ھے کہ میں عزیز و اقارب اور اپنے بھتیجے عاطف متیانہ سے مشورہ کر کے سیاست سے بریک لے رہا ہوں

، انہوں نے کہاکہ 9مئی کا واقعہ ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے، پاک افواج ہماری ہے اور ہم پاک فوج کے ہیں،

میرے سمیت پوری پاکستانی قوم انتہائی دکھ اور کرب میں مبتلا ھے، ان واقعات کو بیان نہیں کیا جا سکتا جو پاکستانیوں کے دلوں پر گزری ہے

، ممتاز احمد متیانہ ۔ے مزید کہاکہ
میں نے علاقہ کی عوام کی خدمت کی ھے اور خدمت کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے

 

، بعد میں سیاسی حالات کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کریں کرونگا

About The Author