دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج ہارون آباد تا چشتیاں براستہ قاضی والہ زیر تعمیر کارپٹ سڑک کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ 26 کلومیٹر اس اہم منصوبے پر ایک ارب 38کروڑ لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ امسال دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابتک 7کلومیٹر سٹرک مکمل ہوچکی ہے

جبکہ مزید 7کلومیٹر آئندہ ماہ کے اختتام تک کارپیٹنگ کردی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے سڑک کی تعمیر میں کوالٹی کو ہر صورت میں برقرار رکھنے کی

بھی ہدایت کی۔اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج ہارون آباد میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں دستیاب سہولیات، فردات و انتقالات کے اجراء سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سٹاف کی حاضری، ریکارڈ روم ، ٹوکن سسٹم ، سائلین کو انکی اراضی سے متعلق کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اور دیگر امور کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ زیر التوا معاملات کو فی الفور نمٹایا جائے اور سروس ڈیلیوری میں سائلین کے مسائل برق رفتاری سے حل کیے جائیں۔نیز ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے

اور اس بات کے پیش نظر بہتری تعلیمی اداروں کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ایس ہارون آباد کے قیام کے لیے 86فائیو آر

میں 12ایکڑ پر محیط مجوزہ سائٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی پی ایس ہارون آباد کے قیام سے بچوں کو بہترین زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انکی فکری صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا۔

 

 

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہارون آبادکا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا

اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایم ایس و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

اور ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع سی ای او ہیلتھ ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

About The Author